عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔شیخ الاسلام کی تالیفات وتصنیفات کی ورق گردانی کرنے والے اور ان کا گہرا مطالعہ کرنے والے اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہوں نے حق کے دفاع اور اہل باطل کی تردید میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔امام ابن تیمیہ کی کتاب عقیدہ واسطیہ کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’شرح عقیدہ واسطیہ‘‘معروف سعودی عالمِ دین ومفتی فضلیۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے ۔جس کے ترجمہ کی سعادت محترم پروفیسر جار اللہ ضیا ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی اور الفرقان ٹرسٹ نے اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔یہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے ۔کتاب ہذا کےمترجم محترم پروفیسر جار اللہ ضیا ﷾ ماشا ء اللہ ایک قابل مدرس اور اچھے واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کے مصنف وشارح کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کی قبروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ مترجم اور ناشرین کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
17 |
توحید کی قسمیں |
|
18 |
عبادت سے کیا مراد ہے |
|
21 |
شرح مقدمہ ابن تیمیہ |
|
29 |
بسم اللہ کی بحث |
|
29 |
موت کے بعد قبروں سے زندہ نکالنا |
|
51 |
اہل سنت کا ایمان ہے کہ اللہ کے مثل کوئی چیز نہیں |
|
80 |
نفی اور اثبات کا اسماء و صفات میں جمع ہونا |
|
100 |
علوم کی اقسام |
|
122 |
رزق کی اقسام |
|
142 |
محبت کے اسباب |
|
166 |
یہود پر اللہ کا عقاب |
|
200 |
علو ذات پر اہل سنت کے دلائل |
|
257 |
سنت رسول اللہ ﷺ |
|
305 |
احادیث صفات |
|
311 |
مختلف اسلامی فرقوں میں اہل السنہ و الجماعہ کا مقام و مرتبہ |
|
343 |
اللہ تعالیٰ کی معیت اس کے علو اور استواء علی العرش کے درمیان تطبیق کا بیان |
|
352 |
قرآن کے حقیقتا کلام اللہ ہونے پر ایمان لانا |
|
365 |
روز قیامت اہل ایمان کا |
|
370 |
قیامت کے دن پر ایمان لانے کے بارے میں |
|
373 |
قیامت کبری کے بارے میں |
|
389 |
تقدیر پر ایمان |
|
431 |
ایمان کے بارے میں |
|
463 |
کرامات اولیاء کے بارے میں |
|
511 |
اہل سنت کا عملی طریقہ |
|
518 |
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بارے میں |
|
533 |