شادی مشرقی و اسلامی گھرانے کی ایک ایسی رسم ہے جسے معاشرے میں بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔اس کی اساس پر ایک نئے گھر اور خاندان کا آغاز ہوتا ہے۔اس میں کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی ضمانت ہے اور اس میں ناکامی معاشرتی تباہی کو مستوجب ہے۔مغرب اور اہل یورپ کی شادیوں کی ناکامی کی وجہ تو واضح ہے کہ ان لوگوں نے ایک جداگانہ معاشرتی نظام ترتیب دیا ہے اور الگ طور پر فلسفہ حیات تشکیل دیا ہے۔لیکن اہل مشرق یا اسلامی گھرانوں میں شادیوں کی ناکامی عام طور پر یہ ہے کہ لوگوں میں غلط رسومات نے جنم لے لیا ہے۔ان رسومات کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل شادیوں سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں اور ایسے ہی بہت زیادہ بعد میں ہو جاتے ہیں۔مثلا کثیر جہیز کی طلب، زیادہ حق مہر متعین کروانا اور شادی میں ضد کی وجہ سے بے دریغ مال خرچ کرنا وغیرہ ۔ اسی طرح شوہر اور بیوی کے درمیان رویوں کی وجہ سے باہمی بے اعتمادی یا تعلقات میں سرد مہر ی پیدا ہو جانا وغیرہ۔زیرنظر کتاب میں مصنف نے معاشرتی اصلاح کی خاطر انہی رویوں اور مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے۔(ع۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
شادی کا حکم اور اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں |
|
11 |
کیسی عورت سے شادی کرنی چاہیے |
|
13 |
دیندار عورت سے شادی کی جائے |
|
14 |
بدصورت عورت نیک سیرتی کی وجہ سے مرد کی جنت بن گئی |
|
15 |
بے دین عورت خاوند کے لیے جہنم بن گئی |
|
20 |
باپ سے دعا کرنے والی بیٹی کو شاہ پور نے قتل کر ڈالا |
|
23 |
محبت سے پیش آنے والی عورت سے شادی |
|
25 |
منگیتر کو پہلے دیکھ لینا چاہیے |
|
26 |
نکاح میں ولی کی اجازت ضروری |
|
26 |
اولاد ایک عظیم میٹھا پھل ہے |
|
27 |
نجومی نے اولاد پیدا کرنے کے لیے لڑکے کو عورت سے قتل کرایا |
|
28 |
نجومیوں کی تلسیوں کے باوجود اولاد نہ مل سکی |
|
30 |
حق مہر کتنا ہونا چاہیے |
|
31 |
حق کی مقدار کا فیصلہ ہوتا ہے |
|
35 |
طے شدہ مہر دینے سےانکار |
|
37 |
ولیمہ کتنا ہونا چاہیے |
|
39 |
بیوی کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے |
|
42 |
عورتوں سے حسن سلوک اوران کے خرچ کا ذمہ دار کون؟ |
|
44 |
ہماری شادیاں ناکام کیوں ہیں؟ |
|
|
ایک ضروری وضاحت |
|
50 |
بیوی پر خاوند کا کس قدر حق ہے |
|
58 |
خواتین کی اکثریت جہنمی کیوں؟ |
|
58 |
بیوی کے ساتھ زندگی گزارنے کے کامیاب اسلوب |
|
|
کئی بیویوں والا خاوند کیا کرے |
|
64 |
جہیز کی تباہ کاریاں |
|
|
اگر جہیز کی رسم چلتی رہے تو |
|
69 |
کیا نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ کو جہیز دیا تھا |
|
70 |
جہیز ایک رشوت ہے |
|
73 |
جہیز کی خواہش مند عورت پر کیا کیا ظلم کرتے ہیں |
|
74 |
شادی کے موقع پر بارات کا خرچہ کون کرے گا |
|
77 |
عورت ایک عظیم نعمت |
|
78 |
بیٹی کو جہیز دیا جاتا ہے اور وراثت سےمحروم کیا جاتا ہے |
|
81 |
جہیز کے بے شمار نقصانات |
|
83 |
جہیز کے شرعی اور اخلاقی چند نقصانات |
|
|
مروجہ جہیز کی شرعی حیثیت |
|
93 |
کیا حضور ﷺ نے اپنی بیٹیوں کو جہیز دیا تھا؟ |
|
93 |
اب اسلام آباد سے آنے والا خط ملاحظہ فرمائیے |
|
96 |
شادی کرنا جرم ہے یا جہیز ؟ |
|
100 |
سادگی سے شادی کرنے کی چند مثالیں |
|
|
عبدالرحمن بن عوف کی شادی کا نبی ﷺ کو علم نہ ہوا |
|
106 |
عائشہ ؓ کی شادی کتنی سادی تھی |
|
107 |
حضرت صفیہ ؓ کی شادی |
|
108 |
جہیز نہ ملنے کی وجہ سے بھانجے نے ماموں کی بیٹی کو طلاق دیدی |
|
110 |
اور وہ دلہن نہ بن سکی ! ایک حیرت انگیز اور رلا دینے ....؟ |
|
111 |
دودھ میں پانی کی ملاوٹ نہ کرنے والی عورت کی .... |
|
124 |
مسلمان سیرت نبوی کی بجائے غیر مسلموں کی نقالی کرتا ہے |
|
125 |