#1721

مصنف : محمد طیب محمدی

مشاہدات : 6569

حافظ عبد المنان نور پوری 

  • صفحات: 1024
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25600 (PKR)
(منگل 01 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ

حافظ عبد المنان نور پور ی﷫(1941ء۔26فروری2012؍1360ھ ۔3ربیع الثانی 1433ھ) کی شخصیت  محتاج  تعارف  نہیں ۔آپ زہد ورع اورعلم وفضل کی جامعیت کے اعتبار سے اپنے  اقران معاصر میں ممتاز تھے  اللہ تعالیٰ نے  آپ کو  علم  وتقویٰ کی خوبیوں اور  اخلاق وکردار کی رفعتوں سے نوازا تھا ۔ آپ کا شمار جید اکابر علماء اہل حدیث میں  ہوتاہے حافظ  صاحب بلند پایا کے  عالمِ  دین  اور مدرس  تھے ۔ حافظ  صاحب  1941ءکو  ضلع گوجرانوالہ میں  پیدا ہوئے اور  پرائمری کرنے کے بعد دینی  تعلیم جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے حاصل کی  ۔ حافظ صاحب  کوحافظ  عبد اللہ محدث روپڑی ،حافظ  محمد گوندلوی ، مولانا اسماعیل سلفی  ﷭ وغیرہ  جیسے عظیم  اساتذہ سے شرفِ تلمذ کا اعزاز حاصل ہے۔ جامعہ  محمدیہ  سے  فراغت  کے بعد  آپ  مستقل طور پر جامعہ  محمدیہ گوجرانوالہ میں  مسند تدریس  پر فائز ہوئے  او ر  درس  وتدریس  سے وابسطہ  رہے  اور طویل  عرصہ جامعہ  میں  بطور  شیخ الحدیث  خدمات  سرانجام  دیتے  رہے ۔ اوائل عمرہی  سے  مسند تدریس پر جلوہ افروز ہونےکی وجہ سےآپ کو علوم وفنون میں جامعیت عبور اور دسترس  حاصل تھی  چنانچہ  علماء فضلاء  ،اصحا ب منبرومحراب  اہل تحقیق  واہل فتویٰ بھی  مسائل کی تحقیق کے لیے آپ کی طرف رجوع کرتے  تھے  ۔  بے شمار  طالبانِ علومِ نبوت نے  آپ سے  استفادہ کیا حافظ  صاحب  علوم  وفنون کے  اچھے  کامیاب مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ  اچھے  خطیب  ،واعظ ، محقق ،ناقد اور محدثانہ  بصیرت اور فقاہت رکھنے و الے مفتی  ومؤلف بھی تھے عربی اردو زبان  میں  آپ نے علمی و تحقیقی مسائل پر کئی کتب  تصنیف کیں۔آپ  انتہائی مختصر اور جامع ومانع الفاظ میں اپنا مدعا بیان کرنے کےماہر،اندازِ بیان ایسا پر اثر کہ ہزاروں سوالوں کاجواب انکے ایک مختصر سےجملہ میں پنہاں ہوتا ،رعب وجلال ایسا کہ بڑے  بڑے  علماء ،مناظر او رقادر الکلام افراد  کی زبانیں بھی گویا قوت گویائی  کھو  بیٹھتیں۔حافظ صاحب  واقعی محدث العصر حافظ محمدگوندلوی﷫ کی علمی مسند کے صحیح وارث اورحقیقی جانشین ہونے کا حق ادا کیا۔  اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے(آمین)زیر نظر کتاب  حافظ عبد لمنان نورپوری﷫ کی  حیات وخدمات پر جامع کتاب ہے ۔جسے ان کے تلمیذِ خاص  مولانا محمد طیب محمدی ﷾ (مدیر ادارہ تحقیات سلفیہ،گوجرانوالہ )  نےمرتب کیا ہے ۔اس کتاب میں  مرتب موصوف نے  طویل مقدمہ تحریر کرنے کے بعد  42 ابواب قائم کیے ہیں جن  میں انہوں نے  حافظ نوری﷫ کا تعارف ،تعلیم وتعلم ،تدریس وتصنیف ،خطابت ،اساتذہ وتلامذہ  کے  علاوہ  حافظ صاحب مرحوم کی  شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے ۔یہ کتاب حافظ صاحب مرحوم  کے تفصیلی تعارف اور  حیات وخدمات کے حوالے سے  گراں قدر علمی تحفہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ  حافظ صاحب  کے درجات بلند  فرمائے  اور ان کی مرقد پر اپنے رحمتوں کانزول فرمائے  اور کتاب ہذا کے  مرتب کےعلم  وعمل میں  اضافہ اور ان کی  تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے  نوازے  (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حافظ صاحب سے محبت

 

47

مقدمہ

 

50

تاثرات

 

75

باب نمبر 1 تاثرات

 

75

باب نمبر 2 شخصی تعارف

 

93

باب نمبر 3 تعلیم و تربیت

 

100

باب نمبر 4 حافظ صاحب کے اساتذہ کے حالات زندگی

 

124

باب نمبر 5 اساتذہ کا احترام

 

210

باب نمبر 6 آپ کا احترام اساتذہ کی نگاہ میں

 

242

باب نمبر 7 معاصرین کی نظر میں

 

246

باب نمبر 8 علما کا احترام

 

258

باب نمبر 9 تدریس

 

276

باب نمبر 10 حوصلہ افزائی کرنا

 

290

باب نمبر 11 نورپوری  کا علمی مقام

 

307

باب نمبر 12 قوت حافظہ

 

338

باب نمبر 13 فہم حدیث

 

346

باب نمبر 14 ذوق مطالعہ

 

351

باب نمبر 15 خطابت

 

359

باب نمبر 16 مجالس نور پوری

 

391

باب نمبر 17 حافظ صاحب  کی باتیں

 

404

باب نمبر 18 جوابات نور پوری

 

412

باب نمبر 19 مسائل کا نچوڑ

 

441

باب نمبر 20 تصانیف و تالیفات

 

444

باب نمبر 21 کامیاب مناظر

 

477

باب نمبر 22 تحریری مناظرے

 

491

باب نمبر 23 سند اجازہ

 

529

باب نمبر 24 تلامذہ

 

560

باب نمبر 25 سرفراز کالونی میں رہائش

 

636

باب نمبر 26 اسفار

 

640

باب نمبر 27 حرفت و صنعت

 

669

باب نمبر 28 منہج نور پوری

 

673

باب نمبر 29 اتباع سنت میں شیفتگی

 

682

باب نمبر 30مسلمان گھرانہ

 

718

باب نمبر 31 اخلاق و اقدار کا پیکر

 

741

باب نمبر 32 مہمان نوازی

 

781

باب نمبر 33 طرز زندگی

 

801

باب نمبر 34 تقوی و طہارت

 

816

باب نمبر 35 زہد وورع

 

851

باب نمبر 36 امر بالمعروف ونہی عن المنکر

 

876

باب نمبر 37 اخلاق حسنہ

 

889

باب نمبر 38 حکمت عملی

 

915

باب نمبر 39 سخاوت کا بادشاہ

 

929

باب نمبر 40 حافظ صاحب کے متعلقہ خواب

 

936

باب نمبر 41 کرامات نور پوری

 

940

باب نمبر 42 سفر آخرت

 

952

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52528
  • اس ہفتے کے قارئین 86356
  • اس ماہ کے قارئین 1703083
  • کل قارئین111024521
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست