#3223

مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

مشاہدات : 6203

فصل الخطاب فی فضل الکتاب

  • صفحات: 108
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2700 (PKR)
(پیر 18 جنوری 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ گواہ کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اسی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا :  وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر زیر تبصرہ کتاب’’( فصل الخطاب فی فضل الکتاب‘‘ علامہ نواب صدیق حسن خاں﷫ کی تصنیف ہے ۔ یہ رسالہ موصوف نے 1305ھ میں تحریر کیا او رمؤلف کی زندگی میں متعد بارطبع ہوا۔علامہ موصوف نے اس رسالہ میں احادیث صحیحہ واقوال صحابہ وائمہ دین کی روشنی میں قرآن مجید فرقان حمید کے فضائل بیان کیے اور آیات کتاب اللہ اور اس کی سورتوں پر مفصل گفتگو کی ہے۔ مولانا عطاء اللہ حنیف ﷫ اس رسالہ میں مذکور آیات واحادیث وآثار کی تخریج ، اعراب اور ان کےاردو ترجمے کرکے اسے شائع کرنا چاہتےتھے تاکہ اس کی افادیت زیادہ ہوجاجائے ۔لیکن اپنی بیماری کی وجہ سے موصوف یہ کام نہ کرسکے البتہ فصل الخطاب فی فضل االکتاب کا مطبع فاروقی دہلی طبع 1896ء کےنسخے کو قدرے ممکن تنقیح وحواشی کے ساتھ اسے 1984ء میں شائع کیا علامہ نواب صدیق حسن ﷫ کا یہ رسالہ اب حافظ عبد اللہ سلیم﷾ ، حافظ شاہد محمود﷾ کی تسہیل وتخریج کے ساتھ مجموعہ علوم القرآن میں دار ابی الطیب گوجرانوالہ سے شائع ہوچکا ہے۔اس مجموعہ میں نواب صدیق حسن ﷫ کی قرآن کےمتعلق مزید تین کتب (تذکیر الکل بتفسیر الفاتحۃ واربع قل،افادۃ الشیوخ بمقدار الناسخ والمنسوخ،اکسیر فی اصول التفسیر) بھی شامل ہیں یہ مجموعہ علوم قرآن بھی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔( م ۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تصدیر

 

دبیاچہ مولف امامؒ

 

سورتوں اورآیتوں کی تعداد کا بیان اور چند ضمنی متعلقہ اہم مسائل

2

تصحیح نیت کا بیان

5

آداب ذکر

6

آداب دعا

7

تلاوت قرآن مجید جہر یا اخفاءکونسا افضل ہے

9

اسمائے قرآن مجید

9

کیفیت وحی کی صورتیں

10

سورتوں کی ترتیب نزول

11

جمع قرآن مجید

12

سورتوں اور آیتوں کی ترتیب  توفیقی ہے

13

رسم خط ،نقطے اور اعراب

13

قرآن مجید کا دور

14

تعلیم قرآن مجید کا بیان

15

ترتیل و تجوید اور آخر الذکر میں اعتدال

16

مصحف (قرآن مجید) کے استخفاف کی وعید

18

قرآم مجید کے پڑھنے پڑھانے کا اکرام اور ان کو ایذاء کی ممانعت

20

آداب تلاوت قرآن مجید کا بیان

22

کلام اللہ کی فضیلت

27

حفظ قرآن مجید کی فضیلت

30

رسول اللہ ﷺ کا پڑھنا کیسا تھا؟

31

مسجد میں تلاوت اور سننا بھی عبادت ہے

33

قرآن مجید سمجھ میں نہ آئے تو بھی ثواب مل جاتا ہے

35

تلاوت قرآن مجید جاری رہنی چاہیے

36

قرآن مجید کی تلاوت اور اس کے حفظ کرنے کی فضائل

38

قرآن مجید پر عمل بھی ضروری ہے

41

قرآن مجید افضل الاذکار ہے

41

قرآن مجید شفاء ہے

43

تلاوت سے پہلے اعوذ با للہ من الشیطن الرجیم پڑھنا چاہیے

44

استعاذہ اور بسم اللہ کا بیان

44

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے خواص

47

آیات و سورتوں میں تفاضل کا بیان

48

سورۃ فا تحہ  کے فضائل

49

سورۃ فاتحہ کے خواص

52

سورۃالبقرہ کی فضیلت

57

سورہ  الا نعام کا بیان

59

آیۃ الکرسی کا بیان

59

آیۃ الکرسی کے خواص

61

سورہ الکہف اور اس کی بعض آیات کے فضائل

67

سورہ یسین  کے فضائل و خصائص

68

سورۃ الفتح کی فضیلت اور اس کے خواص

69

سورۃ الملک کے فضائل و خواص

70

سورۃ الاخلاص کے فضائل و خواص

71

سورۃ الواقعہ کی فضیلت

74

سورۃ عمّ یتساءلون وغیرہ سورتوں اور بعض آیات کی فضیلت

75

دعائے حضرت ذی النونؑ کی فضیلت

78

معوذتین کے فضائل

79

خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت

81

فضائل درود شریف کا بیان

84

الفاظ درود شریف

88

درود شریف کے بارے میں  اہم اور مستند کتابوں کا بیان

94

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47832
  • اس ہفتے کے قارئین 47832
  • اس ماہ کے قارئین 2119749
  • کل قارئین113727077
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست