#2487.06

مصنف : محمد مبشر نذیر

مشاہدات : 4104

قرآنی عربی پروگرام جلد چہارم

  • صفحات: 416
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8320 (PKR)
(جمعرات 23 اپریل 2015ء) ناشر : نا معلوم

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب " قرآنی عربی پروگرام "محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

4

ثلاثی مزید فیہ کے ابواب

 

7

سورۃ الملک یا سورۃ انشقاق

 

15

ثلاثی مزید فیہ کے مزید گروپ

 

39

عملی زندگی سے متعلق رسول اللہ ﷺ کی چند ہدایات

 

49

ثلاثی مزید فیہ کے مزید گروپ

 

73

خلفاء راشدین ؓ کے خطبات

 

79

رباعی مجرد و مزید فیہ کے گروپ

 

93

عہد نبوی کے چند حسین مناظر

 

96

جملہ فعلیہ

 

117

عربی ادب کے چند منتخبات

 

124

افعال اور اسمائے ناقصہ

 

141

علوم و فنون اور ان کی اقسام

 

145

مہموز

 

169

عہد رسالت کے چند روشن ستارے

 

182

مضاعف

 

206

تفسیر قرطبی

 

216

مثال

 

230

کتاب الرسالہ

 

237

اجوف

 

255

عربی شاعری

 

264

ناقص

 

278

اصول الحدیث

 

291

لفیف

 

309

مسلمانوں کی پہلی چار صدیوں کی فکری تاریخ : حصہ اول

 

315

نا مکمل معنی والے افعال

 

329

مسلمانوں کی پہلی چار صدیوں کی فکری تاریخ : حصہ دوم

 

339

جملہ اسمیہ ، شرطیہ جملے اور ضمیر

 

358

سورۃ ق یا سورۃ الواقعہ

 

366

علم النحو کا خلاصہ

 

386

سورۃ الحدید یا سورۃ التحریم

 

395

اگلا لیول

 

412

مآخذ و مراجع

 

413

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90911
  • اس ہفتے کے قارئین 303666
  • اس ماہ کے قارئین 90911
  • کل قارئین113982911
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست