کل کتب 5

دکھائیں
کتب
  • 1 #2044

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 34860

    450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف

    (پیر 03 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2044 Book صفحات: 631
    شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں   عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام اور مفتیانِ دین کے فتاویٰ کی...
  • 2 #1060

    مصنف : محب اللہ شاہ راشدی

    مشاہدات : 35365
  • 3 #3678

    مصنف : ڈاکٹر داؤد احمد شاہین

    مشاہدات : 6421

    ذیابیطس ایک قابل علاج مرض

    (منگل 17 مئی 2016ء) ناشر : سعید میموریل نشتر روڈ لاہور
    #3678 Book صفحات: 279
    بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔ذیابیطس بھی ایک خطرناک بیماری ہے لیکن اگر احتیاط اور پرہیز کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے تو اس کا بھی علاج ممکن ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دور جدید کا مرض ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ قدیم زمانہ سے ہی انسان اس کا شکار رہ اہے۔حکماء ہزاروں سال سے اس مرض سے واقف ہیں۔اور انہوں نے اس کے علاج کے بے شمار نسخے تیار کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" ذیابیطس ایک قابل علاج مرض "محترم ڈاکٹر داؤد احمد شاہین صاحب، بی ایس سی، ایم بی بی ایس  کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ذیابیطس کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی علامات اور علاج کے طریقوں کو ایک اچھے انداز میں جمع کر دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف  کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
  • 4 #1468

    مصنف : ڈاکٹر محمد صادق رضاوی

    مشاہدات : 10124

    ذیابیطس میں کیسے جیا جائے؟

    (اتوار 17 نومبر 2013ء) ناشر : طاہر سنز اردو بازار لاہور
    #1468 Book صفحات: 292
    آج سے نصف صدی  قبل یہ خیال تھا کہ ذیابیطس کے مرض میں انسولین بالکل ہی موجود نہیں ہوتی  اور مرض کی حالت میں گلوکوز یاشکر ہی مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ جہاں تک ا س مرض کی تشخیص  کا تعلق ہے۔یونانیوں ، مصریوں ، عربوں اور ہندوں کو اس مرض کے  متعلق علم تھا اور کچھ نہ کچھ علاج بھی تھاجڑی بوٹیوں وغیرہ کی شکل میں۔لیکن یہ ساری غلامات صرف ان کے لیے تھیں جن کو ذیابیطس بڑی عمر یعنی  2۔Typeہوتی تھی۔عہد عتیق کے لوگ نہ صرف اس مرض کو جانتے تھے بلکہ مرض کی تشخیص ، خاصیت، مضر اثرات، ہلاکت آفرینی اور کچھ علاج کی بھی شدبدھ رکھتے تھے۔پیشاپ ٹیسٹ کرنے کا طریقہ بھی معلوم تھا۔ مگر حتمی علاج نہ  تب تھا اور نہ اب ہے۔تاہم یہ  الگ بات ہے کہ اس نئے دور میں ریڈیائی تحلیلات و مخوصات کے سبب اس مرض کی معلومات میں دقیق اور تفصیلی اضافہ ہوا ہے۔اور یہ بھی کہ کون کون سے اجزائے غذائی ، کون کون مختلف قسم کے ہارمونز اور کن کن کیمیائی اجزا کے سبب خون میں شوگر کی مقدار بڑھتی ہے۔ زیرنظر کتاب در حقیقت ان جدیدقدیم معلومات اور ساتھ ساتھ کچھ ذاتی تجربات  کی بنیا د پر نئی معلومات کا ایک گنجینہ ہے۔...
  • 5 #3500

    مصنف : ڈاکٹر شوکت علی شوکانی

    مشاہدات : 27502

    میرا کلینک (بیماریوں کی تشخیص و علاج پر مشتمل کتاب)

    (اتوار 28 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ دانیال اردو بازار لاہور
    #3500 Book صفحات: 398
    بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔ اس وقت دنیا میں ہربل، ایلو پیتھی اور ہومیو پیتھی سمیت متعدد علاج کے طریقے رائج ہیں، جن سے لوگ اپنی بیماریوں کا علاج کر رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’بیماریوں کی تشخیص وعلاج پر مشتمل میرا کلینک ‘‘میڈیکل آفیسر محترم ڈاکٹر شوکت علی شوکانی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ہومیو پیتھی طریقہ علاج، مرض کی تشخیص اور اس کے علاج پر مبنی ادویات کو جمع کر دیا ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد اور شاندار کتاب ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس کاوش...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51793
  • اس ہفتے کے قارئین 85621
  • اس ماہ کے قارئین 1702348
  • کل قارئین111023786
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست