#4184

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 4497

مثالی شخصیات (دی آئیڈیلز) حصہ اول

  • صفحات: 71
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1420 (PKR)
(جمعرات 22 دسمبر 2016ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام وصحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام وصحابیات ؓن کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زير تبصره کتاب ’’مثالی شخصیات ؍دی آئیڈیلز‘‘ محترم جناب عادل سہیل ظفر کی تصنیف ہے اس مختصر کتاب میں انہوں صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ ، فضائل ومناقب کو بیان کرنے کے بعد نبی کریم ﷺکے 13 جلیل القدر صحابہ کرام اور ایک صحابیہ ام ربیع ؓ عنہاکا آسان ا نداز میں مختصراً تعارف پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے صحابہ کرام کی عظمت وفضلیت کوسمجھنے کا ذریعہ بنائے اور ہمیں صحابہ کرام کو اپنا آئیڈیل بنانے کی توفیق دے ۔ (آمین۔زیر تبصرہ اس کتاب کا انٹرنیٹ ایڈیشن ہے (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

2

صحابہ کون تھے

 

2

خبیب بن عدی اور سعید بن عامر العجمی ؓ

 

10

البراء بن مالک الانصاری

 

15

ماعز بن مالک ؓ

 

18

فیروز الدیلمی ؓ

 

21

محمد بن مسلمہ الانصاری الاوسی الحارثی ؓ

 

26

ابو جابر عبد اللہ ؓ

 

32

ابو قتادہ حارث بن ربعی انصاری ؓ

 

41

ابو دجانہ سماک ؓ

 

46

تمیم الداری خیر اہل المدینہ ؓ

 

52

عکاشہ ؓ

 

56

عتاب ؓ

 

62

ارقم ؓ

 

65

ام ربیع ؓ

 

68

ایک سچی مومنہ ( ایمان والی عورت ) کی کرامت

 

68

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40760
  • اس ہفتے کے قارئین 227836
  • اس ماہ کے قارئین 801883
  • کل قارئین110123321
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست