#3866

مصنف : طاہر نثار عزیز بن عبد العزیز

مشاہدات : 11676

شرک کی تعریف، اقسام، و انجام

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3200 (PKR)
(پیر 06 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت الاسلام، لاہور

یہ حقیقت ہےکہ شرک ظلمِ عظیم ہےشرک اکبر الکبائر ہے ،شرک رب کی بغاوت ہے شرک ناقابلِ معانی جرم ہے ، شرک ایمان کےلیے زہر قاتل ہے ، شرک اعمالِ صالحہ کے لیے چنگاری ہے ۔اور شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا بہت سارے لوگ ایسے ہیں کہ جو شرک کے مفہوم کونہیں سمجھتےشرک کرنے کےباوجود وہ کہتے ہیں کہ وہ شرک نہیں کر رہے ان کے نزدیک شرک صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جیساکوئی اور رب بنالیا جائے او راس کی عبادت کی جائے اصل میں وہ شرک کی حقیقت سےناواقف ہیں اسی لیے تو وہ کہتے ہیں انہوں نے کونسا کو ئی اور رب بنایا ہے۔شرک جیسی مہلک بیماری سے بچنے اور تو حید کواختیار کرنے کا انسانیت تک پہنچانےکے لیے اللہ تعالیٰ نےانبیاء کرام کو مبعوث کیا اور قرآن مجید نےسب سے زیادہ زور توحید کےاثبات اورشرک کی تردید پر صرف کیا ہے ۔سید البشر حضرت محمد ﷺ نے بھی زندگی بھر لوگوں کو اسی بات کی دعوت دی   اورزندگی کے آخری ایام میں بھی اپنی امت کو شرک سے بچنے کی تلقین کرتے رہے ۔بعد میں صحابہ کرام ، تابعین ، ائمہ محدثین اور علمائے عظام نے دعوت وتبلیغ ، تحریر وتقریر کے ذریعے لوگوں کو شرک تباہ کاریوں سے اگاہ کیا ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’شرک کی تعریف ، اقسام ، انجام ‘‘طاہر نصار عزیز بن عبد العزیز کی تصنیف ہے ۔انہوں نے مسلمانوں کوشرک جیسی خطر ناک بیماری سے بچانے کےلیےاس کتاب میں اختصار سے شرکی تعریف ،اقسام شرک، شرک کی برائیاں، شرک کے مضاہر وغیرہ کو کتاب اللہ اور سنت رسول کے مطابق دلائل کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائےاور امت مسلمہ کو شرک سے محفوظ فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

3

شکر و دعا

4

عرض ناشر

5

فصل اول

 

مبحث اول: شرک کی تعریف

11

مبحث دوم: شرک کی قسمیں

21

شرک اکبر

12

شرک اصغر

13

شرک ظاہر

13

شرک خفی

14

مبحث سوئم: شرک کی برئیاں

17

بے شک شرک بڑا بھاری ظلم ہے

17

اللہ تعالیٰ شرک کو کبھی معاف نہیں کریگا

18

اللہ تعالیٰ نے جنت کو مشرک پر حرام قرار دیا ہے

18

شرک تمام نیک اعمال کو مٹا دیتا ہے

18

شرک تمام نیک اعمال کو مٹا دیتا ہے

18

شرک کا خون اور مال مسلمانوں کے لیے حلال ہلے

19

شرک تمام کبیرہ گناہوں میں سب سے بھاری گناہ ہے

19

شرک حقیقت میں نقص و عیب ہے

20

مبحث ثانی:

 

مبحث اول: شرک کے مظاہر

22

غیر اللہ کو پکارنا شرک ہے

23

غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا

24

غیر اللہ کے نام کی نذر و نیاز

29

غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا

35

بتوں اور تھانوں کی پوجا پاٹ

36

بتوں کا طواف

37

مبحث دوم: شرک کا سب باب کیسے کریں

75

امر با لمعروف اور نہی عن المنکر کا بیان

78

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86914
  • اس ہفتے کے قارئین 120742
  • اس ماہ کے قارئین 1737469
  • کل قارئین111058907
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست