#390.01

مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر

مشاہدات : 30226

تاریخ ابن کثیرترجمہ البدایہ والنہایہ ۔ جلد2

  • صفحات: 200
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6000 (PKR)
(جمعرات 27 جنوری 2011ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی

اس وقت آپ کے سامنے حافظ عماد الدین ابن کثیر کی شہرہ آفاق کتاب ’البدایۃ والنہایۃ‘ کا اردو قالب ’تاریخ ابن کثیر‘ کی صورت میں موجود ہے۔ اگر آپ عربی تاریخوں کامطالعہ کریں تو آپ کو صاف طور پر یہ بات معلوم ہو گی کہ عرب مؤرخوں نے اپنی تاریخوں میں تسلسل زمانی کا برابر خیال رکھا ہے ان کی ہر تاریخ آدم ؑ کی کے ذکر سے شروع ہوتی ہے اور پھر واقعات اور بیانات کا سلسلہ ان واقعات تک پہنچتا ہے جن میں ان کا لکھنے والا سانس لے رہا ہے ۔ ابن کثیر کی یہ تاریخ بھی دوسری تاریخوں کی طرح ابتدائے آفرینش سے شروع ہوتی ہے اور اس کے بعد انبیاء اور مرسلین کے حالات سامنے آتے ہیں، یہ کئی لحاظ سے اہم ہیں۔ اس سے پہلے جو تاریخیں لکھی گئی ہیں یا اس کے بعد جن تاریخوں کو دریافت کیا گیا ہے ان میں یہ تمام واقعات اساطیری ادب سے لیے گئے ہیں یا ان کو اسرائیلی روایتوں پر اکتفاء کرتے ہوئے آگے بڑھایا گیا ہے اس کے برعکس ابن کثیر نے اپنا تمام مواد قرآن ہی سے لیا ہے اور یہ اس کے ایمان اور یقین کے مضبوطی کی علامت ہے ۔ تاریخ ابن کثیر حضرت آدم سے لے کر عراق و بغداد میں تاتاریوں کے حملوں تک وسیع اور عریض زمانے کا احاطہ کرتی ہے اور غالباً سب سے پہلی تاریخ ہے جس میں ہزاروں لاکھوں سال کی روز و شب کی گردشوں، کروٹوں، انقلابوں اور حکومتوں کومحفوظ کیا گیا ہے۔ پھر ابن کثیر نے جن حالات و واقعات کا حاطہ کیا ہے وہ اس قدر صحیح اور مستند ہیں کہ ان کا مقابلہ کوئی دوسری کتاب نہیں کر سکتی۔

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب:1

 

 

حضرت موسی ؑ کے بعد انبیائے بنی اسرائیل میں سے ایک جماعت کا ذکر

 

6

قصہ حزقیل

 

6

قصہ یسع علیہ السلام

 

10

قصہ شمویل ؑ (اسی قصے سے قصہ داؤد ؑ کی ابتدا ہوتی ہے)

 

12

قصہ داؤد علیہ السلام،ان کے زمانے کے حالات، ان کے فضاول و شمائل، ان کی نبوت کے دلائل اور ذکر اظہار

 

19

داؤد ؑ کی کمیت حیات و کیفیت وفات

 

24

قصہ سلیمان بن داؤد ؑ

 

33

باب:2

 

 

داؤد و سلیمان ؑ کے بعد اور زکریا و یحیی ؑ سے قبل بنی اسرائیل کی ایک جماعت کے انبیاء کا ذکر جن کے ادوار نبوت نامعلوم ہیں-

 

36

قصہ ارمیا بن حلقیا علیہ السلام

 

38

بیت المقدس کا تباہی کا ذکر

 

39

ذکر دانیال سے بعض واقعات کا ذکر

 

42

اپنی سرزمین کے تحفظ، قومی سلامتی او ربیت المقدس از سرنو کے لئے وہاں سرداران بنی اسرائیل کا اجتماع

 

45

قصہ عزیز علیہ السلام

 

48

قصہ زکریا و یحیی ؑ

 

51

یحیی ؑ کے سبب قتل کابیان

 

56

قصہ عیسی بن مریم ؑ

 

59

باب:3

 

 

اللہ تعالی کے ولدیت سے منزہ ہونے اور ظالموں کی طرف سے اس پر سب سے بڑے اتہام کا بیان

 

64

حضرت عیسی بن مریم ؑ کی ولادت ، صغر سنی اور لڑکپن میں ان کی  تربیت او ران پر اللہ تعالی  کی طرف سے وحی کے آغاز کا ذکر

 

67

چار آسمانی کتابوں کے نزول اور ان کے اوقات نزول کابیان

 

71

شجر طوبی کی وضاحت

 

72

خبر مائدہ کا ذکر

 

73

عیسی ؑ کے آسمان کی طرف اٹھائے جانے کا ذکر

 

75

عیسی ؑ کے اوصاف اور شمائل و فضائل کا ذکر

 

77

بیت لحم او رالقمامہ کی تعمیر

 

78

ذکر ذی القرنین

 

79

ذی القرنین کی چشمہ آب حیات کی تلاش کا بیان

 

82

یاجوج ماجوج کی قوم کا ذکر

 

84

قصہ اصحاب کہف

 

86

دو مؤمن و کافر اشخاص کا قصہ

 

91

قصہ اصحاب الجنۃ

 

93

ان اصحاب ایلہ کا قصہ جواپنا روز ہفتہ منانے میں حد سے تجاوز کرگئے تھے

 

94

قصہ لقمان

 

95

قصہ اصحاب الاخود

 

97

باب:4

 

 

بنی اسرائیل کی خبریں او ران کی باتیں بیان کرنے کے بارے میں اجازت کا ذکر

 

100

بنی اسرائیل میں ایک عبادت گزار بندہ خدا جریج کا ذکر

 

102

قصہ برصیصا

 

104

ان تین آدمیوں کا قصہ جوایک غار میں پھنس کر رہ گئے تھے

 

105

ایک نابینا، ایک مبروص او رایک گنجے کا قصہ

 

107

اہل کتاب کی تحریفات او راپنے مذہب میں ان کے ردوبدل کا ذکر

 

109

ذکر اخبار العرب

 

111

قصہ سبا

 

113

ربیعہ بن نصر بن ابی حارثہ بن عمرو کا ذکر

 

115

یمن کے ملوک تبابعہ میں سب سے نیک خصلت بادشاہ کا اہل مدینہ سے سلوک

 

117

یمن پر لخنیعہ ذی شناتر کی حکومت کا ذکر

 

118

یمن کے حمیری بادشاہ کا حبشہ کے علاقہ سوڈن کے خلاف خروج

 

120

حاکم یمن اریاط پرابرہہ اشرم کی فوج کشی

 

121

ابرہہ کا خانہ کعبہ کو مسمار کرنےکے لئے ہاتھی لے کر آنا اور اس کا بحکم الہی فوراً مارا جانا جیسا کہ قرآن مجید کی درج ذیل آیات میں اللہ تعالی نے فرمایاہے

 

122

یمن پراہل فارس کے حملے

 

124

ملوک الطوائف کا ذکر

 

125

باب:5

 

 

حجازی عربوں کے بنی اسماعیل کا ذکر جو زمانہ جاہلیت سے قبل بعثت نبوی تک وہاں کے حکمران رہے

 

126

خزاعہ عمرو بن لحی اور دوسرے عربوں میں اصنام پرستی کا ذکر

 

128

باب:6

 

 

عرب کے ایام جاہلیت

 

130

حجازی عربوں کا جداعلی عدنان جس پر آنحضرت ﷺ کا قدیم سلسلہ نسب ختم ہوتا ہے

 

131

حجار کے عربی قبائل کا عدنان تک اصول انساب قریش کے نسب، ان کی شاخوں او ران کی ایک شاخ بنو نضر بن کنانہ کے فضلاء کا ذکر

 

135

قصی بن کلاب کے بیت اللہ کی تولیت قریش کو منتقل کرنے بنی خزاعہ کے اس میں مزاحمت کرنے اور قریش کے حرم میں (جسے اللہ تعالی ن اپنے بندوں کے لئے جائے امن بنایا ہے) اجتماع کا ذکر

 

137

زمانہ جاہلیت کے سب سے بڑے سخی حاتم طائی کا ذکر

 

139

امری القیس بن حجر، معلقات میں سے ایک کے مصنف کا ذکر

 

141

زمانہ جاہلیت کے شاعروں میں زمانہ اسلام پانے والے شاعر ابی صلت ثقفی کا کچھ ذکر

 

144

بحیرا راہب کا ذکر

 

146

قیس بن ساعدہ الایادی کا ذکر

 

147

زید بن عمرو بن نفیل ؓکا ذکر

 

148

زمانہ جاہلیت کے کچھ مزید واقعات

 

149

کعب بن لوی کا ذکر

 

150

چاہ زمزم کی کھدائی کی تجدید

 

151

جناب عبدالمطلب کا خانہ کعبہ کے قریب بطور نذر اپنے ایک بیٹے کی قربانی کا ارادہ

 

153

عبدالمطلب کا اپنے بیٹے عبداللہ کی شادی آمنہ بنت وہب الزہریہ کے ساتھ کرنے کا ذکر

 

155

باب:7

 

 

کتاب سیرت رسول اللہ ﷺ

 

158

باب:8

 

 

رسول اللہ صلی اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت

 

161

آنحضرت ﷺ کی صفت ولادت

 

162

آنحضرت ﷺ کی شب ولادت کے علامتی واقعات

 

166

آنحضرت ﷺ کی ولادت پر قیصر و کسری میں ظہور پذیر واقعات

 

169

آنحضرت ﷺ کی دایہ اور دودھ شریک کا ذکر

 

171

آنحضرت ﷺ کا ذکر رضاعت

 

172

آنحضرت ﷺ کی والدہ آمنہ بنت وہب کی وفات اور آپ ﷺ کا یکے بعد دیگر اپنے دادا عبدالمطلب او راپنے چچا ابوطالب کے زیر پرورش و تربیت رہنے کا ذکر

 

176

قبل بعثت آنحضرت ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ذکر

 

178

آنحضرت ﷺ کامشرکین کے مابین جنگ ملاحظہ فرمانے کا ذکر

 

181

آنحضرت ﷺ کا حلف الفضول ملاحظہ فرمانے کا ذکر

 

182

حضرت خدیجہ بن ت خویلد بن عبدالعزی بن قصی کے ساتھ آنحضرت ﷺ کی شادی کا ذکر

 

184

قبل بعثت قریش کے ہاتھوں بیت اللہ کی ازسرنو تعمیر کا ذکر

 

186

باب:9

 

 

کتاب مبعث رسول اللہ ﷺ

 

189

نشانیاں

 

192

عمرو بن مرہ الجہنی کا قصہ

 

194

قصہ سیف بن یزن اور اس کی آنحضرت ﷺ کے بارے میں بشارت کا ذکر

 

196

ہواتف الجان کا تذکرہ

 

198

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66837
  • اس ہفتے کے قارئین 146915
  • اس ماہ کے قارئین 555889
  • کل قارئین114447889
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست