#3808

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

مشاہدات : 12306

حضرت ابراہیم ؑ حیات ، دعوت اور عالمی اثرات

  • صفحات: 203
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5075 (PKR)
(بدھ 29 جون 2016ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی

سیدنا حضرت ابراہیم اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم کا تذکرہ موجود ہے ۔قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم کا اسم گرامی آیا ہے ۔اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے ۔حضرت ابراہیم نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب حضرت ابراہیم پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن ذلیل ورسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابرااہیم حیات ، دعوت اور عالمی اثرات ‘‘جناب محمد رضی الاسلام ندوی کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے ملت ابراہیمی پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے ۔قرآنی بیانات کی روشنی میں اس کے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے۔پھر اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہود ونصاریٰ نے ملت ابراہیمی کے تمام عناصر کو فراموش کردیا تھا ،اس موضوع سے مفصل بحث کی گئی ہے کہ اسلام میں ملت ابراہیمی کے تمام عناصر باقی رکھے گئے ہیں ۔اور قرآن میں مختلف مقامات پر مذکور حضرت ابراہیم کے اوصاف وشمائل کو یکجا کردیا ہے اور ان کی روشنی میں ’’اسوۂ ابراہیمی‘‘ کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور ایک باب میں سیدنا ابراہیم کی شخصیت پر بعض قدیم وجدید اعتراضات کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا محض تاریخی مطالعہ نہیں پیش کیا بلکہ اس میں آپ کی دعوت اورپیغام کوسمجھانے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

باب اول ۔۔۔ عہد ابراہیم  

11

حضرت ابراہیم سے پہلے

11

الف ۔ قوم نوح ﷩

11

ب۔ قوم عاد ﷩

12

ج۔ قوم ثمود ﷩

13

حضرت ابراہیم کا عہد

15

قوم ابراہیم

16

الف ۔ سیاسی حالات

16

ب۔ تہذیب و تمدن

18

ج۔ مذہبی صورت حال

20

د۔ معاشرت و اخلاق

24

باب دوم ۔۔۔ حیات ابراہیم ﷩

26

نام و نسب

26

آزر باپ یا چچا

26

خاندان

27

ولادت

27

بچپن

28

بعثت

32

اطمینان قلب کے لیے ایک درخواست

33

دعوت

37

باپ کو دعوت

37

قوم کو دعوت

39

استدراج ۔ نیا انداز دعوت

42

اتمام حجت

47

بادشاہ سے محاجہ

49

معجزہ

51

اعلان براءت

52

قوم ابراہیم کا انجام

54

ہجرت

56

کنعان کی طرف

57

سفر مصر

57

کیا حضرت ہاجرہ لونڈی تھیں

60

حضرت اسماعیل کی ولادت

63

آزمائش

64

بے آب و گیا ہ وادی میں

65

واقعہ ذبح

68

قربانی کی حقیقت

69

ذبیح کو ن

72

ختنہ عہد الہی کا نشان

75

ولادت اسحاق ﷩

75

قوم لوط اور اس کا انجام

77

جرہم کی آبادی

80

حضرت اسماعیل کی آل و اولاد

85

خانہ کعبہ کی تعمیر

86

تعمیر کعبہ حضرت ابراہیم سے قبل

91

تعمیر ابراہیمی

93

حج کی منادی

95

آخری ایام

98

وفات حضرت سارہ

98

وفات حضرت ہاجرہ

98

دیگر ازواج و اولاود

99

وفات حضرت ابراہیم

99

باب سوم ۔۔ ۔ ملت ابراہیم

100

ملت کا مفہوم

101

ملت ابراہیمی کے بنیادی عناصر

107

توحید

107

رسالت

111

آخرت

112

نماز

115

قربانی

117

حج

119

ختنہ

119

انفرادی ذمے داری

121

ملت ابراہیمی کے حاملین

121

ملت ابراہیمی اور انبیائے بنی اسرائیل

125

یہود کا ملت ابراہیمی سے انحراف

126

نصاریٰ اور ملت ابراہیمی

128

ملت ابراہیمی اور اسلام

130

الف۔ اسلام اور ملت ابراہیمی دونوں کی روح ایک ہے

131

ب۔ ملت ابراہیمی کے تمام عناصر اسلام میں باقی رکھے گئے ہیں

134

ج۔ فریضہ حج

136

د۔ آخرت میں جزا اور سزا کا دار و مدار انسان کی ذاتی اعمال پر ہے

138

خاتم النبیین ﷺ ملت ابراہیمی کے مجدد

139

ملت ابراہیمی کی دعوت اسلام کی دعوت ہے

141

باب چہارم ۔۔۔ اسوہ ابراہیم

144

شرک سے بے زاری (حنیفیت )

145

کا مل اطاعت الہی

148

استغفار و انابت

153

شکر

154

دعا

156

عبادت گزاری

163

والدین کے ساتھ حسن سلوک

165

مہمان نوازی

168

حلم و برد باری

171

صداقت شعاری

174

باب پنجم ۔۔ ۔ سیرت ابراہیم  چند شبہات کا جائزہ

176

حضرت ابراہیم کی شخصیت کا انکار

177

قرآن میں حضرت ابراہیم کی شخصیت کا ارتقاء

180

حضرت ابراہیم کا اہل عرب اور خانہ کعبہ سے تعلق

187

کتابیات

195

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67135
  • اس ہفتے کے قارئین 100963
  • اس ماہ کے قارئین 1717690
  • کل قارئین111039128
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست