#3880

مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

مشاہدات : 7356

کشف اللثام عن غربۃ الاسلام یعنی زوال اسلام کے حقیقی اسباب

  • صفحات: 135
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5400 (PKR)
(پیر 20 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

تاریخی حقائق اس بات کے گواہ ہیں  کہ جب قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں  نے اسلامی اصولوں  کو اپنا شعاربنا کر عملی میدان میں  قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو زیر نگین کرلیا۔مسلمان دانشوروں ، سکالروں  اور سائنسدانوں  نے علم و حکمت کے خزانوں  کو صرف اپنی قوم تک محدود نہیں  رکھابلکہ دنیا کی پسماندہ قوموں  کو بھی استفادہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔ چنانچہ اُس وقت کی پسماندہ قوموں  نے جن میں  یورپ قابل ذکر ہے مسلمان سکالروں  سے سائنس اورفلسفہ کے علوم حاصل کئے۔یورپ کے سائنسدانوں  نے اسلامی دانش گاہوں  سے باقاعدہ تعلیم حاصل کرلی اور یورپ کو نئے علوم سے روشناس کیا۔حیرت کی بات ہے کہ وہی مسلم ملت جس نے دنیا کو ترقی اور عروج کا سبق پڑھایا آج انحطاط کا شکار ہے۔ جس قوم نے علم و حکمت کے دریا بہا دیئے آج ایک ایک قطرے کے لئے دوسرے اقوام کی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا کی عظیم طاقت بن کر ابھری تھی آج ظالم اور سفاک طاقتوں  کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ یہ اتنا بڑا تاریخی سانحہ ہے جس کے مضمرات کاجاننا امت مسلمہ کے لئے نہایت ضروری ہے۔آج بھی دنیا بھر کے مسلمان اس قرآن کو اللہ کی جانب سے نازل شدہ مانتے ہیں۔ ان کا ایمان ہے کہ یہ ایک بے مثل اور معجز کلام ہے ۔ بندوں پر حجت ِالٰہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا واجب الاطاعت حکمنامہ ہے او رانسان کی دنیوی ا ور اخروی فلاح وکامرانی کا ضامن ہے ۔ لیکن اس اعتقاد کےباوصف مسلمانوں نے اس کتابِ عظیم کی ہدایت وتعلیم سے مسلسل بیگانگی اختیار کی ۔ جس کا فطری نتیجہ زوالِ امت کی شکل میں نکلا۔کیونکہ قرآن مجید کو اس امت کےلیے عروج وزوال کا پیمانہ قرار دیاگیا ہے ۔جیسا کہ ہادئ برحق نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ اس کتاب پر عمل کے ذریعے لوگوں کوعروج عطا کرے گا او راس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قعر زلت میں دھکیل دے گا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ کشف اللثام عن غربۃ الاسلام یعنی زوال اسلام کے حقیقی اسباب‘‘ علامہ نواب صدیق حسن کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے زوالِ اسلام کے ستائیس بنیادی اسباب کو قرآن مجید کی آیات اور صحیح احادیث نبویہ سے مدلل کر کےبڑے دلنشیں اور عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔محترم جناب ضیاء الحسن محمد سلفی نے ناس ایڈیشن میں تہذیب وتعلیق وتخریج اور ترجمہ نصوص عربی وفارسی کا کام انجام دیاہے اور ہر فص کےتحت ایک ذیلی عنوان قائم کیا ہے۔جس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے قارئین کےاستفاد آسان ہوگیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

مقدمہ مؤلف غربت اسلام کے مراتب کے بیان میں

19

فصل 1۔ گناہوں کو م عمولی سمجھنا

32

فصل 2۔ کفریہ کلمات بکنا

34

فصل 3۔ جھوٹے فریب کا روں کی کثرت

38

فصل 4۔ کاغذات و اخبارات و رسائل کا ظہور

40

فصل 5۔ چرب زبانی کو ذریعہ معاش بنانا

43

فصل 6۔ شعر و شعراء کی کثرت

46

فصل 7۔ تصاویر کا عمومی استعمال

55

فصل 8۔ مفاخرت و عصبیت

58

فصل 9 ۔ ابطال احکامک شرعیہ و حدود جنایات کا ترک کرنا

63

فصل 10۔ عام مسلمانوں میں پیری و مریدی کا رواج

65

فصل 11۔ جہاد فی سبیل اللہ نہ کرنا

67

فصل 12۔ مسلمانوں کے درمیان نفاق کا عام ہونا

69

فصل 13۔ حرام اموال سے متعلق لا پرواہی برتنا

72

فصل 14۔ شرک اصغر و اکبر کا رواج

78

فصل 15۔ امت اسلا میں کثرت بدعات کا ظہور

82

اہل اسلام پر حب دنیا کا غلبہ

92

فصل 17۔ مظالم کا رواج اور حقوق العباد کی پامالی

100

فصل 18۔ فرض و نقف عبادات کی ادائیگی میں غفلت

104

فصل 19۔ کفارے کے ساتھ عمومی و خصوصی مشابہت

107

فصل 20۔ اہل اسلام میں رقیہ، تعویذ و کہانت و رمل و جعفر کا رواج

109

فصل 21۔ کھانے پینے اور شادی و غمی کے مصارف میں اسراف

114

فصل 22۔ سونے و چاندی کے برتن اور ریشمی لباس کا استعمال

119

فصل 23۔ کبیرہ گناہوں کا عام ہونا

120

فصل 24۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا رواج نہ ہونا

122

فصل 25۔ امت اسلام میں کبائر ظاہرہ کا رواج

124

فصل 26۔ علوم و فنون کے ذریعہ اہل علم کو شیطان کا دھوکہ دینا

125

فصل 27۔ قیامت کی چھوٹی و بڑی علامات کا ظہور

127

خاتمہ

130

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50452
  • اس ہفتے کے قارئین 237528
  • اس ماہ کے قارئین 811575
  • کل قارئین110133013
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست