#3978

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 7610

عشق یا محبت ؟

  • صفحات: 152
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3800 (PKR)
(بدھ 12 اکتوبر 2016ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ لاہور

عشق کی بیماری میں شیطان دو طرح کے لوگوں کو مبتلاء کرتا ہے، ایک بے دین طبقہ اور دوسرا دین دار طبقہ۔بے دین طبقے میں لیلی مجنوں، شیریں فرہاد وغیرہ کے نام سننے کو ملتے ہیں۔اور دین دار طبقے میں اس بیماری کا شکار صوفیاء ہوتے ہیں۔کسی سے اپنی عقیدت کو ظاہر کرنے کےلیے ہمارے ہاں زیادہ تر لفظ عشق استعمال کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لفظ ہماری محبت اور عقیدت کو بالکل صحیح انداز سے واضح کردیتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عشق اور محبت وعقیدت میں بہت فرق ہے۔ عشق ایک دیوانگی ہے جو عاشق سے عقل و شعور کو ختم کرکے اسے پاگل پن میں مبتلا کردیتی ہے جس کے بعد اسے کسی قسم کے نفع ونقصان کی تمیز نہیں رہتی، بس اپنی خواہش کو پورا کرنے اور معشوق کو حاصل کرنے کا خیال اس پر ہر وقت حاوی رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر قسم کے کام سے عاجز ہوکر بےکار بن کر معاشرے میں عضو معطل بلکہ ایک بوجھ بن کر رہ جاتا ہے۔قرآن وحدیث میں عقیدت و الفت کو ظاہر کرنے لفظ محبت ہی استعمال ہوا ہے۔ لفظ عشق کا استعمال ہمیں کہیں نظر نہیں آتا۔ عزیز مصر کی بیوی کو یوسف ؑ سے جو تعلق پیدا ہوگیا تھا، وہ تو ہر لحاظ سے عشق ہی تھا، لیکن قرآن مجید میں اس موقع پر بھی عشق کا لفظ لانے کی بجائے ’ قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا ‘ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اور رسولﷺ اس لفظ کے استعمال سے کس قدر پرہیز کرنے والے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" عشق یا محبت؟"مرکز الدعوۃ الاسلامیۃ کی طرف سے  شائع کی گئی ہے جس میں  اس موضوع پر علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی صاحب، مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب، مولانا محمد حسین ظاہری صاحب، مولانا محمد امجد سلفی سندھی صاحب، محترم ریحان معظم قریشی ہاشمی صاحب،حافظ مقصود احمد صاحب اور مولانا رفیق طاہر صاحب تحریریں شامل اشاعت ہیں۔مذکورہ تمام اہل علم نے لفظ عشق کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ تمام اہل علم کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

1

تقدیم

3

علامہ سید بدیع الدین شاہ راشد ی

7

الشیخ عبداللہ ناصر الرحمانی

14

قرآن مجید اورلفظ عشق

20

حدیث رسول اللہ ﷺاورلفظ عشق

26

ایک عظیم الشان حدیث

32

الشیخ محمد حسین ظاہری

35

عشق کیاہے ؟

36

علمائے کرام کےنزدیک عشق

38

عشق کانشہ

40

اسباب عشق

43

قرآن مجید میں حب فاسد میں گرفتار لوگوں کےتذکرے

77

عاشق کےنزدیک ترقی کاراز اورموثر ترین ذریعہ

84

شیخ ابومحمد امجد سلفی السندھی

100

جذبات محبت وعشق

101

عشق کالغوی مفہوم محبت کالغوی مفہوم

102

عشق کی مذموم صورتیں

103

عشق کی رسوائیاں

104

مذمت عشق

108

عشق ومحبت میں فرق

109

ریحان معظم قریشی ہاشمی

113

حدیث قدسی میں پاکیزہ تعلق کےلئے لفظ محبت کااستعمال

115

پاکیزہ تعلق کےلئے اللہ تعالی بندے اورفرشتے کالفظ محبت استعمال کرنا

116

ظاہر داری اورسچی مجبت میں فرق

129

حافظ مقصود احمد

133

یہ بھی توہین رسالت ہے

134

رسول اللہ ﷺ سےمحبت کااظہار

135

مولانا طاہر رفیق

137

محبت کامعنی

138

محبت اورعشق میں فرق

139

عشق کی شرعی حیثیت

140

محب رسول یاعاشق رسول ؟

141

محبت کےمعنی اورلفظ

142

عاشق رسو ل اللہ ﷺ

143

محبت کرنےوالا

144

محبت کےلیے ذریعہ بات کرنا

145

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40227
  • اس ہفتے کے قارئین 227303
  • اس ماہ کے قارئین 801350
  • کل قارئین110122788
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست