#472.02

مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر

مشاہدات : 37441

تفسیر ابن کثیر (تخریج شدہ) جلد3

  • صفحات: 661
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19830 (PKR)
(بدھ 04 مئی 2011ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

دینی علوم میں کتاب اللہ کی تفسیر وتاویل کا علم اشرف علوم میں شمار ہوتا ہے۔ ہر دور میں ائمہ دین نے کتاب اللہ کی تشریح وتوضیح کی خدمت سر انجام دی ہے تا کہ عوام الناس کے لیے اللہ کی کتاب کو سمجھنے میں کوئی مشکل اور رکاوٹ پیش نہ آئے۔ سلف صالحین ہی کے زمانہ ہی سے تفسیر قرآن، تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے مناہج میں تقسیم ہو گئی تھی۔ صحابہ ؓ ، تابعین عظام اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے زمانہ میں تفسیر بالماثور کو خوب اہمیت حاصل تھی اور تفسیر کی اصل قسم بھی اسے ہی شمار کیا جاتا تھا۔ تفسیر بالماثور کو تفسیر بالمنقول بھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب اللہ کی تفسیر خود قرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقوال تابعین و تبع تابعین سے کی جاتی ہے۔ بعض مفسرین اسرائیلیات کے ساتھ تفسیر کو بھی تفسیر بالماثور میں شامل کرتے ہیں کیونکہ یہ اہل کتاب سے نقل کی ایک صورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قدیم تفسیری ذخیرہ میں اسرائیلیات بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔امام ابن کثیر ؒ متوفی ۷۷۴ھ کی اس تفسیر کا منہج بھی تفسیر بالماثور ہے۔ امام ؒ نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مباکہ، اقوال صحابہ وتابعین اور اسرائیلیات سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔ تفسیر طبری ، تفسیر بالماثور کے منہج پر لکھی جانے والی پہلی بنیادی کتاب شمار ہوتی ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری کا خلاصہ ہے۔امام ابن کثیر ؒ کی اس تفسیر کو تفسیر بالماثور ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خواص وعوام میں مرجع و مصدر کی حیثیت حاصل رہی ہے اگرچہ امام ؒ نے اپنی اس تفسیر میں بہت سی ضعیف اور موضوع روایات یا منگھڑت اسرائیلیات بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ قرون وسطی کے مفسرین کا عمومی منہاج اور رویہ رہا ہے۔ بعض اوقات تو امام ؒ خود ہی ایک روایت نقل کر کے اس کے ضعف یا وضع کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں لیکن ایسا کم ہوتا ہے۔ لہٰذا اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ تفسیر بالماثور کے اس مرجع ومصدر میں ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جو ضعیف یا موضوع روایات یا منگھڑت اسرائیلیات پر مشتمل ہیں ۔ مجلس التحقیق الاسلامی کے محقق اور مولانا مبشر احمد ربانی صاحب کے شاگرد رشید جناب کامران طاہر صاحب نے اس تفسیر  کی تخریج کی ہے اور حافظ زبیر علی زئی صاحب نے اس کی تحقیق اور  تخریج پر نظر ثانی کی ہے۔تخریج و تحقیق عمدہ ہے لیکن اگر تفسیر کے شروع میں محققین حضرات اپنا منہج تحقیق بیان کر دیتے تو ایک عامی کو استفادہ میں نسبتاً زیادہ آسانی ہوتی کیونکہ بعض مقامات پر ایک عامی الجھن کا شکار ہو جاتا ہے جیسا کہ پہلی جلد میں ص ۳۷ پر ایک روایت کے بارے لکھا ہے کہ شیخ البانی ؒ نے اسے ’صحیح‘ قرار دیا ہے لیکن اس کی سند منقطع ہے۔اسی طرح ص ۴۲ پر ایک روایت کے بارے لکھا ہے کہ اس روایت کی سند صحیح ہے اور اسے ضعیف کہنا غلط ہے۔ اب یہاں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کس نے ضعیف کہا ہے اور کن وجوہات کی بنا پر کہا ہے اورضعیف کے الزام کے باوجود صحیح ہونے کی دلیل کیا ہے ؟اسی طرح ص ۴۳پر ایک روایت کے بارے لکھا ہے کہ شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے لیکن یہ روایت ضعیف ہے۔ان مقامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ محققین نے علامہ البانی ؒ کی تحقیق پر اعتماد نہیں کیا ہے بلکہ اپنی تحقیق کی ہے جبکہ ایک عام قاری اس وقت الجھن کا شکار ہو جاتا ہے جب وہ اکثر مقامات پر یہ دیکھتا ہے کہ کسی روایت یا اثر کی تحقیق میں علامہ البانی ؒ کی تصحیح وتضعیف نقل کر دی جاتی ہے اور یہ وضاحت نہیں کی جاتی ہے کہ محققین نے ان مقامات پرمحض علامہ البانی ؒ کی تحقیق پر اعتماد کیا ہے یا اپنی بھی تحقیق کی ہے اور اگر اپنی بھی تحقیق کی ہے تو ان کی تحقیق اس بارے علامہ البانی ؒ سے متفق ہے یا نہیں ؟یہ ایک الجھن اگر اس تفسیر میں شروع میں منہج تحقیق پر گفتگو کے ذریعہ واضح ہو جاتی تو بہتر تھا۔ بہر حال بحثیت مجموعی یہ تخریج وتحقیق ایک بہت ہی عمدہ اور محنت طلب کاوش ہے ۔ اللہ تعالیٰ  حافظ زبیر علی زئی اورجناب کامران طاہر حفظہما اللہ کو اس کی جزائے خاص عطا فرمائے۔ آمین!

عناوین

 

صفحہ نمبر

نفس کی شرارتوں سے وہی بچتا ہے جس پر اللہ کا رحم ہو

 

5

بوقت ضرورت اپنی قابلیت کو بیان کرنا

 

6

حضرت یوسف ؑ مصر کے حاکم بن گئے

 

 

6

برادران حضرت یوسف ؑ کی آمد

 

7

برادران حضرت یوسف ؑ کی واپسی

 

9

حضرت یوسف ؑ کا برتاؤ

 

9

حضرت یعقوب ؑ کی بیٹوں کو وصیت

 

10

حضرت یوسف ؑ نے اپنے بھائی کو پہچان لیا

 

11

بھائی کو روکنے کی حکمت عملی

 

12

برادران یوسف کے مذہب میں چور کی سزا

 

12

حضرت یوسف ؑ کی طرف سے چوری کی نسبت

 

13

بنیامین کی قید اور بھائیوں کا منت سماجت کرنا

 

13

برادران یوسف کا مایوسی کے بعد مشورہ

 

14

حزن یعقوب علیہ السلام

 

15

حکم  یعقوب ؑ کہ دونوں بھائیوں کو تلاش کرو

 

16

حضرت یوسف ؑ سے تیسری ملاقات

 

17

حضرت یوسف ؑ کی قمیص اور معجزہ

 

18

حضرت یعقوب ؑ کی بینائی لوٹ آئی

 

19

قافلہ یعقوب مصر میں

 

20

دعائے یوسف ؑ اور موت کی دعا کرنے کی حقیقت

 

22

انبیاء کو وحی کے ذریعے واقعات کی خبر دی جاتی ہے

 

25

شرک خفی کی حقیقت

 

26

اللہ تعالی کی وحدانیت کی دعوت

 

29

نبوت و رسالت مردوں میں ہی رہی

 

30

انبیاء ؑ کی مخالفت کا انجام

 

31

ماضی کے واقعات باعث عبرت و نصیحت ہیں

 

33

تفسیر سورہ رعد

 

34

اللہ تعالی کی نازل کردہ تمام  باتیں حق ہیں

 

34

آسمان اور عرش کی تخلیق

 

34

اللہ تعالی کی قدرت کاملہ کابیان

 

36

انکار قیامت کا بیان

 

37

عذاب کاوقت مقرر ہے

 

38

ہدایت اللہ تعالی کے اختیار میں ہے

 

39

رحم مادر میں پرورش پانے والے بچے کی حقیقت سے صرف اللہ آگاہ ہے

 

40

اللہ تعالی کا علم تمام مخلوق کو محیط ہے

 

41

آسمانی بجلی کی گرج چمک

 

44

مشرکین کو سمجھانے کے لئے ایک مثال

 

47

ہر چیز اللہ کو سجدہ کرتی ہے

 

47

حق اور باطل کی ایک مثال

 

48

حق کی پائیداری باطل کی بے ثباتی

 

49

نیک کام کا اچھا جبکہ بُرے کام کا بُرا بدلہ

 

50

مؤمن بندوں کی  نیک صفات

 

51

نافرمان بندوں کی علامات

 

53

دنیا کی حقیقت

 

54

جنتیوں پر اللہ تعالی کے انعامات

 

54

آقا ؑ کی حوصلہ افزائی

 

58

قرآن کریم کی تعریف

 

59

انبیاء کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو بھی مہلت ملی

 

60

اللہ تعالی ہی حقیقی محافظ ہے

 

61

جہنم کے عذاب اور جنت کے نظارے

 

62

نزول قرآن سے خوشی ایمانداروں کو ہوئی ہے

 

64

معجزات کا صدور رسولوں کے اختیار میں نہیں

 

65

نبی اکرم ﷺ کے ذمہ تبلیغ ہے

 

68

کافروں کی تدبیریں ناکام، اللہ کا ارادہ کامیاب

 

68

رسالت و نبوت کے منکر

 

69

تفسیرسورہ ابراہیم

 

71

مؤمن روشنی او رکافر تاریکی میں

 

71

ہر نبی اسی قوم سے ہوتا تھا

 

72

بنی اسرائیل کی طرف حضرت موسی ؑ کی بعثت

 

72

بنی اسرائیل پر اللہ کے احسانات

 

73

بنی اسرائیل کو حضرت موسی ؑ کا وعظ

 

74

قوم کی ایذا رسانیوں پرانبیاء ؑ کا اللہ پر توکل

 

76

اہل جہنم کی خوراک

 

77

بےسود اعمال کی مثال

 

79

کائنات رنگ و بو کا خالق

 

80

میدان محشر میں تمام مخلوقات جمع ہوں گی

 

81

قیامت کے دن شیطان کا اعتراف جرم او راپنے متبعین سے اظہار لاتعلقی

 

82

کلمہ طیبہ اور شجرہ طیبہ کی مثال

 

84

قبر کا امتحان اور جزا و سزا

 

86

نعمت کی ناقدری کی سزا

 

94

اللہ تعالی نماز پڑھنے، زکواۃ ادا کرنے اور صدقہ کا حکم دیتے ہیں

 

95

اللہ تعالی کی نعمتیں اور اس کی شکرگزاری

 

96

مکہ کے لئے دعائے امن

 

98

پھلوں کی فراوانی کے لئے دعائے ابراہیم علیہ السلام

 

98

حضرت ابراہیم ؑ کی ایک اور دعا

 

99

اللہ تعالی کی عطا کردہ مہلت سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاؤ

 

100

قیامت کے دن دنیا میں لوٹائے جانے کی آرزو نامنظور

 

100

قیامت کے دن زمین و آسمان بدل جائیں گے

 

102

اہل جہنم گندھک کے لباس میں قید

 

104

قرآن کا لوگوں کے نام کھلا پیغام

 

105

تفسیر سورہ حجر

 

106

 

 

 

پارہ نمبر 14-------- رُبما

 

 

قیامت کے دن کافر مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے

 

109

کافروں کی سرکشی، ضد اور تکبر

 

111

انبیاء ؑ کا مذاق اڑانے کانتیجہ

 

111

باطل پرستی کفار کی حد؟

 

112

آسمانی برجوں سے کیا مراد ہے؟

 

112

ہر قسم کے خزانے اللہ تعالی کے پاس ہیں

 

113

انسان کی پیدائش کاذکر

 

115

فرشتوں کا آدم ؑ کو سجدہ اور ابلیس کا انکار

 

116

ابلیس راندہ درگاہ ہے

 

116

ابلیس کا ناپاک عہد

 

117

جنت میں اخوت اسلامی کا ایک منظر

 

118

حضرت ابراہیم ؑ کو حضرت اسحاق ؑ کی بشارت

 

120

قوم لوط پر عذاب الہی کا نزول

 

121

قوم لوط کی غیر اخلاقی اور غیر فطری حالت

 

122

قوم لوط کی تباہی کا ذکر

 

123

قوم شعیب کا المناک انجام

 

124

ثمودیوں کا المناک انجام

 

124

مشرکین سے چشم پوشی کا حکم

 

124

سبع مثانی سے کیا مراد ہے؟

 

125

قیامت کے دن انکار کرنے والوں سے سوال ہوگا

 

127

رسول اللہ ﷺ کےمخالفین کاعبرتناک انجام

 

129

 

   

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62225
  • اس ہفتے کے قارئین 591367
  • اس ماہ کے قارئین 378612
  • کل قارئین114270612
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست