#4643.01

مصنف : امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

مشاہدات : 7692

سنن ترمذی (بیت السلام) جلد ۔ 2

  • صفحات: 690
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 31050 (PKR)
(ہفتہ 01 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت الاسلام، لاہور

اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھیلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سنن ترمذی‘‘ صحیح ترمذی (عربی: جامع الترمذی یا سُنَن الترمذي) یا عام طور سے صحیح ترمذی شریف یا جامع ترمذی شریف بھی کہا جاتا ہے ابوعیسی محمد بن سورہ بن شداد کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو صحاح ستہ کی مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب میں آسان اور خوبصورت پیرائے میں احادیث نبویہ کی جمع و تدوین کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چناں چہ امام ترمذی  نے اس تالیف میں عقائد، عبادات، اور معاملات سے متعلق احادیث کا عظیم ذخیرہ جمع کیا اور اسے فقہی ترتیب سے مدون کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب کا مراجعہ او ر تقدیم ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی نے کیا ہے۔ اس کتاب کا (عربی متن، اردو ترجمہ، تخریج و حاشیہ) مجلس علمی دار الدعوۃ نے تیار کیا ہے اور اس کو مکتبہ بیت السلام ریاض اور لاہور والوں نے چھاپہ ہے۔ اس کتاب کے معاونین کو اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازے اوراس کتاب کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87389
  • اس ہفتے کے قارئین 121217
  • اس ماہ کے قارئین 1737944
  • کل قارئین111059382
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست