#2941

مصنف : عبد العظیم اصلاحی

مشاہدات : 6994

معاشی مسائل اور قرآنی معلومات

  • صفحات: 259
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6475 (PKR)
(بدھ 30 ستمبر 2015ء) ناشر : ادارہ علوم القرآن علی گڑھ یوپی

دور جدید کا انسان جن  سیاسی ،معاشرتی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے اس پر زمانے کا ہر نقش فریادی ہے۔آج انسان اس رہنمائی کا شدید حاجت مند ہے کہ اسے بتلایا جائے ۔اسلام زندگی کے ان مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا وہ  نقطہ اعتدال کیا ہے؟جس کی بناء پر وہ سیاسی ،معاشی اور معاشرتی دائرے میں استحکام اور سکون واطمینان سے انسان کو بہرہ ور کرتا ہے ۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے ،جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ایک مادہ پرستی میں جنون  کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی  اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے،وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "معاشی مسائل اور قرآنی تعلیمات"انڈیا کے معروف عالم دین محترم اوصاف احمد صاحب اور محترم عبد العظیم اصلاحی صاحب کی مرتب کردہ تصنیف ہے،جس میں انہوں نے ادارہ علوم القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمینار بعنوان"معاشی مسائل اور قرآنی تعلیمات" میں مختلف اہل علم کی طرف سے پیش کئے جانے والے مقالات کو کتابی شکل میں شائع کر دیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع ایک  انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مقالات نگار اور مرتبین وناشرین  کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

کلیدی خطبہ

 

13

قرآنی معاشیات پر ادبیات کا ایک مختصر جائزہ

 

23

قرآنی نظام معیشت کی بعض خصوصیات

 

39

قرآن کی چند معاشی تعلیمات اور معاشرے سے ان کا ربط

 

58

فساد فی الارض کا مالی اور معاشی پہلو قرآن مجید کی روشنی میں

 

84

قرآنی معاشرہ ، معیشت اور تجارت ایک مختصر خاکہ

 

102

اسلام میں ربا کی تحریم

 

121

قرآن مجید میں افزائش دولت کا تصور

 

163

اسلامی نظام وراثت میں عورت کا حصہ

 

182

نظام المیراث فی القرآن

 

200

رپورٹ

 

255

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72638
  • اس ہفتے کے قارئین 106466
  • اس ماہ کے قارئین 1723193
  • کل قارئین111044631
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست