مسلمانوں کی بڑی اکثریت اس بات کو مانتی ہے کہ ہم دعا کے ذریعے سے اپنی نیکیوں کا اجر اپنے مرحوم اعزہ کو دے سکتے ہیں۔ چنانچہ اس تصور کے مطابق ایک شخص یا کچھ لوگ کوئی نیک عمل کرتے ہیں۔ پھر یہ دعا کی جاتی ہے کہ اس نیک عمل کا اجر فلاں مرحوم یا فلاں فلاں مرحوم کو عطا کیا جائے۔ ہمارے ہاں، اس کام کے لیے کچھ رسوم بھی رائج ہیں اور ان میں یہ عمل بڑے اہتمام سے کیا جاتا ہے۔یہ مسئلہ دور اول ہی سے موضوع بحث ہے۔ چنانچہ اس بات پر توسب متفق ہیں کہ میت کواخروی زندگی میں ہمارے دو طرح کے اعمال سے فائدہ پہنچتاہے۔ایک دعاے مغفرت، دوسرے وہ اعمال خیر جو میت کی نیابت میں کیے جائیں۔نیابت سے مراد یہ ہے کہ مرنے والااس عمل میں کسی نہ کسی نسبت سے شریک ہے۔ اس کی متعدد صورتیں ہو سکتی ہیں، مثلاً یہ کہ مرنے والے نے کوئی کام شروع کیا ہوا تھا اور تکمیل نہیں کر سکا، کوئی نذر مانی ہوئی تھی پوری نہیں کر سکا یا کوئی قرض تھا جسے وہ ادا نہیں کر سکا وغیرہ۔البتہ، اس میں اختلاف ہے کہ مرنے والے کی نسبت کے بغیر عمل کا ثواب بھی میت کو پہنچتا ہے یا نہیں۔مراد یہ ہے کہ میت کے اعزہ واقارب اپنے طور پر کوئی نیکی کا کام کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے اس عمل کا ثواب فلاں کو دے دیا جائے۔مسئلہ یہ ہے کہ کیا یہ دعا کرنا درست ہے اور کیا یہ دعا قبول بھی ہوتی ہے، یعنی میت کو یہ ثواب واقعی دے دیا جاتا ہے۔ایک گروہ کی راے میں ان سوالوں کا جواب اثبات میں ہے۔ دوسرے گروہ کی راے میں ان کا جواب نفی میں ہے۔اور ہمارے ہاں اسی نفی والے قول پر ہی عمل ہے۔زیر تبصرہ کتاب " ایصال ثواب اور اس کی حقیقت"محترم عادل سہیل ظفر صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے ایصال ثواب کے مروجہ طریقوں کا قرآن وسنت کی روشنی میں جائزہ لیا ہےکہ کونسا طریقہ درست ہے اور کونسا طریقہ درست نہیں ہے۔موصوف نے اگرچہ بعض جگہ ایسا موقف بھی اختیار کیا ہے جو اہل حدیث کے معروف موقف کے خلاف ہے لیکن اسلاف سے اس موقف کی کچھ نہ کچھ تائید مل جاتی ہے ،اور چونکہ وہ موقف اجتہادی ہوتا ہے لہذا اسے سائٹ پر پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
3 |
دوسرے اصدار کا مقدمہ |
|
6 |
ایصال ثواب کے مروجہ طریقوں کی حقیقت اور انکا حکم |
|
7 |
دو اہم سوال |
|
7 |
میت کو فائدہ دینے والی چیزیں |
|
19 |
نذر کے بارے میں کچھ اہم وضاحتیں |
|
22 |
فرض اور نذری روزے کے بارےمیں ایک غلط فہمی کا ازالہ |
|
25 |
فرض اور نذری روزے کے بارے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ |
|
28 |
پہلا مسئلہ |
|
28 |
دوسرا مسئلہ |
|
30 |
تیسرا مسئلہ |
|
32 |
صالح نیک اولاد کے نیک اعمال |
|
36 |
جاری رہنے والی نیکیاں اور صدقات جو مرنے والا چھوڑ گیا |
|
42 |
موت سے متعلقہ امور کی بدعات اور غلط عقائد |
|
49 |
نزع کے وقت کی بدعات اور غلط عقائد |
|
49 |
موت سے لے کر غسل کے وقت کی بدعات اور غلط عقائد |
|
50 |
مردے کے غسل سے متعلق بدعات اور غلط عقائد |
|
53 |
تکفین کے متعلق بدعات اور غلط عقائد |
|
54 |
نماز جنازہ سے متعلق بدعات اور غلط عقائد |
|
58 |
کفن اور دفن سے متعلق بدعات اور غلط عقائد |
|
59 |
تعزیت کے متعلق بدعات اور غلط عقائد |
|
61 |
قبروں کی زیارت سے متعلق بدعات اور غلط عقائد |
|
64 |
خصوصی وضاحت |
|
77 |
ملحق رقم 1 مسلمانوں کی قبروں کی تعظیم کی حدود |
|
78 |
محلق رقم 2 خلیل اور حبیب کا فرق |
|
83 |