توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہواہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔(سورۃالاخلاص)علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔زیر تبصرہ کتاب"مختصر ہدایۃ المستفید" فتح المجید (عربی) کا اردو ترجمہ ہے جوعلامہ شیخ عبد الرحمن بن حسن آل شیخ کی تصنیف ہے۔اور فتح المجید مجدد الدعوۃ الاسلامیۃ شیخ الاسلام امام محمد بن عبد الوھاب کی کتاب التوحید کی شرح ہے۔یہ کتاب توحید کی بنیادی اقسام اور اس کی تفصیلات پر مشتمل ہے،اور اپنے موضوع پر ایک شاندار اور مفید ترین کتاب ہے۔کتاب التوحید اہل علم اور طلباء کے ہاں ایک معروف کتاب ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔اس کتاب نے شرک وبدعات کے ایوانوں میں ایک زلزلہ برپا کر رکھا ہے،اور شرک کی جڑیں اکھاڑ دی ہیں۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو عقیدہ توحید اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
6 |
کتاب التوحید |
|
11 |
باب: توحید کی فضیلت کا بیان |
|
20 |
توحید خالص پر عمل پیرا ہو کر انسان بلاحساب و کتاب جنت میں داخل ہو سکتا ہے |
|
30 |
باب:شرک سے ڈرنا ضروری ہے |
|
36 |
باب: لا الہ الا اللہ کی شہادت و گواہی کےمیں وضاحت |
|
40 |
باب: توحید کی تفسیر اور کلمہ لا الہ الا اللہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات |
|
47 |
باب: دفع مصائب کے لیے چھلا پہننایا گلے میں دھاگے ڈالنا شرک ہی کی قسم ہے |
|
53 |
باب: دم ،تعویذاور گنڈوں وغیرہ کے بارے میں شرعی احکام |
|
56 |
باب :جوشخص کسی درخت ، پتھر ، یا قبر وغیرہ سے برکت حاصل کرے ... |
|
59 |
باب : غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا ، شریعت اسلامیہ میں اس کا حکم ؟ |
|
64 |
باب : غیر اللہ کےنام کی نذر ونیاز کے احکام |
|
70 |
باب : غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا کیسا ہے ؟ |
|
72 |
اللہ کے علاوہ کسی کو بھی مدد کے لیے پکارنا اور اللہ کے سوا کسی اور سے فریاد کرنا کیسا ہے ؟ |
|
74 |
باب : جو کوئی چیز پیدا نہ کر سکے اور خود پیدا کیا گیا ہو ، نہ اپنی مدد کر سکے اور نہ ... |
|
85 |
باب : فرشے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا حکم دیا ؟ |
|
93 |
باب : شفاعت کی دو قسمیں ۔ ایک کا بیان قرآن میں ہے جبکہ دوسری.... |
|
99 |
رشد و ہدایت کی توفیق اللہ کے پاس ہے وہ جسے چاہے ہدایت دے اور جسے .... |
|
106 |
باب : کفر وشرک میں مبتلا ہونے کا سبب بزرگوں کے معاملہ میں غلو ہے ۔ |
|
110 |
باب : قبروں کے پاس بیٹھ کر اللہ کی عبادت کرنا یاقبرستان میں مسجد بنانا |
|
117 |
باب : بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو کرنے کا نتیجہ .... ان کی عبادت |
|
124 |
باب : مخالف عقیدہ توحید، اعمال وا قوال کی بیخ کنی رسول اللہ ﷺ نے کیسے کی ؟ |
|
129 |
باب : باب امت محمدیﷺکے بعض افراد بت پرستی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ |
|
134 |
باب : جادو کا بیان |
|
145 |
باب : جادو کی اقسام |
|
149 |
باب :کہانت اور غیب دانی کے بارے میں احکام شریعت کی وضاحت |
|
153 |
باب : جادو اورجنوں وغیرہ کو نکالنے کے علاج کے متعلق امور |
|
159 |
باب : شگون اور فال کے بارے میں شریعت کے احکام ومسائل |
|
161 |
باب : علم نجوم کے بارے میں شرعی احکام |
|
169 |
باب : بارش کو ستاروں اور مختلف منزلوں کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے ؟ |
|
173 |
باب : اللہ تعالیٰ کی محبت اسلام کی بنیاد ہے ۔ |
|
179 |
باب : خوف الہٰی کو شریعت اسلامیہ میں اہم ترین مقام حاصل ہے |
|
195 |
باب : توکل علی اللہ مومنوں کی خاص علامت ہے |
|
208 |
باب : کیا لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہو گئے ہیں ؟ |
|
216 |
باب : اللہ پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ تقدیر پر صبر کیا جائے ۔ |
|
221 |
باب : ریاکاری سے نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں |
|
226 |
باب : دنیوی اغراض کے پیش نظر کوئی بھی عمل شرک کی تعریف میں آتا ہے |
|
231 |
باب : حلال وحرام کی پرواہ کئے بغیر علماء اور امراءکی اطاعت شرک ہے |
|
240 |
باب : اللہ کے دین کے علاوہ کسی ذات یا قانون سے فیصلہ کرنے کروانے والا مشرک ہے |
|
149 |
باب : اس شخص کے حکم جو اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا منکر ہے |
|
256 |
باب : دنیا میں بیشتر لوگ ایسے ہیں جو حق کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں |
|
259 |
باب : پس جب تم جانتے ہو تو دوسروں کے اللہ کا مقابل نہ ٹھہراؤ |
|
261 |
باب : باپ دادا کی قسم کی ممانعت اور قسم لینے کے بعد حسن ظن رکھنے کے متعلق |
|
266 |
باب : ’’جو اللہ چاہے اور اے محمدﷺآپ چاہیں ‘‘ کے الفاظ شرک ہے |
|
269 |
باب : زمانے کوگالی دینا اللہ تعالیٰ کے ایذارسانی کے مترادف ہے |
|
273 |
باب : کسی کو ’’قاضی القضاۃ‘‘یعنی چیف جسٹس کہنے کی ممانعت |
|
275 |
باب :اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کی تعظیم کی جائے |
|
278 |
باب : قرآن مجید، رسول کریم ﷺ یا کسی ایسی چیز کا مذاق اڑانا ..... کیسا ہے ؟ |
|
281 |
باب : انسان جب رحمت کا مزہ چھکتا ہے تو کہتا ہے کہ میں اسی کا مستحق ہوں |
|
283 |
باب : اسماء الحسنیٰ کی وساطت سے اللہ سے دعا کرنا |
|
286 |
باب : اللہ پرسلام ہو جیسے الفاظ زبان سے نکالنا درست نہیں |
|
293 |
باب : یوں کبھی دعا نہ مانگو کہ ’’اے اللہ اگر تو چاہے تو مجھے معاف فرما ‘‘ |
|
294 |
باب : کوئی شخص اپنے غلام کو ’’میرا بندہ ‘‘، میری’’لونڈی‘‘ نہ کہے |
|
295 |
باب : جو شخص اللہ کا نام لے کر سوا کرے اس کوخالی ہاتھ واپس نہ لوٹا یا جائے |
|
297 |
باب : مصائب و مشکلات میں صبر و بردباری اختیار کرنے کی تلقین |
|
302 |
باب : ہوا اور آندھی کو گالی دینے سے سختی سے روکا گیا ہے |
|
305 |
باب : اللہ تعالیٰ کے متعلق جاہلانہ گمان کرنا |
|
307 |
باب : تقدیر کا انکار کرنا شریعت اسلامی سے انکار کے مترادف ہے |
|
308 |
باب : اتارنے اور اتروانے والے اللہ کے نزدیک سخت ترین عذاب |
|
311 |
باب : بکثرت قسمیں کھانے کی ممانعت |
|
316 |
باب: اپنے عہد وپیمان توڑنا ہلکا گناہ ہے بنسبت اللہ و رسول کے عہد و پیمان توڑنے کے |
|
318 |
باب : اس بات کی ممانعت کہ ’’اللہ کی قسم فلاں شخص کو کبھی معاف نہیں کرے گا ‘‘ |
|
321 |
باب : اللہ تعالیٰ کو کسی کے سامنے شفارشی مت بناؤ |
|
323 |
باب : رسول اللہ ﷺ نے توحید کے پہلو کو کیونکر ثابت کیا اور ... |
|
326 |
اللہ تعالیٰ کی عظمت و قدرت کی ہمہ گیرون کی وضاحت |
|
329 |