#6040

مصنف : ڈاکٹر عبد الغفور راشد

مشاہدات : 6072

ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں

  • صفحات: 201
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5025 (PKR)
(بدھ 25 مارچ 2020ء) ناشر : نشریات انٹرنیشنل

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، ارشاد نبوی ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ ضابطہ اخلاق سیرت طیبہﷺ کی روشنی میں ‘‘مرکزی جمعیت اہل حدیث ، پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبد الغفور راشد﷾ کی  تصنیف ہے ۔یہ کتاب نہایت عمدہ ، مفید اور قابل قدر دستاویز پر مشتمل ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  مستند اسلامی مآخذ کی روشنی میں اخلاق کی اہمیت وضرورت ، دورِ نبوی کے مختلف معاہدات کی تفصیل اسلامی خلافت کے مختلف ادوار میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفّظ ، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرے کے مختلف طبقات کی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے بیان کیا  ہے۔ کتاب  کےآخر میں ’’قیام  امن کے لیے  چند اہم تجاویز‘‘ کے عنوان 30 تجاویز پیش  کی ہیں ۔یہ کتاب  تمام طبقوں کے لیے یکساں مفید ہے حتی کہ غیرمسلم بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عامۃ الناس کے لیے نافعہ بنائے اور  مصنف کی اس کاوش کوقبول فرکر انہیں اس کا بہتر بدلہ عطا فرمائے ۔ آمین (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ ... پروفیسرساجد میر

7

کلماتِ تقدیم .... مولانا محمد حنیف جالندھری

8

کلمات تقریظ..... جناب لیاقت بلوچ

11

کلماتِ تقریر... جناب مجیب الرحمن شامی

15

کلمات ِ تصدیر ..... پروفیسر محمد یٰسین ظفر

16

کلماتِ تشجیع .... علامہ محمد افضل حیدری

19

کلماتِ تحسین .... مولانا غلام محمد سیالوی

20

حرفے چند ..... حافظ محمد سلیمان اعظم

22

عرضِ مؤلف ... ڈاکٹر عبد الغفور راشد

24

ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺکی روشنی میں

 

اخلاق کی حقیقت و معنویت

27

اخلاق رذیلہ کے مراکز

28

اخلاق حسنہ کے سرچشمے

30

ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺکی روشنی میں

33

اسلام کی ہمہ گیریت

37

حاکم اعلیٰ

38

حکمرانوں کا انتخاب

39

مذہبی رواداری کا فروغ

41

انسانی حقوق کا تحفظ

44

عام لوگوں سےسلوک

45

قوم و ملک کاوقار

46

انتظامی اصلاحات

47

معاہدات کی پاسداری

49

مہاجرین و انصار اور یہودی قبائل کےدرمیان تاریخی معاہدہ ( میثاق مدینہ )

51

معاہدہ امن ( صلح حدیبیہ )

58

معاہدہ امن کی شرائط

60

معاہدہ کی ظاہری مشکلات

61

معاہدہ امن کے ثمرات

61

انسانی تکریم کی اعلیٰ ترین مثال فتح مکہ

61

افواج کو احکام

62

عظیم فتح اور دلربا انداز

62

سرداران مکہ کااضطراب

63

عام معافی اور انسانی تقدس کا اعلان

64

انسانی حقوق کا عالمگیر چارٹر ( خطبہ حجۃ الوداع)

66

عہد نبوی ﷺمیں قیام امن کے لیے عملی اقدامات کی ایک جھلک

69

عہد نبوی ﷺمیں اقلیتوں کےحقوق

73

انہی لوگوں سےایک معاہدے کی بعض دفعات

73

عہد صدیقی ؓ میں اقلیتوں کے حقوق

75

عہد فاروقی ؓ میں اقلیتوں کےحقوق

77

عہد عثمانیؓ میں اقلیتوں کےحقوق

79

عہد علویؓ میں اقلیتوں کے حقوق

81

عہد عمر بن عبد العزیز ﷜

83

فتنہ وفساد کا خاتمہ

86

بین المذاہب ہم آہنگی

97

بین المسالک ہم آہنگی

101

حضرت امام ابو حنیفہ ﷫

102

حضرت امام احمد بن حنبل ﷫

103

حضرت امام مالک ﷫

103

حضرت امام شافعی ﷫

103

حضرت علی ﷜کا قول

105

حکمرانوں کی ذمہ داری

108

ہندو مفکر چانکیا

112

اسلامی مفکر ابن خلدون

112

ملک عبد العزیز  ابن سعود کےاصول حکمرانی

113

جماعتوں کے سربراہوں اور لیڈروں کی ذمہ داری

115

علماء کرام کی ذمہ داری

121

ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری

127

صحافت کی تاریخی حیثیت

127

صحافت کی تعریف

128

صحافت کی لغوی تعریف

129

صحافت کی اہمیت

129

خبر اور پروپیگنڈا

130

صحافت و خبر کی مقدس نسبت

132

قابل توجہ امور

133

خبر کی تحقیق

134

خواتین کی ذمہ داری

138

اساتذہ کرام اور معالجین کی ذمہ داری

144

نوجوانوں  اور کارکنوں کی ذمہ داری

148

برصغیر میں اسلام کی آمد

154

ائمہ دین  اورعدم فرقہ واریت

156

قیام پاکستان کا پس منظر

158

قرار داد پاکستان

160

علامہ اقبال اورپاکستان کی اساس

162

قائد اعظم  اوراساس پاکستان

165

نوابزادہ لیاقت علی خان اوراساس پاکستان

167

قیام پاکستان

168

قرار داد مقاصد

170

پاکستان کا مثبت وکامیاب سفر

173

اکابر علماء کا مثبت کردار

175

اہم دستاویز 22 نکات

177

اسماء گرامی حضرات شرکاء اجلاس

180

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا متفقہ دستور 1973ء

183

1973 دستور کے اہم نکات

185

اسلامی نظریاتی کونسل

186

ادارہ تحقیقات اسلامی

186

متفقہ اعلامیہ

187

پیغام پاکستان کےاہم نکات

193

قیام امن کے لیے چند اہم تجاویز

194

مصنف کے بارے میں

196

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39068
  • اس ہفتے کے قارئین 226144
  • اس ماہ کے قارئین 800191
  • کل قارئین110121629
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست