پروفیسر عبد الجبار شاکر (1947ء - 2009ء) یکم جنوری 1947ء کو حسین خان والا نزد پتوکی، ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ موصوف پاکستان کے ممتاز عالمِ دین، محقق اور اقبال شناس تھے۔ عمر عزیز کا بیشتر حصہ درس و تدریس، مطالعہ اور علمی نوادرات کی تلاش میں گزرا ۔ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، دعوۃ اکیڈمی اور سیرت اسٹڈی سینٹر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر اورفیصل مسجد اسلام آباد کے خطیب بھی رہے۔ ان کی کتاب دوستی کا مظہر ان کی وسیع لائبریری بیت الحکمت ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ کتب اور رسائل موجود ہیں۔موصوف نے13؍ اکتوبر 2009ء کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آباد میں وفات پائی اور شیخوپورہ میں مدفون ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مرقدپراپنی رحمتوں کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس عطافرمائے ۔آمین زیرنظر ’’تذکار پروفیسر عبد ا لجبار شاکر رحمہ اللہ‘‘ پندرہ روزہ المنبر،فیصل آباد کی اشاعت خاص ہے۔یہ مئی ۔جون2010ء کا شمارہ ہے۔مجلہ المنبر کی یہ اشاعت پروفیسرعبد ا لجبارشاکر رحمہ کی حیات وخدمات سےمتعلق52؍اہل قلم کے تحریر کردہ مضامین اور شاکرمرحوم کی تین نمائندہ(سیرت نبوی ﷺ کےامتیازات،اقبال کاتصورِ قیادت ،سینٹر ایشیا کے آستانے پر ) تحریروں پر مشتمل ہے ۔ڈاکٹر زاہد اشرف (مدیر اعلی المنبر) نے المنبر کی ادارتی ٹیم کے تعاون سے مختلف اہل قلم کی تحریروں کو مرتب کر کے اس اشاعت خاص کو حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اشاعت خاص کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حدیث دل وہ ہستی |
9 |
پیغام |
11 |
پیغام |
12 |
ایک درویش منش انسان |
13 |
بلند بام شخصیت |
20 |
شیخ خطابت |
28 |
کتاب شناس وکتاب دوست |
33 |
علمی نوادرات کےمتلاشی |
47 |
مرحوم دوست کی یاد میں |
58 |
سحرطراز خطیب |
63 |
شائستہ کلام اہل علم |
67 |
تجھےروئے گازمانہ برسوں |
75 |
اب کہاں لوگ محبت کےنصابوں والے |
81 |
مقبول خداوخلق |
87 |
میرےاباجان |
91 |
مردِ کتاب آشنا |
97 |
کثیر الجہات شخصیت |
100 |
فی جواررحمت اللہ |
113 |
علم دوست وعلم پرور |
117 |
جفاکش وسخت کوش |
121 |
درویش منش بادشاہ |
128 |
اقبال کی غیرمدون نثر...ایک مطالعہ |
130 |
افکارشاکر |
138 |
جوان فکروبلندحوصلہ |
150 |
کچھ یادیں |
160 |
مفکرومدبر |
164 |
کہتے ہیں فرشتےکہ دل آویز ہےمومن |
167 |
میرابھائی پروفیسر عبدالجبار شاکر |
171 |
شاکرجوسراپاتشکرتھے |
176 |
عالم باعمل |
179 |
کتاب دوست ادیب وخطیب |
182 |
ایک روشن دماغ تھا،نہ رہا |
187 |
بچپن کےاجالے |
195 |
منفرد خطیب وماہر تعلیم |
207 |
علمی خدمات کی ولولہ انگیز داستان |
210 |
متوازن شخصیت |
221 |
حسن فطرت کاشاہ کار |
228 |
کتاب دوست،کتاب شناس |
236 |
نابغہ روزگارشخصیت |
242 |
زمین کھاگئی آسماں کیسےکیسے |
253 |
سرمایہ ملت |
256 |
میراقافلہ حجاج کرام |
265 |
وسیع المطالعہ شخصیت |
268 |
نفس مطمئنہ |
272 |
علمی وجاہت کاپیکر |
276 |
محبت اورواضع داری کاپیکرجمیل |
279 |
مقبول دانش ور |
281 |
صائب الرائے شخصیت |
282 |
ساحر خطابت |
283 |
علوم طب کےغواص |
286 |
عظیم بھی،عظمت گربھی |
291 |
وختامہ مسک |
312 |
پروفیسر عبدالجبار رحمہ اللہ کی تین نمائندہ تحریریں |
|
1۔سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کےامتیازات |
314 |
2۔اقبال رحمہ اللہ کاتصورِ قیادت |
339 |
3۔سینٹرایشیاکےآستانےپر |
366 |