#2044

مصنف : محمد بن صالح العثیمین

مشاہدات : 34862

450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف

  • صفحات: 631
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 28395 (PKR)
(پیر 03 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں   عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام اور مفتیانِ دین کے فتاویٰ کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کو پیش آنے والے شرعی احکام ومسائل کامتعدبہ ذخیرہ جمع کیاگیا ہے جو بلا شبعہ اردوزبان میں اس موضوع پر پہلی کاوش ہے ۔اس کتاب میں ڈاکٹرز ومیڈیکل سٹاف کے متعلق شرعی احکام ومسائل بیان کرنےکے ساتھ ساتھ جسمانی وروحانی اور امراضِ قلوب کے لیے کتاب وسنت میں بیان کردہ احکام کو حسنِ ترتیب اور بہترین پیرائے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اس کتاب میں بیماری وآزمائش کے متعلق اسلامی نقطہ نظر ،مریضوں کی تیمارداری کے متعلق مسائل اور جادو ٹونے کی شرعی احکام کا احاطہ کر نےکی کوشش کی گئی ہے ۔اللہ تعالی ٰ ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین)م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر      

 

37

مقدمہ

 

39

پہلی قسم : جسمانی بیماریاں اور ان کا علاج

 

 

آزمائش اور مصیبت پر صبر کرنا

 

43

1۔اپنے بندوں کی آزمائش اور مصیبت میں مبتلا کرنے میں اللہ تعالیٰ کی حکمت

 

43

2۔بیماری پر صبر کرنے کی فضیلت

 

44

3۔ حدیث ’’تقدیر کو صرف دعا ہی رد کرتی ہے ‘‘ کا مفہوم

 

48

4۔بیماری کے سبب سے رونے اور بیماری کے متعلق دوسروں سے گفتگو کرنے کا حکم

 

48

5۔ بیماری کا چھپانا

 

50

6۔ حدیث ’’صدقے کے ذریعے سے اپنے بیماروں کا علاج کرو ‘‘ کی تشریح

 

51

7۔ اس دعا: ’((اللهم إنا لانسألك رد القضاء و إنما نسألك اللطف فيه ))کا حکم

 

54

8۔ ایک حدیث کی تشریح

 

55

9۔بانجھ آدمی کے لیے زکریا﷤کی دعا کرنے کاحکم

 

57

10۔ایسے شخص کی توبہ جو ایسی بیماری میں مبتلا ہو جس سے شفایابی کی امید نہ ہو

 

58

11۔ ایڈز کے مریض کی توبہ

 

60

12۔ غیر قبلہ رخ فوت ہونا

 

61

13۔ مریض کے آرام کی خاطر اس کے لیے جلدی موت طلب کرنا

 

61

14۔ عورت کی دوران ولادت وفات

 

70

15۔ کیا ہرپیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید شمار ہو گا ؟

 

72

16۔کیا حیات دنیا میں پہنچنے والے مصائب پر انسان کو اجر وثواب دیاجاتا ہے ؟

 

73

17۔مصائب گناہوں کا کفارہ ہیں

 

74

بیماریوں کی زیارت اور بیمار پری کے احکام

 

76

18۔مریض کی زیارت اور بیمار پرسی کا مسنون طریقہ

 

76

19۔بیمار پرسی کے آداب

 

79

20۔مریض کے حق میں دعا

 

81

21۔بعض بیمار پرسی کرنے والوں کا بیمار کے پاس کثرت سے حوقلہ پڑھنا

 

82

22۔بیماروں کو پھولوں کا تحفہ پیش کرنے کاحکم

 

85

حفظان صحت

 

87

23۔ حفظان صحت اور اس کی اہمیت

 

87

24۔ اسباب شفا اختیار کرنے سے اعراض کرنا

 

93

25۔ صحت کا بیمہ کرانے کاحکم

 

100

26۔ کامیابی کا امکان کم ہونے کی صورت میں علاج اور آپریشن نہ کروانے کا حکم

 

101

27۔ موجودہ دور میں بیماریوں کی بہتات کے اسباب

 

101

28۔بیماری کا متعدی ہونا

 

103

29۔دو احادیث کے درمیان تطبیق

 

104

30۔رسول اللہ ﷺ کے ایک فرمان کی حکمت

 

106

31۔نیند آور ادویات اور نشہ آور اشیاء تسلسل کے ساتھ استعمال کرنا

 

107

32۔’’توبہ نصوح‘‘ ( خالص توبہ ) کی شرائط

 

108

33۔سچی توبہ کا دارو مدار

 

110

34۔ منشیات کے عادی اور اس کے رواج دینے والے شخص کی دنیا وآخرت میں کیا سزا ہے ؟

 

111

35۔ گناہ گاروں کی صحبت چھوڑنے کی نصیحت

 

113

36۔معذور اور اپاہج کے متعلق حکومت کی ذمہ داری

 

114

37۔ رنج و غم دور کرنے کے لیے رسول ا للہ ﷺ کی دعا

 

115

شادی سے پہلے طبی معاینہ

 

121

38۔شادی سے پہلے طبی معاینہ کرانے کا حکم

 

121

39۔بیوی کا کنوراہ پن ثابت کروانے کے لیے طبی معاینہ

 

122

40۔(شادی کےلیے) امراض سے محفوظ بیوی کا چناؤ کرنا

 

122

41۔ شادی کے وقت بانجھ پن کو چھپانے کا حکم

 

123

42۔قریبی رشتہ داروں میں شادی کے متعلق غلط فہمی

 

123

43۔دور کے لوگوں میں شادی کرنے کے فوائد

 

124

44۔شادی کے طبی اور اجتماعی فوائد

 

126

ٹیسٹ ٹیوب بے بیز اور جنین ( حمل)

 

131

45۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بیز کا حکم

 

131

46۔ وقتی اور عارضی وقفے کے لیے حمل روکنےوالے اسباب اختیار کرنا

 

131

47۔ رحم میں موجود بچے کی جنس معلوم کرنا ، کیا اس آیت کے منافی ہے : ﴿وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ﴾ [لقمان:34]

 

132

48۔ حمل کے بدشکل ہونے کی وجہ سے اس کا اسقاط

 

133

علاج معالجے کے احکام

 

135

49۔ ایک عورت جس کو ورم رحم کا عارضہ لاحق ہے اور ڈاکٹروں نے اس کےلیے رحم نکلوا نا تجویز کیا ہے

 

135

50۔ہیجڑوں کا معاملہ

 

135

51۔ منی کے معاینے کے لیے مشت زنی کرنا

 

136

52۔ جسم کے کسی حصے کو سن کرنا

 

136

53۔ پاگل کا علاج ترک کرنا

 

136

54۔عرق النساء کے مرض میں مبتلا شخص کا علاج

 

137

55۔ سلس البول ( پیشاب بند نہ ہونے کی بیماری )

 

139

56۔ والد کے ایسی دوائی کھلانا جو اس کو سگریٹ نوشی ترک پر مجبور کر دے

 

140

57۔ اس حدیث :((لحم البقرداء )) ’’گائے کا گوشت بیماری ہے ۔ ‘‘ کا جھوٹ اور باطل ہونا

 

140

دوا کے احکام

 

142

58۔علاج کا حکم

 

142

59۔درختوں کے ساتھ علاج کرنا

 

142

60۔بالوں کے علاج کے لیے ادویات استعمال کرنا

 

143

61۔حیوانات کی چربی والی کریمیں

 

143

62۔ طبی ضروریات میں الکلائن اورالکحل ( الکوحل ) استعمال کرنا

 

144

63۔ کھانے پینے کی اشیاء میں الکوحل کا استعمال

 

144

64۔طبی الکوحل وضو نہیں توڑتا

 

146

65۔ نیند آور دوائی کا استعمال کرنا

 

149

66۔ (زخم وغیرہ کو ) داغ کر علاج کرنا

 

149

67۔ داغنے سے ممانعت کی شرعی حیثیت

 

151

68۔ وبر کے گوبر سے   علاج

 

152

69۔ بیماری آنے سے پہلے ٹیکا لگوانے کاحکم

 

152

70۔مانع حیض گولیوں کے استعمال کا حکم

 

153

71۔عورت کا دوران حیض ایسی چیز استعمال کرنے کاحکم جو خون کو بند کر دے

 

155

72۔ڈسپنسری کا ایک نگران وہاں سے دوائیاں لے کر دوسرے ہسپتال کے مریض کو دیتا ہے

 

155

73۔میڈیکل سٹور والے کا ڈاکٹری نسخے کے بغیر دوائی دینا یا اس میں تبدیلی کرنا

 

156

74۔ عوامی ڈاکٹروں کے متعلق اسلام کا موقف

 

156

حرام چیزوں کے ساتھ علاج کرنا

 

158

75۔حرام چیزوں کے ساتھ علاج کرنے کا حکم

 

158

76۔ حرام ادویات کے استعمال کا حکم

 

160

77۔ایسی ادویات کی خرید و فروخت اور استعمال کاحکم جن میں حرام چیزوں کی آمیزش ہو

 

160

78۔ افیون کے ذریعے سے علاج

 

161

79۔ شراب کے ذریعے سے علاج

 

161

80۔ گھریلو گدھی کا دودھ بطور علاج پینا

 

163

81۔ علاج کی خاطر خون پینا

 

164

82۔ چیتے کی چربی سے علاج کرنا

 

164

83۔ ادویات میں بعض حیوانات کا خون استعمال کرنے کاحکم

 

165

84۔علاج کی خاطر سانپوں کا زہر استعمال کرنے کاحکم

 

165

85۔ گدھی کے دودھ کا علاج

 

166

86۔خنزیر کےاجزا سے شوگر کا علاج

 

168

87۔ادویات میں نشہ آور الکوحل کی آمیزش

 

168

88۔موسیقی کے ذریعے سے علاج

 

169

89۔ علاج کی غرض سے خون کے ساتھ غسل کرنے کاحکم

 

170

طب نبوی

 

172

90۔تلبینہ اور اس کے فوائد

 

172

91-عود ہندی

 

173

92۔زہر کا علاج

 

175

93۔آب زمزم میں شفا ہے

 

177

94۔سینگی لگوانے کی فضیلت اور اس کے طبی فوائد

 

179

95۔ فاسد خون نکلوانے کےلیے فصد(فاسد خون نکالنے کےلیے رگ کھولنا) لگانے کاحکم

 

180

96۔ سینگی لگوانے کےلیے خون نکلوانے اور خون کا عطیہ دینے کے لیے خون نکلوانے میں فرق

 

182

کاسمیٹک سرجری

 

183

97۔خنثیٰ مشکل ( ایسا ہیجڑا جس کے مذکر یا مؤنث ہونے کی تمییز کرنا مشکل ہو ) کا آپریشن کرنا

 

183

98۔بدنمائی کے ازالے کی خاطر کاسمیٹک سرجری کروانے کا حکم

 

183

99۔عورت کے پستان کے چھوٹاپے کا علاج کرنے کے لیے آپریشن (پلاسٹک سرجری) کرنا

 

184

100۔مرد کے پستان سے زائد حصہ کاٹ کر زائل کرنا

 

184

101۔جنس کی تبدیلی کے لیے آپریشنز کروانے کاحکم

 

184

102۔دانتوں کو سیدھا کرنے کے لیے آپریشنز کروانے کاحکم

 

185

103۔چہرے پر نمودار ہونے والے بعض امراض کے علاج کی خاطر اس پر بعض کھانے والی اشیاء لگانا

 

187

104۔ایسا ادویات ( کریمیں وغیرہ ) استعمال کرنا جن سے عورت کا گندمی رنگ سفید ہو جائے

 

188

105۔کیل ، مہاسے اوردیگر دانے وغیرہ زائل کرنے کے لیے مرہم اور تیل کا استعمال کرنے کاحکم

 

189

106۔ہونتوں کو برابر کرنا

 

189

107۔دین اسلام میں زائد دانت نکلوانے اور زائد انگلی کٹوانے کاحکم

 

189

108۔دانتوں کا علاج

 

191

109۔بال لمبے کرنے کے لیے بھنگ کا تیل استعمال کرنے کاحکم

 

192

110۔ سونے کے دانت لگوانا

 

192

111۔ زیوارت پہننے کے لیے بچی کے کان ( اور ناک وغیرہ ) چھیدنا

 

193

112۔مصنوعی پلکیں استعمال کرنے کاحکم

 

194

113۔گنجے پن کے شکار آدمی کا بالوں کی پیوند کاری کروانا

 

195

114۔چہرے پر ماسک لگا کر صفائی کروانا

 

195

115۔ پھلبہری کے نشانات مٹانا

 

196

116۔مردوں کے لیے ہیرے جواہرات اور سونے چاندی کا استعمال

 

198

117۔کاسمیٹک کے متعلق علم حاصل کرنے کا حکم

 

200

پوسٹ مارٹم اور اعضاء کی منتقلی وعطیہ دینا

 

201

118۔ثبوت کی غرض سے جسمانی پوسٹ مارٹم

 

201

119۔تعلیمی غرض و   غایت کے لیے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم

 

201

120۔موت کا سبب جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرنا

 

202

121۔ تعلیم کی غرض سے ولادت کے بعد فوت ہونےوالے بچے کی لاش کو دوا اور مصالحہ لگا کر محفوظ رکھنا

 

203

122۔ شرعی طبی مرکز میں محفوظ کرنے کےلیے فوت شدہ جسموں ( کے اعضاء) سے نمونے حاصل کرنا

 

203

123۔پوسٹ مارٹم کے لیے تیار کی گئی میت کا ستر دیکھنے کاحکم

 

204

124۔نقل اعضاء

 

204

125۔ایک عورت کے بیضہ انثیٰ لے کر دوسری عورت میں داخل کرنا

 

205

126۔والد کو گردے کا عطیہ دینا

 

206

127۔عورت کا اپنی بیٹی کو رحم عطیہ کرنا

 

206

128۔خون کا عطیہ دینا

 

206

129۔ایسے شخص کوخون کاعطیہ دینا جس کا دین خون دینے والے کے دین سے مختلف ہو

 

207

130۔قرض ادا کرنے کے لیے اپنے جسم کےاعضا فروخت کرنا

 

208

131۔کیا انسانی جسم سے کاٹا ہوا ایک زائد عضو ردی چیزوں کے ساتھ پھینکا جائے یااسے دفن کیا جائے ؟

 

208

مریضوں کے طہارت کےاحکام و مسائل

 

209

132۔ایسا مریض جو پانی نہ چھوسکتا ہو

 

209

133۔ مریض کا تیمم

 

210

134۔پٹی اور اس کے متعلقہ احکام

 

213

135۔تناسلی اعضاء کی نالیوں کا آپریشن کرنا اور وضو کا ٹوٹنا

 

214

136۔کتے کا کاٹنا وضو نہیں توڑتا

 

215

137۔جس شخص کو بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہو اس کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا

 

216

138۔اسہال کی وجہ سے دو نمازیں جمع کرنا

 

217

139۔پیشاب کےراستے کا بدلنا

 

218

140۔گردے واش کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

 

219

141۔عورت کا مسلسل بہنےوالی سیال رطوبتوں کی وجہ سے وضو کرنا

 

219

142۔دوران وضو وغسل پٹی کا حکم

 

220

143۔حمل ساقط ہونے کے نتیجے میں نکلنے والے خون کاحکم

 

220

144۔عورت کی شرمگاہ سے نکلنے والی رطوبتوں کا حکم

 

220

145۔کٹے ہوئے ہاتھ کی طہارت

 

221

146۔کٹے ہوئے پاؤں کی طہارت

 

221

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53611
  • اس ہفتے کے قارئین 87439
  • اس ماہ کے قارئین 1704166
  • کل قارئین111025604
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست