موجودہ دور پر نظر ڈالی جائے تو فتنوں کی بھر مار لگی ہوئی ہے۔آئے دن ایک نیا فتنہ سامنے آتا ہے ۔اگر تو اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہو تو امان مل جاتی ہے ورنہ لوگ ان فتنوں کا شکار ہوکر اپنے ایمان کو بھی کمزور کرتے ہیں دوسروں کو بھی غلط راستہ بتاتے ہیں۔اللہ تعالی نے اپنی کامل قدرت سے بے شمار مخلوقات پیدا کی ہیں۔لیکن صرف دوکو عبادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے: ایک انسان اور دوسرے جنات۔چونکہ جنات ہمیں نظر نہیں آتے اس بناء پر بہت سے غلط عقائد سامنے آتے ہیں۔ کچھ سائنسی ذہن کے حامل حضرات تو ان کے وجود کا ہی انکار کر دیتے ہیں، اور کچھ اس حد تک جاتے ہیں کہ ان ہی کو سب کچھ مانتے ہیں ۔کچھ عرصے سے اردو زبان میں جنات اور جادو کے موضوع پر کثرت سے کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔ان میں اکثر کتب رطب ویابس کا مجموعہ ہیں۔اب ضرورت تھی کہ کوئی مستند کتاب سامنے آئے جو فرضی داستانوں سے پاک ہو۔ زیر تبصرہ کتاب " جن، ھمزاد اور اسلام "محترم جناب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے جنات اور جادو کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے خود ساختہ اور فرضی قصے کہانیوں کی تردید کی ہے۔مولف چونکہ خود بھی جنات اور جادو کے توڑ کے ماہر ہیں اس لئے جا بجا اپنے تجربات ومشاہدات بیان کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
تعارف |
9 |
پیش گفت |
10 |
مولانا بشیر شہید |
11 |
ترجمہ المصنف |
13 |
سبب تالیف |
17 |
جن |
19 |
تخلیق جنات |
21 |
تخلیق جنات کے متعلق اقوال مفسرین |
25 |
شیطان کی اولاد و ذریات |
27 |
اقسام جنات |
31 |
جنات کی غذائیں |
34 |
جنات اور اسلام |
37 |
جنات میں مؤمنین اور کفار |
41 |
شیطان جن وانس |
43 |
جنات کی صورتیں اور اوصاف |
47 |
روح |
49 |
اسلام میں جنات کی صورتیں او ر ان کی قدرت تبدیلی صور |
55 |
میرا ایک جن کو دیکھنا |
61 |
کثرت جنات |
64 |
جن اور کالے کتے |
65 |
جن اور سانپ |
68 |
سانپوں کی باتیں |
71 |
دریا میں جنات |
77 |
شہابہ |
79 |
بگولہ یا زوبعہ |
81 |
کسی آدمی پر جن یا بھوت کا آنا |
82 |
جنات کا انسانوں کے جسم میں داخل ہو نا |
88 |
دو عجیب واقعے |
90 |
مجنون |
92 |
جن وانس کے اختلاط کی حیرت انگیز با تیں |
95 |
علاج و احراق جن |
100 |
جنات کا جل جانا |
108 |
جنوں کو موت |
112 |
جنات اور شرک |
113 |
پرستش جنات |
116 |
جنات اور بت پرستی |
118 |
جنات اور قبریں |
127 |
جنات او ر سحر |
130 |
جنات اور شاعری |
136 |
جنات او ر راگ |
140 |
جنات او ر تناسخ |
141 |
قرین یا ہمزاد |
143 |
مقرون |
148 |
کاہن اور بھگت |
150 |
جلوہ روح |
155 |
مؤکل وہاتف |
157 |
دست غیب |
158 |
رجال الغیب |
160 |
ہمزاد تابع ہونا |
161 |
عالمین ہمزاد |
165 |
انسان کی موت کے بعد قرین کہاں رہتا ہے ؟ |
166 |
ختم غیر مختتم |
168 |