#2158

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5008

پردے کی اوٹ سے

  • صفحات: 58
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1160 (PKR)
(بدھ 17 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلامی  معاشرے میں  نامحرم مردوں اور عورتوں کا ایک دوسرے سے حجاب میں رہنا ایک جانا پہچانا طریقہ ہے  جس کا مقصد  مرد وعورت کےدرمیان ناجائز خواہشات کےہر داعیے کو روکنا ہے۔ان میں سب سے پہلے خطرناک چیز نظر ہے جونامحرم مرد عورت پر پڑتے ہی  اپنے  صاحب  کےدل میں ایک طوفان بپا کردیتی ہے ۔ ناجائز  تعلقات کاآخری فعل زنا ہے  جسے اللہ تعالیٰ نے کلیۃً حرام قرار  دیا اورلاتقربوا الزنا  فرماکر اسی فعل بد سے  بچانے کےلیے  محرم  پر نظر اٹھانے سے لے کر اس آخری فعل تک  جو جو مرحلے  آتے ہیں ۔جو چیزیں اسباب بنتی ہیں ۔ان سب کوحرام  قرار دیا گیا۔اس لیے  نامحرم مرد اورعورت کے درمیان حجاب اسلامی معاشرے کا معروف طریقہ ہے اور حجاب کےاحکام نازل ہونے کے ساتھ ہی اس  پر صحابیات اور صحابہ نے فوری عمل کرنا شروع کردیا تھا۔لیکن دور ِ حاضر میں اکثریت اس بات پر اڑی ہوئی ہے کہ  اجنبی مرد اورعورت کے درمیان کسی درمیان کسی دیوار کپڑے یا کسی اور چیزکی آڑ ہونا یا عورت  کا اپنے چہرے کوڈھانپ کر اجنبی مرد کے  سامنے آنا اسلامی طریقہ نہیں بلکہ ایجا ملا ہے۔ پردے کی شرعی  حیثیت ،اہمیت وفرضیت کے سلسلے کئی  اہل علم نے اردو وعربی زبان  میں   مستقل کتب تصنیف  کی ہیں۔زیر نظر کتابچہ ’’پردے کی اوٹ  سے ‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے  جسے  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ نے  اپنے   آسان فہم انداز میں   مرتب کیا ہے ۔جس میں انہوں نے پردے کے جملہ احکام ومسائل کواحادیث نبویہ اورآیات قرآنیہ کی روشنی میں  بیان کیا ۔اللہ اس کتابچہ  خواتینِ اسلام کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سخن وضاحت

 

5

پردہ اسلامی معاشرے میں

 

7

حجاب کے معنی

 

13

حجاب کے مترادف المعنی الفاظ

 

16

حکم حجاب

 

16

پردے کی نوعیتیں

 

19

دروازے کی اوٹ سے کوئی چیز لینا یا دینا

 

19

عورت کا چار دیواری ہی میں رہ کر بات کرنا

 

22

عورت کا پس پردہ تعلیم دینا

 

24

اوٹ کے پیچھے سے بات کرنے کے فوائد

 

29

نا محرم عورت کے گھر میں داخل ہونے سے اجتناب

 

31

گھر میں نا محرم کی آمد پر دیوار یا پردے کی اوٹ نہ ہو تو

 

36

گھروں میں عورتوں کے پردے کی الگ جگہ بنانا

 

37

کنواری لڑکی کے لیے گھر میں پردے کی جگہ

 

38

عورت کا چہرہ ڈھانپ کر اور بڑی چادر لپیٹ کر گھر سے نکلنا

 

40

دوران حج بھی پردے کی اوٹ

 

45

نا محرم پر نظر پڑنے سے بچنا

 

47

مرد کے سامنے اگر بے پردہ عورت آ جائے تو

 

48

عورتوں کے لیے سواری پر پردے کا انتظام کرنا

 

50

مردوں کا اپنی عورتوں کے پردے کی حفاظت کرنا

 

51

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53581
  • اس ہفتے کے قارئین 582723
  • اس ماہ کے قارئین 369968
  • کل قارئین114261968
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست