#2487.05

مصنف : محمد مبشر نذیر

مشاہدات : 3950

قرآنی عربی پروگرام جلد سوم ( جوابات )

  • صفحات: 272
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5440 (PKR)
(بدھ 22 اپریل 2015ء) ناشر : نا معلوم

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب " قرآنی عربی پروگرام "محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

4

مادہ اور وزن

 

7

قرآن مجید کی آخری سورتیں

 

8

فعل ، اس کی اقسام اور اسمائے مشتقہ

 

24

احادیث کا ایک مجموعہ

 

26

فعل ماضی معلوم

 

33

سیدنا ابوبکر صدیق ؓ

 

38

فعل ماضی مجہول

 

55

طہارت و پاکیزگی کا قانون

 

61

فعل مضارع معلوم

 

76

عربی تعبیر

 

81

فعل مضارع مجہول

 

93

قرآن مجید کی معاشی و معاشرتی ہدایات

 

99

ثلاثی مجرد کے گروہ اور مصدر

 

110

شرح حدیث

 

112

فعل ماضی کی کچھ خاص شکلیں

 

127

اہل ایما ن کی دو مائیں

 

131

فعل مضارع کی مخصوص شکلیں

 

145

نماز کا قانون

 

152

فعل امر و نہی

 

163

عربی کی ضرب الامثال

 

168

اسمائے مشتقہ

 

174

راہ حق کے دو مسافر

 

178

اسم صفت ، مبالغہ اور تفضیل

 

192

قرآن مجید کی تفسیر کا علم

 

196

صرف صغیر اور صرف کبیر

 

201

سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ

 

211

غیر منصرف اسم ، افعال سے مشابہ حروف ، بدل اور اسم کی حالتیں

 

224

سیدنا عثمان و علی ؓ

 

228

منصوبات

 

242

زکوۃ اور روزے کا قانون

 

252

اگلا لیول

 

268

مآخذ و مراجع

 

269

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79512
  • اس ہفتے کے قارئین 113340
  • اس ماہ کے قارئین 1730067
  • کل قارئین111051505
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست