نبی کریم ﷺ کے فیصلے

  • صفحات: 224
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8960 (PKR)
(جمعہ 18 نومبر 2016ء) ناشر : اعتقاد پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے۔ جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔ تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔ اور اسے انبیاء ﷩ کی سنت بتایا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کے درمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی، مرشد اور منصف اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی نہیں ہوئے ا ن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ آپ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کے بعد خلفاء راشدین سیاسی قیادت، عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نے اپنے دور ِ خلافت میں دور دراز شہروں میں متعدد قاضی بناکر بھیجے۔ ائمہ محدثین نےنبیﷺ اور صحابہ کرام﷢ کے فیصلہ جات کو کتبِ احادیث میں نقل کیا ہے۔ اور بعض اہل علم نے نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام﷢ کے فیصلہ جات پرمشتمل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’نبی کریم ﷤ کے فیصلے ‘‘امام قرطبی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے وہ مقدمات او ر فیصلے جمع کردئیے ہیں جو نبی کریم ﷺکے دربار عالی میں وقتاً وفوقتاً پیش ہوتے رہے اور آپ ﷺ وحی الٰہی کے مطابق فیصلہ صادر فرماتے رہے۔ جناب ناصر مسعود صاحب نے اس کتاب کو اردو داں طبقے کے لیے اردوقالب میں ڈھالا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ مولف

11

قتل کے بارے میں آپ ﷺ کے فیصلے

12

قید

13

کافرجنگجوؤں کے بارے میں آپ ﷺکافیصلہ

17

قاتل کو کیسے بادشاہ کےسامنے حاضر کیاجائے اورکیسے اقرار کرایا جائے

19

پتھرسے قتل کرنیوالے کےبار ے میں آپ ﷺ کافیصلہ

22

حاملہ عورت اوراس کےبچے کےقاتل کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

23

نامعلوم قاتل کی صورت میں قسم پر آپ ﷺ کافیصلہ

25

والد کی بیوی سےنکاح کرنےوالے کےبارےمیں آپ ﷺ کافیصلہ

29

آپ ﷺ کافیصلہ اس مقتول کےبارے میں جس کی لاش دوبستیوں کےدرمیان ہو

30

زخمی سے قصاص لینے کاحکم

31

شادی شدہ کااقرار زنااورآپ ﷺ کافیصلہ

33

یہودی کوسنگسار کرنے میں آپ ﷺکافیصلہ

34

صلح حرام کےمعاہدہ کو توڑنا کنوارے زانی پر جدقائم کرنامریض پرحد قائم کرنا اورکوڑے کی کیفیت کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

38

شراب نوشی الزام تراشی اورلواطنت کے بارے میں آپ ﷺ فیصلہ

41

کئی مرتبہ چوری کرنیوالے کےبارےمیں آپ ﷺ کافیصلہ

44

مسلمان ذمی یاکافر کوگالی دینا اورجادو گرکو قتل کرنےمیں آپ ﷺ کافیصلہ

47

کتاب الجہا د

 

مشرکین کے پہلے مقتول اوراس کےمال غنیمت میں آپﷺ کافیصلہ

51

جاسوس کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

54

قیدیوں کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

56

بنوقریظہ اوربنونضیر کے متعلق آپ ﷺ کافیصلہ

61

فتح مکہ میں امن دینےکافیصلہ

68

مشرکین سےصلح کرنا

76

مال غنیمت میں حاضر وغائب اورعورت کےحصہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

77

مقتول سےچھینی ہوئی اشیاء کاحکم

81

جومال مشرکین چھین لیں اوردوبارہ مسلمان لےلیں اس کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

84

ذمی کےہدیہ کاحکم

86

مال فئی میں آپ ﷺ کافیصلہ

88

بنونضیر کےمال میں آپ ﷺ کافیصلہ

91

قاصد کاقتل کفارسے وعدہ کی وفا کاحکم

94

پناہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

95

جزیہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

99

کتاب النکاح

 

باپ کااپنی ثیبہ بیٹی کابغیر اجازت ورضا نکاح کرنا

103

شب عروسی سےقبل شوہر کافوت ہوجانا

105

شادی کےوقت عورت کاحاملہ ہونا اورمطلقعہ کانفقہ اورعدت

106

شوہر کےعدم موجودگی میں عورت کاخرچ

109

مہر کےبارےآپ ﷺ کافیصلہ

110

حضرت علی ﷜ کودوسری شادی سےمنع کرنا

112

عورت کاشوہر سے پہلے مسلمان ہوجانا

113

نکاح متعہ اورمعترض کےبارے میں آپ ﷺکافیصلہ

113

حضرت میمونہ ؓسےنکاح

115

بیوی میں آپ کی تقسیم

116

رضاعت میں ایک عورت کی گواہی کاحکم

117

کتاب الطلاق

 

حائضہ کی طلاق کے بارے آپ ﷺکافیصلہ

119

خلع میں آپ کافیصلہ

122

غلام شوہر کی آزادبیوی کاحکم

123

شوہر کاطلاق پر انکار اورعورت کااس بات پرگواہ قائم کرنا

124

نبی کریم ﷺ کااپنی ازواج کو ختیاردینا

125

نبی کریم ﷺ کااپنی قسم کے بارے میں فیصلہ

126

دوسرے شوہر کےفوت ہونےیاطلاق دینے کےبعد پہلےکادوبارہ نکاح کرنا

128

پرورش کےبارےمیں آپ ﷺکافیصلہ

129

ظہار کےبارے میں آپﷺ کافیصلہ

131

لعان کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

132

کتاب البیوع

 

بیع سلم اورسود کے بارے آپﷺ کافیصلہ

136

خریدارکامال کی ادائیگی سے قبل فوت ہوجانا

141

قدرتی آفات میں آپﷺکافیصلہ

143

خریدوفروخت میں دھوکہ   دہی کےبارے میں آپﷺ کافیصلہ

145

ماں اوراولاد کی بیع بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

147

کتاب الاقضیۃ

 

حقوق میں ظاہر پر فیصلہ

151

قسم کی کیفیت بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

155

پانی کی تقسیم میں آپ ﷺ کافیصلہ

160

شفعہ کے بارےمیں آپﷺکافیصلہ

157

مزارعت اورتقسیم میں آپ ﷺ کافیصلہ

161

مساقاۃ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

163

کتاب الوصیۃ

 

وصیت کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

167

مال وقف کرنےکےبارے میں آپ ﷺ کاحکم

168

صدقہ ہبہ میں آپ ﷺ کافیصلہ

170

مشتبہ چیزوں میں آپ ﷺ کافیصلہ

176

آزاد کرنا اوروصیت میں قرعہ ڈالنے کاحکم

178

مثلہ والے غلام کی آزادی میں آپ کافیصلہ

184

لقطہ کےبارے میں آپ کاحکم

185

باغ کو صدقہ کرنا

187

امانت کےبارے میں نبی کریم ﷺکافیصلہ

190

مستعارچیز کاتاوان

191

وراثت کےبارےمیں آپ ﷺکافیصلہ

194

نسب کےبارے میں آپ کافیصہ

199

قیافہ شناسی کےبارے میں نبی کریم ﷺ کافیصلہ

199

قریبی رشتہ دراوں کی وراثت

202

قاتل کی وراثت سے محرومی

203

مسلمان کی وصیت کےوقت عیسائی کی موجودگی

203

کتے کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ

207

پانی کی حفاظت میں آپﷺ کافیصلہ

207

وکیل کےبارے میں آپ ﷺکافیصلہ

208

حجرے وغیرہ میں دیکھنے سے پہلے اجازت لینا

210

ملک بدر کرنا

210

ہدیہ واپس لینا

211

آگ سےجلانے کی ممانعت

211

نبی کریم ﷺ اوراہل طائف

213

ہوزان کےقیدی

214

نبی کریم ﷺ کےاوارمونواہی کاحکم

215

نبی کریم ﷺ کےمتعلق کچھ مسائل

218

آپ ﷺ کےکفن غسل اوردفن کابیان

220

سبب تالیف

224

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50631
  • اس ہفتے کے قارئین 237707
  • اس ماہ کے قارئین 811754
  • کل قارئین110133192
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست