#1132

مصنف : شاہ معین الدین احمد ندوی

مشاہدات : 66353

خلفائے راشدین ؓ

  • صفحات: 296
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8880 (PKR)
(جمعرات 26 جولائی 2012ء) ناشر : ناشران قرآن لیمیٹڈ لاہور

خلفائے راشدین حضرت ابوبکر، عمر، عثمان اور علی ؓ کے فضائل و مناقب سے متعلق بہت ساری احادیث مروی ہیں۔ حضرت ابوبکر ؓکی نسبت آپﷺ نے فرمایاکیا تم پہلے شخص نہیں جو میری امت میں سے جنت میں داخل ہوگے۔ حضرت عمر ؓکے متعلق ارشاد فرمایا: گزشتہ امتوں میں محدثین تھے اگر میری امت میں کوئی محدث ہو گا تو وہ عمر ہوں گے۔ حضرت عثمان ؓکے بارے میں فرمایا کہ ہر پیغمبر کے رفیق ہوتے ہیں اور جنت میں میرے رفیق عثمان ہوں گے۔ حضرت علی ؓکی نسبت ارشاد ہوا کہ کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ میرے ساتھ تم کووہی نسبت حاصل ہو جو ہارون ؑ کو موسیٰ ؑ کے ساتھ تھی۔ آخر کیا وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان برگزیدہ شخصیات کو اس قدر مقام و مرتبہ عطا فرمایا۔ اس کے لیے ہمیں ان حضرات کی سیرت کی ورق گردانی کرنا ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب انہی شخصیات کی سیرت پر ایک جامع دستاویز ہے جس میں کسی لگی لپٹی کے بغیر خلفائے راشدین کی زندگی کے تمام گوشوں پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف مولانا معین الدین ندوی سب سے پہلے خلیفہ راشد کے حالات زندگی اور ایمان لانے کے واقعات قلمبند کرتے ہیں اس کے بعد ان کے اخلاق و عادات، فضائل و مناقب اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مصنف نے مذکور حضرات کے خلیفہ راشد بننے کے بعد کے حالات کو خصوصی طور پر موضوع سخن بنایا ہے اور اس سلسلہ میں پائے جانے والے اشکالات کو حتی المقدور دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

9

تمہید

 

11

امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓ

 

17

نام ، نسب خاندان

 

17

قبل اسلام

 

19

اشاعت اسلام

 

19

مکی زندگی

 

20

غزوات

 

27

خلافت

 

37

فتوحات

 

42

مرض الموت اور استخلاف

 

46

کارنامہائے زندگی

 

48

فضائل ومناقب

 

61

اخلاق وعادات

 

71

امیر المومنین حضرت عمرفاروق ؓ

 

80

نام ، نسب اور خاندان

 

80

اسلام حضرت عمر ؓ

 

82

غزوات ودیگر حالات

 

91

خلافت اور فتوحات

 

97

فتوحات شام

 

105

فتوحات مصر

 

108

فاروقی کارنامے

 

110

علم وفضل

 

128

اخلاق وعادات

 

132

امیر المومنین حضرت عثمان ؓ

 

148

نام ، نسب وخاندان

 

148

حبشہ کی ہجرت

 

150

غزوات اور دیگر حالات

 

152

سفارت کی خدمت

 

154

خلافت اور فتوحات

 

157

انقلاب اور حضرت عثمان ؓکی شہادت

 

163

عثمانی کارنامے

 

188

فضل وکمال

 

196

اخلاق وعادات

 

201

ذاتی حالات

 

206

امیر المومنین حضرت علی ؓ

 

208

نام ، نسب اور خاندان

 

208

غزوات  اور دیگر حالات

 

214

کارنامے

 

252

فضل وکمال

 

261

اخلاق وعادات

 

277

ازواج  واولاد

 

294

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91413
  • اس ہفتے کے قارئین 304168
  • اس ماہ کے قارئین 91413
  • کل قارئین113983413
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست