#1808

مصنف : محمد اسماعیل سلفی

مشاہدات : 6929

مسلک اہل حدیث اور تحریکات جدیدہ

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1000 (PKR)
(جمعرات 07 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

شیخ  الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ﷫ مسلک اہل حدیث کے ترجمان ،تقریر وخطابت ،تحریر وانشاء او ردرس وتدریس کے شہسوار تھے  او رجماعت اہل حدیث کے متعلق اپنے پہلومیں ایک درمند دل رکھتے  تھے ۔پاکستان میں  میں جمعیت اہل حدیث کے وہ  پہلے ناظم اعلیٰ اور پھر امیر مرکزیہ کی ذمہ داریوں سے بھی عہدہ برآہوئے ۔ اہل حدیث کانفرنس میں ان کی عموماً گفتگو حجیت حدیث ،مقام حدیث ،مسلک اہل حدیث ،تاریخ اہلحدیث کے عنوان پر ہوتی  اور اکثر وبیشتر ان کی تحریر کے عنوان بھی یہی ہوتے  اور عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلم ،متکلم ، نقاد ، دانشور ، مبصر تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں قدرت حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ وسير اور فقہ پر ان کو عبور کامل حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔مولانا محمد اسماعيل سلفیايک کامياب مصنف بھی تھے ۔ان کی اکثر تصانيف حديث کی تائيد وحمايت اور نصرت ومدافعت ميں ہيں آپ  نے  دفاع  سنت کابیڑا اٹھایا اور اس کا حق ادا کیا ۔ اپنے مخاطب  کا بھر پور تعاقب کرتے مگر اس کے ادب واحترام کے منافی کوئی چیز نوک  قلم پر  نہیں  لاتے ۔زیر نظر  کتابچہ’’مسلک اہل حدیث اور تحریکات جدیدہ‘‘  مولانا سلفی کے ان  مضامین پر مشتمل ہے جو انہوں نے  نصف صدی پہلے ’’ مسلک ا ہل حدیث او رتحریکات جدیدہ‘‘ کے  عنوان سے شیخ  الاسلام فاتح قادیان امام المناظرین مولانا ثناء اللہ امرتسری  ﷫ کے ہفت روزہ ’’اہل  حدیث‘‘ کے لیے 1945ء  مین لکھے ۔ یہ  مضمون تین اقساط میں  مذکورہ رسالہ میں  شائع  ہوا۔مولانا امرتسری نے ان  کی  قدر افزائی فرمائی اور اس کی  پہلی قسط بطور اداریہ  شائع کی۔اللہ تعالیٰ  مولانا سلفی مرحوم کی  مسلک حقہ  اہل حدیث  کےلیے  خدمات  جلیلہ کو شرف قبولیت نوازے (آمین) (م ۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

4

تحریک اہل حدیث ہند میں

 

7

اہل حق اور دعوت حق کی راہیں

 

10

اصلاح حال کی دو ناکام راہیں

 

11

امارت خاصہ

 

12

ہمارے اسلاف اور ان کا طریق کار

 

12

جنگ عظیم اور سیاسی تحریکات

 

13

لاہور احرار کانفرنس

 

13

جماعت اسلامی اور اہل حدیث

 

15

موجودہ پروگرام

 

17

حافظ محمد زکریا اور مولانا حکیم عبد الرحیم اشرف کے جواب میں

 

19

تحریکات کے متعلق میرا خیال

 

20

اہل حدیث سے کیا مراد ہے

 

20

وقت کی اسپرٹ

 

23

موجودہ اہل حدیث پر ایک نظر

 

24

اہل حدیث کی سرکاری تصدیق

 

25

نقار خانہ میں طوطی

 

26

متضاد جذبات

 

27

جاہلیت جدیدہ اور اہل حدیث

 

28

مناظرات

 

30

دوبے انصافیاں

 

30

مولوی عبد الرحیم صاحب اشرف ویرووال سے خطاب

 

33

اہل حدیث بلحاظ طریق فکر

 

36

اہل حدیث بلحاظ تحریک

 

37

طریق فکر اور تحریک

 

39

سید شہید کی تحریک

 

39

مذہب ، دین اور تحریک

 

40

طبعی تحریکات

 

40

تحریکات میں تنوع

 

40

ہوس قیادت

 

43

تحریکات میں آنا اور نکلنا

 

46

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3685
  • اس ہفتے کے قارئین 320074
  • اس ماہ کے قارئین 107319
  • کل قارئین113999319
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست