#4397

مصنف : ڈاکٹر عبد الغفور راشد

مشاہدات : 9386

سیرت رسول ﷺ قرآن کے آئینے میں

  • صفحات: 361
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9025 (PKR)
(جمعرات 13 اپریل 2017ء) ناشر : نشریات لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سیرت رسول ﷺ قرآن کے آئینے میں ‘‘ مرکزی جمعیت اہل پاکستان کے مرکزی رہنما محترم جناب پرو فیسر ڈاکٹر عبد الغفور راشد ﷾ کی سیرت کے موضوع پر ایک اچھوتی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں سیرت کے تمام اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ کتاب کا آغاز بعثت رسول ﷺ سے قبل ادیان ومذہب کی صورت حال پر بہت مفید اور دلچسپ حقائق سے ہوتا ہے ۔ اس کے بعد کتب سماویہ میں رسول کریم ﷺ کے ظہور کی پیشن گوئیوں کوبیان کیاگیا ہے ۔جس سے آپ ﷺ کی صداقت کا ایک نیا اسلوب پیداہوتا ہے ۔امتیازات رسول ﷺ کے عنوان سے جو لوازمہ پیش کیا گیا ہے وہ ایمان افروز بھی ہے اور لائق مطالعہ بھی ۔تمام سیرت نگاروں کی طرح اس تصنیف لطیف میں بھی غزوات وسرایا کاباب موجود ہے ۔کتاب کےآخری ابواب میں یہود ونصاریٰ سے دوستی ،ازدواجی زندگی ، معجزات ،ہجرت مدینہ اور رسالت وبشریت کے حوالے سے بہت اہم گفتگو کی گئی ہے ۔ یہ کتاب سیرت نگاری کے پاکیزہ سفر میں ایک نقش محکم کا درجہ رکھتی ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیوں کوسیرت کے قالب میں ڈھالنے کی توفیق عطافرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حر ف  اول :

11

مقدمہ

15

بعثت رسول  سے قبل  اد یان و مذ اہب

 

بت پر ستی

19

مختلف  قبا ئل  کے لئے  مخصو ص بت

21

بتو ں  کی نذریں 

22

نصرا نیت  ویہو  دیت

26

الحاد پر ستی

27

مجو سیت

29

کتب  سماو یہ  میں آپ ﷺ  کے ظہو ر  کی پیش گو ئیاں

 

دعا ئے  ابر اہیم ؑ

33

بشا رت عیسی ٰ ؑ

34

تو راۃ اور انجیل کی پیش  گو ئی

34

تو راۃ اور انجیل کی چند عبا دتیں

35

انجیل  میں بشارت

36

اسما ئے  رسول کر یمﷺ

 

محمد ﷺ

41

احمد ﷺ

42

عبد اللہﷺ

43

شاہد ﷺ

44

مبشر ﷺ

44

مزمل ﷺ

45

مد ثرﷺ

45

بشیر ﷜

46

نذیر ﷜

47

رؤف ﷜

49

رحیم ﷜

49

 امین ﷜

51

داعی الی اللہ ﷜

52

سراج منیر ﷜

53

 خاتم  النبین﷜

54

رحمتہ  اللعلمین ﷜

54

شہید ﷜

55

منذرﷺ

57

عبد ہ ﷺ

57

نبی ﷺ

59

 رسو لﷺ

60

نو ر، یسین ، طحہﷺ

60

4۔رسالت  و بشریت   اہد اف رسا لت ﷺ

 

5۔اہد اف رسا لت

 

دعوت  و ارشاد

78

پہلی منزل

78

دو سری  کو شش

79

دو سری   منزل

81

تیسری منزل

84

ہد ف میں کا میابی

86

تزکیہ  نفس

87

نسخہ  کیمیا

89

تعلیم  کتا ب  و حکمت

94

جدید قدیم علوم

97

لوگو ں  کےبو جھ اور طوق اتا رنا

99

امتیا زات  رسول ﷺ

 

رحمت  عالمﷺ

105

 خلق عظیم ﷺ

106

خیر   کثیر

108

نطق رسول

110

اسوہ  حسنہ

111

شر ح  صد ر

112

وضع  وز ر

113

رفع  ذکر 

114

نبی امی ﷺ

115

میثاق  انبیا ء

118

منصب  اعظم

120

احسان  عظیم 

121

رسول ﷺ کا ئنات

122

محبت  رسو لﷺ

123

وا قعہ  معراج

 

اسراء

127

معراج  کاسفر

128

انبیاء سے ملا قاتیں

131

نما ز کی فرضیت

133

عجا ئبات  و مشاہدات

134

ثم دنا فتد لی

135

8۔ہجرت مد ینہ

 

طعن و استہزاء

139

قتل کا منصو بہ

140

ہجرت کا ہمسفر

143

صد یقؓ  سفر میں اور علی بستر میں

144

بہتر  تد بیر

145

غار میں طما نیت  قلب

145

مد ینے کا سفر

147

ام معبد ؓ  کاواقعہ

148

حضور منزل  کی طر ف

150

رسول صاد ق ﷺ  قباء میں

152

مدینہ  میں  استقبال

153

مدینہ کے بارے  میں آپ ﷺ  کی دعا

155

مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر

155

9۔غز وات و سرا پا

 

غز و ہ بد ر

159

 ا سبا ب

160

قا  فلہ  بچ نکلا

161

مکی لشکر  اسلام  کی پیش  قد می

161

مجلس  شو ری کا اجلا س 

162

نصر ت  کا وعدہ

162

با رش کا نزو ل

164

نقشہ  احوال بد  ر

165

آپ ﷺ  کا خواب

166

غزوہ کی تیاری

167

 آپ ﷺ کا  سا ئبان 

169

جنگ  کا آغاز 

170

رسول اکر م ﷺ کی دعا

171

 بشا رت  فتح

171

فر شتوں  کا نزول 

172

 کنکر  یاں پھیکنا

172

ابو جہل  کا قو ل  اور انجام

173

مسلمانو ں  کے دو اصول

175

ثابت   قد می

177

تحر ف 

177

تحیز

178

غزوہ  بدر  کےنتا ئج

178

ابلیس  کا فرار

178

مال غنیمت  کی تقسیم 

179

اسیران  بدر

180

غزوہ  احد

181

غزوہ  احد کا پس منظر

181

مکی لشکر  کی تیاری  اور روانگی

182

اسلامی لشکر کی تیا ری

182

تو کل  علی اللہ

184

نصر من اللہ

184

ملا ئکہ  کی بشا رت

185

مو منوں کے دو اصول 

185

منا فقین  کا کر دار

186

حکمت عملی

187

سید الشہد ا  حمزہ کی شہادت

188

حنظلہ  غسل  الملا ئکہ

189

مصعب بن عمیر

190

تیر اندازوں کی غلطی 

190

اللہ کاسچا وعدہ

190

حر مت  سود 

191

شکست ایک آزما ئش 

192

رسول اللہ ﷺ دشمنوں  کے نر غے میں

193

اللہ کی مشیت

195

مومنوں   کا اضطراب 

195

 آپ ؐ  کی پکار

196

 امن کا نزول

197

شہدا ء  کا مقام

197

مومنوں پر احسان

199

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40549
  • اس ہفتے کے قارئین 227625
  • اس ماہ کے قارئین 801672
  • کل قارئین110123110
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست