فرشتوں کی کئی اقسام ہیں اور تمام فرشتوں کا سردار حضرت جبریل امین ہیں کہ جو تمام انبیاء پر اللہ تعالیٰ کا پیغام لے کر آتے رہے ۔فرشتے بھی انسانوں کی طرح اللہ تعالیٰ کی بندگی میں مصروف رہتے ہیں اور انسانوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کے لیے دعابھی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ خوش نصیب بندے ایسے ہیں جو ایسے اعمال سرانجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر درود بھیجتے ہیں اور درود کا مطلب علمائے کرام نے انسان کے لیے فرشتوں کو دعا و استغفار کرنا بتلایا ہے۔ اور کچھ بدقسمت ایسے ہیں جو ایسے کاموں میں بدمست رہتے ہیں جو اللہ اور اس کے فرشتوں کی لعنت کا موجب بنتے ہیں۔ قرآن وسنت میں ایسے اعمال کی بالتفصیل بیان کردیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’رحمت کےفرشتے سے محروم گھر‘‘ ایک عربی تصنیف ’’بیوت لاتدخلہا الملائکۃ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے فرشتوں کے عجیب وغریب حالات اوراقسام نیز ان گھروں کا مفصل تذکرہ کیا ہے جن میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض مترجم |
8 |
مقدمہ |
11 |
فرشتے کون ہیں اور ان کے کیا کیا کام ہیں |
13 |
فرشتے اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوق ہیں |
23 |
فرشتوں کا اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی عبادت کرنا |
27 |
فرشتوں کی عبادت |
31 |
تسبیح اور اس کے فضائل |
40 |
ملائکہ کی معصومیت |
52 |
پہلی دلیل |
52 |
دوسری دلیل |
53 |
تیسری دلیل |
53 |
فرشتوں کی شکلیں اختیار کرنے کی قدرت |
55 |
فرشتوں کی قوت اور قدرت و طاقت |
79 |
فرشتوں کے کام |
92 |
1۔ ’’رضواب‘‘ جنت کا دربان |
92 |
2۔ ’’مالک‘‘ دوزخ کا دروغہ |
96 |
3۔ ’’ملک الموت‘‘ موت کا فرشتہ |
97 |
رحمت اور عذاب کے فرشتے |
114 |
منکر نکیر |
139 |
’’کراماً کاتبین‘‘ |
148 |
نگہبان فرشتے |
157 |
’’ملک الجبال‘‘ پہاڑوں کا فرشتہ |
162 |
رحم مادر پر مقرر فرشتہ |
163 |
روزی پر مقرر فرشتے |
166 |
خرچ کرنے والوں پر مقرر فرشتے |
170 |
گھر سے نکلنے پر آدمی پر مقرر فرشتے |
180 |
جنازوں پر مقرر فرشتے |
180 |
بجلی کی کڑک، چمک اور بادلوں پر مقرر فرشتے |
181 |
وہ گھر جن میں فرشتے داخل نہیں ہوتے |
183 |
وہ حالت کہ جس میں آدمی شیطان کے ساتھ ہوتا ہے |
183 |
گھر سے نکلتے وقت یا تو آدمی شیطان کے جھنڈے تلے ہوتا ہے یا فرشتہ کے جھنڈے تلے |
184 |
جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہ ہو فرشتے اس کو چھوڑ دیتے ہیں |
185 |
جب بندہ جھوٹ بولے تو فرشتہ ہٹ جاتا ہے |
185 |
وہ غصیلہ شخص کہ جو شیطان سے پناہ نہ مانگے فرشتہ اس سے ہٹ جاتا ہے |
185 |
افعال غضب کے مراتب |
189 |
غضب کے لواحق |
191 |
غصہ اور شجاعت کا (اس طرح) مل جانا (کہ دونوں میں امتیاز نہ ہو سکے) |
192 |
جب بیوی خاوند سے ناراض ہو کر علیحدہ ہوئے |
192 |
وہ تین جن کے قریب فرشتے نہیں جاتے |
198 |
قطع رحمی کرنے والے پر فرشتے نہیں اترتے |
198 |
تصویر والے گھر میں فرشتے نہیں داخل ہوتے |
199 |
کتے والے گھر فرشتے داخل نہیں ہوتے |
200 |
فرشتے نجاست والے گھر میں داخل نہیں ہوتے |
203 |
فرشتے جنبی شخص کے گھر میں داخل نہیں ہوتے |
203 |
فرشتے شیطان کے بستر والے گھر میں داخل نہیں ہوتے |
204 |
جس گھر میں سنت پر عمل نہ ہو وہ شیطان کی چراگاہ ہے |
205 |
جن گھروں میں نماز اور ذکر نہ ہو ان گھروں میں فرشتے داخل نہیں ہوتے |
214 |