#4257

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

مشاہدات : 11048

حضرت ابراہیم ؑ امام انسانیت

  • صفحات: 200
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9000 (PKR)
(جمعہ 27 جنوری 2017ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی

سیدنا حضرت ابراہیم﷤ اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے۔ قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم﷤ کا تذکرہ موجود ہے۔ قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم﷤ کا اسم گرامی آیا ہے۔ اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے۔ حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی۔ جب حضرت ابراہیم﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کو ابراہیم﷤ کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن اپنے ناپاک اردادوں کے ساتھ ذلیل و رسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم﷤ کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب ’’حضرت ابراہیم ﷤ امام انسانیت‘‘ سہ ماہی علی گڑھ کے مدیر معاون جناب ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی﷾ مصنف ومرتب کتب کثیرہ کی کاوش ہے ۔ اس کتاب کا بیشتر حصہ سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ اور دیگر مجلات میں شائع ہو چکا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا محض تاریخی مطالعہ نہیں کیا بلکہ اس میں آپ کی دعوت اور پیغام کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کی تالیف میں سب سے زیادہ استفادہ قرآن وحدیث سے کیا گیا ہے۔ بائبل، کتب تاریخ و سیرت اور کتب قصص الانبیاء وغیرہ سے بھی ضروری حد تک فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ سیدنا ابراہیم﷤ کے حوالے سے یہ ایک مستند اور جامع کتاب ہے۔ اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

باب اول عہد ابرہیم ؑ

11

حضرت ابراہیم ؑسےپہلے

11

الف۔قوم نوحؑ

11

ب۔قوم عا

12

ج۔قوم ثمود

13

حضرت ابراہیم ؑ کاعہد

15

قوم ابراہیم

16

الف۔سیاسی حالات

16

ب۔تہذیب وتمدن

18

د۔معاشرت واخلاق

24

باب دوم :حیات ابراہیم ؑ

26

نام ونسب

26

آزرباب یا چچا

26

خاندان

27

ولادت

27

بچپن

28

بعثت

32

اطمینان قلب کےلیے ایک درخواست

33

دعوت

37

باپ کو دعوت

37

قوم کو دعوت

39

استدراج ۔نیاانداز دعوت

42

اتمام حجت

47

بادشاہ سےمحاجہ

49

معجزہ

51

اعلان براءت

52

قوم ابراہیم کاانجام

54

ہجرت

56

کنعان کی طرف

57

سفر مصر

57

کیاحضرت ہاجرہ لونڈی تھیں

60

حضرت اسماعیل کی ولادت

63

آزمایش

64

بےآب وگیاہ وادی   میں

65

واقعہ ذبخ

68

قربانی حقیقت

69

ذبیح کون

72

ختنہ عہد الہی کانشان

75

ولادت اسحاق

77

قوم لوط اوراس کاانجام

80

جرہم کی آبادی

85

حضرت اسماعیل ؐ کی آل واولاد

86

خانہ کعبہ کی تعمیر

91

تعمیر کعبہ حضرت ابراہیم ؐ سے قبل

91

تعمیر ابراہیمی

93

حج کی مناوی

95

آخری ایام

98

وفات حضرت سارہ

98

وفات حضرت ہاجرہ

98

دیگر ازواج واوالاد

99

وفات حضرت ابراہیم ﷤

99

باب سوم :ملت ابراہیم

100

ملت کامفہوم

101

ملت ابراہیمی کے بنیادی عناصر

107

توحید

107

رسالت

111

آخرت

112

نماز

115

قربانی

117

حج

119

ختنہ

119

انفرادی ذمہ داری

121

ملت ابراہیمی کےحاملین

121

ملت ابراہیمی اورانبیائے بنی اسرائیل

125

یہود کاملت ابراہیمی سےانحراف

126

نصاری اورملت ابراہیمی

128

ملت ابراہیمی اوراسلام

130

اسلام اورملت ابراہیمی دونوں کی روح ایک ہے

131

ملت ابراہیمی کےتمام عناصر میں باقی رکھے گئے ہیں

134

فریضہ حج

136

آخرت میں جز وسزا کامدارومدار انسان کے ذاتی اعمال پر ہے

138

خاتم النبیین ﷺ ملت ابراہیمی کےمجدد

139

ملت ابراہیمی کی دعوت اسلام کی دعوت ہے

141

باب چہارم :اسوہ ابراہیم ﷤

144

شرک سےبے زاری

145

کامل اطاعت الہی

148

استغفار روانات

153

شکر

154

دعا

156

عبادت گزاری

163

والدین کےساتھ حسن سلوک

165

مہمان نوازی

168

حلم وبردباری

171

صداقت شعاری

174

باب پنجم :سیرت ابراہیم ؐ چند شبہات کاجائزہ

176

حضرت ابراہیم ؐ کی شخصیت کاانکار

177

قرآن میں حضرت ابراہیم ؐ کی شخصیت کاارتقاء

180

حضرت ابرہیم ﷤ کااہل عرب اورخانہ کعبہ سےمتعلق

187

کتابیات

195

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93268
  • اس ہفتے کے قارئین 306023
  • اس ماہ کے قارئین 93268
  • کل قارئین113985268
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست