#1862

مصنف : سید عبید السلام زینی

مشاہدات : 11167

اسلامی صحافت

  • صفحات: 354
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8850 (PKR)
(پیر 25 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے اصلاح وتجدید کی جو کوششیں ہو رہی ہیں،ان کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے ہر شعبے کے بارے میں اسلامی تعلیمات کو مرتب شکل میں پیش کرنے کی سعی کی جائے۔صحافت اور ذرائع ابلاغ بھی جدید معاشرے کا نہ صرف اہم شعبہ ہیں ،بلکہ یہ دوسرے تمام شعبوں پر اثر انداز ہو کر  ان کی صورت گری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہین۔اس لئے اس شعبے کا اسلامی بنیادوں پر استوار ہونا نہایت ضروری ہے،لیکن بد قسمتی سے اب تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور اس باب میں کوئی سنجیدہ علمی کوشش نہیں کی گئی ہے۔اس شعبے میں اسلامی اصول واحکام کی کماحقہ پابندی نہ ہونے کے مضمر اثرات  بہت نمایاں ہیں۔ایک طرف صحافت اور اہل صحافت کا اخلاقی معیار متاثر ہو رہا ہے تو دوسری طرف اس کمی کے باعث ہمارے معاشرے میں گوناگوں خرابیوں کو راہ مل رہی ہے۔زیر تبصرہ کتاب (اسلامی صحافت) سید عبید السلام زینی  کی تصنیف ہے جو اسلامی صحافت کے اصولوں پر لکھی گئی اپنی طرز کی  ایک پہلی کتاب ہے۔فاضل مولف نے حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے صحافت کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے اور کئی سال کی محنت اور عرق ریزی کے بعد یہ کتاب مرتب کر کے صحافت کے  اسلامی اصول مرتب فرما دیئے ہیں۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد اور پہلی کتاب ہے،صحافت کے تمام طالب علموں کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنی صحافتی خدمات کو اسلام کی خدمت میں کھپا دینا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

والد محترم کے نام

 

10

پیش لفظ

 

11

غایت تصنیف

 

13

اسلامی نظریہ صحافت

 

18

عالم اسلام کے لیے چیلنج

 

22

پہلا باب صحافت کیا ہے ؟

 

25

دوسرا باب صحافت اور اسلام

 

27

تیسرا باب صحافت پر پابندی کیوں؟

 

49

چوتھا باب آزادی صحافت کے حدود

 

65

پانچواں باب صحافت اور ضمیر کی آواز

 

75

چھٹا باب تحریر و نگارش کے اخلاقی پہلو

 

89

ساتواں باب صحافت مشن اور پالیسی

 

123

آٹھواں باب صحت خبر کی اہمیت

 

131

نواں باب وقائع نگاری کے آداب

 

145

دسواں باب اداریہ نگاری کے آداب

 

163

گیارہواں باب مزاح نگاری کے آداب

 

181

بارہواں باب فحش نگاری کی حرمت

 

191

تیرہواں باب تصویری صحافت کے شرعی حدود

 

205

چودہواں باب کارٹون

 

223

پندرہواں باب ریڈیائی صحافت

 

237

سولہواں باب اشتہارات

 

257

سترہواں باب تعلقات عامہ

 

267

اٹھارہواں باب صحافت میں عدل و احسان

 

299

کتابیات

 

319

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57835
  • اس ہفتے کے قارئین 91663
  • اس ماہ کے قارئین 1708390
  • کل قارئین111029828
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست