#4360

مصنف : پروفیسر اختر الواسع

مشاہدات : 8175

مستشرقین اور انگریزی تراجم قرآن

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3275 (PKR)
(ہفتہ 25 مارچ 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور

قرآن مجید ایک مرتب ومنظم زندہ وجاوید صحیفہ ہے،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اہل علم نے خدمت قرآن کو اپنی زندگیوں کا مرکز ومحور بنا کے رکھا ۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا ،کسی مفسر کا محور عام وخاص ،مجمل ومفصل اور محکم ومتشابہ رہا ،کسی نے نحو وصرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔ ان خدمات میں سے ایک خدمت تراجم قرآن کی ہے، جس کے تحت قرآن مجید کا دنیا کی بے شمار زبانوں  میں ترجمہ کیا گیا۔ان تراجم میں سے بعض انگریزی ترجمے ایسے ہیں جو مسلمانوں کی بجائے مستشرقین نے کئے ہیں اور ان میں بعض جگہوں پر اپنی مرضی کے معانی ومفاہیم بیان کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" مستشرقین اور انگریزی تراجم قرآن "محترم پروفیسر  عبد الرحیم قدوائی صاحب کے مضامین پر مشتمل ہے، جسے محترم پروفیسر اختر الواسع صاحب نے مرتب کیا ہے۔مولف موصوف نے  ان مضامین میں مستشرقین کے انگریزی تراجم کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف  کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ا ن کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حر ف آغاز

7

قر آ ن مجید  کے  انگیریز  ی تر اجم  : ایک  تنقیدی  جا ئزہ

11

پس منظر

11

مستشرین  کے تر اجم

13

قاد یانی تر اجم

23

او لین مسلم  تر اجم

 

ممتاز مسلم تر اجم

 

شیعہ  تر اجم

 

دیگر مسلم  تر اجم

 

مطلو بہ  معیاری  انگریزی ترجمعہ : تقا ضے اور خصا ئل

 

قر آن مجید کے بارےمیں  مستشرین  کا علمی  تعا قب

79

ایک مستشرق  کا خوشگوارانگریزی تر جمہ قر آن  مجید

87

انگر یزی تر اجم قر آن مجید :جدید رجحاناتکے تنا ظر  میں

95

فہر ست  انگر یزی تراجم قر آن مجید

107

سیر ت  طیبہ  پر مستشرین  کی تصا نیف

113

منتخہ کتا بیات

123

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56928
  • اس ہفتے کے قارئین 90756
  • اس ماہ کے قارئین 1707483
  • کل قارئین111028921
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست