#5758

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 5542

جناّت قرآن کریم اور صحیح احادیث مبارکہ کی روشنی میں

  • صفحات: 29
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 725 (PKR)
(پیر 22 اپریل 2019ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام

اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کئی عالم تخلیق کئے، اس کرّۂ ارض پر دو ایسی مخلوقات ہیں جن کی ہدایت کےلیے اللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام اور رسل مبعوث فرمائے ان کےلیےاللہ تعالیٰ نے سزا و جزا کا تصور پیش کیا یعنی یوم آخرت ۔ اللہ تعالیٰ کی یہ دو مخلوقات انسان اور جن ہیں۔ جنات کی دنیا اسرار کے پردے چھپی رہتی ہے ۔ جنات انسانوں کی نظروں سے پوشیدہ کر دئیے گئے۔بعض لوگ جنات کے وجود کا  انکار کرتے  ہیں حالانکہ  قرآن مجید میں جنات کی تخلیق کےمتعلق واضح آیات موجود ہیں ۔ وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَار ’’اور اللہ نےجنوں کوآگ کے لپکتےہوئے شعلے سے تخلیق فرمایا‘‘(سورۃ الرحمن:15) وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُوم ’’اور جنات کو ہم نے انسانوں سے پہلے ہی بغیر دہواں والی آگ سے تخلیق فرمایا‘‘(الحجر:27)اسی  طرح احادیث مبارکہ میں بھی جنات کی تخلیق  کا ذکر موجود ہے ۔ محترم جناب عادل سہیل ظفر صاحب نےزیر نظر  تحریر’’ جناّت قرآن کریم  اور صحیح احادیث مبارکہ کی روشنی میں ‘‘جنات کے متعلق   یہ عناوین (جنات کی تخلیق مواد اور حکمت،جنات بھی انسانوں کی طرح ہی اللہ کے دین کی پیروی کرنے کے مکلف ہیں ،جنات کی اقسام،جنوں کےموجود رہنے والی جگہیں،جنات کی دس عمومی صفات،جناب کودور رکھنے اوردور کرنےکے طریقے )  قائم کر کے آیات قرآانیہ اور احادیث صحیحہ  کی روشنی میں جنات کے متعلق بحث کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے اور ان کے زورِ قلم میں اضافہ فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

جنات کی تخلیق ،مواد، اور حکمت

 

جنات بھی انسانوں کی طرح ہی اللہ کےدین کی پیروی کرنے کے مکلف ہیں

 

جنات کی اقسام

 

جنوں کے موجود رہنے والی جگہیں

 

جنات کی دس عمومی صفات

 

جنات کو دور رکھنے، اور دور کرنے کے چند طریقے

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40523
  • اس ہفتے کے قارئین 227599
  • اس ماہ کے قارئین 801646
  • کل قارئین110123084
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست