#1982

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 5761

عمرہ اور حج رسول اللہ ﷺ کے طریقے پر

  • صفحات: 46
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1610 (PKR)
(منگل 23 ستمبر 2014ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام

حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحبِ ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحبِ استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ نےفرمایا : الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔دیگر عبادات کی طرح حج بھی ایک اہم ترین عبادت ہے اوریہ اسی وقت اللہ تعالیٰ کےقابل قبول ہےجب   مناسک حج کو   نبیﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ادا کیا جائے ۔ اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں ۔ان میں سےاردو زبان کی   کئی اہم کتب کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’عمر ہ اورحج رسول اللہ کےطریقے پر‘‘ محترم عادل سہیل ظفر﷾ کی تالیف ہے جس میں انہوں نے عشرہ ذوالحجہ کی اہمیت وفضیلت اور ان ایام میں   کی جانے والی غلطیوں کو بیان کرنے کےبعد حج کی فرضیت وفضیلت او ر حج وعمر ہ کے جملہ احکام ومسائل کو مختصراً قرآن احادیث کے دلائل کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔قارئین اس کتاب سے استفادہ کرکے حج وعمر ہ کونبی کریم ﷺ کے طریقے کےمطابق ادا کرسکتے ہیں ۔ مصنف موصوف نے یہ کتاب ویب سائٹ کےلیے   بطور ہدیۃ عنائت کی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے( آمین) م ۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

2

ذی الحج کے پہلے دس دن/حج کی فرضیت/حج کی فضیلت/یوم عرفات/عید الأضحیٰ

5

پہلے دس دنوں میں کی جانے ولی غلطیاں

8

دین آسانی ہے

12

احرام، تعریف اور متعلقہ مسائل

15

میقات، تعریف اور محل وقوع

19

مشروط احرام

20

تلبیہ، تعریف اور کیفیت

21

مکہ اور مسجد الحرام دخلے کے آداب

23

عمرہ، اور ح ج کرنے کی صورت میں طواف قدوم کرنے کا مکمل طریقہ

24

حجر اسود، اور اسے چھونے چومنے کے بارے میں اہم باتیں

26

کتابی دعائیں، یا دلی دعائیں

32

حج کی اقسام کڑوا گھونٹ

36

آٹھ(8) ذی الحج

38

نو(9) ذی الحج کی فضیلت

38

ذی الحج میں کیے جانے والے کام

40

دس (10) ذی الحج میں کیے جانے والے کام

41

طواف إضافہ

42

گیارہ (11) سے تیرہ (13) ذی الحج تک کیے جانیوالے کام، ایام تشریق

43

مکہ سے واپسی، طواف وداع

44

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43830
  • اس ہفتے کے قارئین 77658
  • اس ماہ کے قارئین 1694385
  • کل قارئین111015823
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست