#908

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

مشاہدات : 39552

انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر ( جدید ایڈیشن)

  • صفحات: 403
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12090 (PKR)
(منگل 27 مارچ 2012ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی

زیر مطالعہ کتاب ابوالحسن علی ندوی کی وہ شاہکار تصنیف ہے جس میں انھوں نے انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کی خونچکاں داستان رقم کی ہے۔ مصنف نے ان نقصانات کی نشاندہی کی ہے جو مسلمانوں کے تنزل و زوال اور دنیا کی قیادت و رہنمائی سے کنارہ کش ہو جانے سے انسانیت کو پہنچے۔ اس کے لیے انھوں نے عام انسانی تاریخ، نیز اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا اور دکھایا کہ محمد ﷺ کی بعثت کس جاہلی ماحول میں ہوئی پھر آپ کی دعوت و تربیت کے باوصف کس طرح ایک امت تیار ہوئی جس نے دنیا کی زمام اقتدار اپنے ہاتھ میں لی اور اس کے اقتدار و امامت کا دنیا کی تہذیب اور لوگوں کے رجحانات و کردار پر کیا اثر پڑا۔ کس طرح دنیا کا رخ ہمہ گیر خدافراموشی سے ہمہ گیر خدا پرستی کی طرف تبدیل ہوا۔ پھر کس طرح اس امت میں زوال و انحطاط کا آغاز ہوا اور اس کو دنیا کی قیادت و امامت سے ہاتھ دھونا پڑےاور کس طرح یہ قیادت مادہ پرست یورپ کی طرف منتقل ہوئی۔ اس وقت مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ہے اور وہ اس سے کس طرح عہدہ برآ ہو سکتےہیں۔ ان تمام سوالات کے تشفی بخش جوابات اس کتاب کا موضوع ہیں۔ کتاب کی افادیت کا اس سے اندازہ کیجئے کہ اس کے عربی، اردو، انگریزی، ترکی، فارسی اور فرنچ زبان میں تراجم ہوئے اور متعدد ایڈیشن نکلے۔ اردو میں اس کتاب کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے۔ (عین۔ م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

11

کچھ کتاب کے متعلق

 

13

مقدمہ

 

23

باب اول۔بعثت محمدی سے پہلے

 

31

باب دوم۔بعثت محمدی کے بعد

 

85

باب سوم۔مسلمانوں کا دور قیادت

 

132

باب چہارم۔مسلمانوں کا تنزل

 

158

باب پنجم۔بین الاقوامی سیادت وقیادت کا مغربی عہد اور اس کے اثرات

 

196

باب ششم۔مغربی عہد اقتدار میں دنیا کے مغوی خسارے

 

276

باب ہفتم۔عالم اسلام زندگی کے میدان میں

 

314

اشاریہ

 

375

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89045
  • اس ہفتے کے قارئین 301800
  • اس ماہ کے قارئین 89045
  • کل قارئین113981045
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست