کلمہ توحید لا الہ الا اللہ فضائل معنی شرائط اور نواقض

  • صفحات: 85
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3400 (PKR)
(جمعہ 24 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز

اللہ تبارک و تعالیٰ کے تنہا لائقِ عبادت ہونے ، عظمت و جلال اور صفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اور اسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کے ساتھ اعتراف کرنے کا نام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کا معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں جبکہ اس نے ہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کو جہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کو بہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کر دیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔ زیر نظر کتاب’’ کلمۂ توحید لا الہ الا اللہ فضائل ،معنی،شرائط اور نواقض‘‘ معروف سعودی عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کے عربی رسالہ كلمة التوحيد لا إله إلا الله : فضائلها و مدلولها و شروطها و انواقضها کا اردو ترجمہ ہے۔ مترجم کتاب جناب محمد حامد مدنی صاحب نے حتی المقدور الفاظ اور تراکیب کا خیال رکھتے ہوئے بامحاورہ اور سلیس اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ عامۃ الناس اس کتاب کے استفادے سے بآسانی کلمۂ توحید لا الہ اللہ کے معنیٰ و مفہوم سے واقف ہو سکتے ہیں کیونکہ اس رسالے میں کلمۂ توحید کے تعلق سے تقریبا ہر اہم بات پر مختصر مگر جامع گفتگو کی گئی ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

تقریظ

 

7

عرض مترجم

 

9

شیخ عبد الرزاق البدر کی مختصر سوانح

 

12

مقدمہ

 

16

کلمہ توحید لا الہ الا اللہ کے فضائل

 

17

کلمہ توحید کے فضائل احادیث کی روشنی میں

 

29

لا الہ الا اللہ کے شروط

 

40

کلمہ توحید لا الہ الا اللہ کا معنی و مفہوم

 

53

شہادت لا الہ الا اللہ کے نواقض

 

65

اللہ کے اسم مفرد ظاہر یا ضمیر کا تنہا ذکر کرنے کی قباحت کا بیان

 

75

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59948
  • اس ہفتے کے قارئین 589090
  • اس ماہ کے قارئین 376335
  • کل قارئین114268335
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست