کل کتب 58

دکھائیں
کتب
  • 51 #6986

    مصنف : خالد محمود کیلانی

    مشاہدات : 1853

    میت کو غسل ، کفن اور دفن کرنے کے احکام ( خالد محمود کیلانی)

    (جمعہ 28 اپریل 2023ء) ناشر : حدیث پبلیکیشنز،لاہور
    #6986 Book صفحات: 64
    انسانی زندگی دنیاوی ہو یا آخرت کی دونوں کے آغاز میں عجیب و غریب مماثلت پائی جاتی ہے ۔اگر دنیا کے سفر کا نقظۂ آغاز 9 ماہ تہ بہ تہ اندھیرے ہیں تو آخرت کے سفر کا نقطۂ آغاز بھی قبر کے تہ بہ تہ اندھیرے ہیں ۔اگر دینا میں قدم رکھتے ہی انسان کو غسل دیا جاتا ہے تو آخرت کے سفر میں قبر میں قدم رکھنے سے پہلے غسل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔دنیا کے سفر کے مرحلہ میں اگر انسان کے کانوں میں اذان و اقامت کے ذریعہ اس کی روح کو تسکین پہنچائی جاتی ہے تو آخرت کے اس مرحلہ میں صلاۃ جنازہ اور مغفرت کی دعاؤں سے انسان کی روح کو مسرت پہنچائی جاتی ہے ۔بحرحال انسان کی فلاح اسی میں ہے کہ دنیا کا سفر ہو یا آخرت کا تمام مراحل کو قرآن و سنت کی ہدایات کے مطابق سرانجام دیا جائے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ میت کے غسل ، کفن اور دفن کے احکام‘‘ محترم خالد محمود کیلانی صاحب کی کاوش ہے موصوف نے اس کتابچہ میں موت سے لے کر تدفین تک اور اس کے بعد کے متعلقہ امور کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ( م۔ا)
  • 52 #6789

    مصنف : محمد اسماعیل ساجد

    مشاہدات : 4401

    میت کو غسل کفن اور دفن کے احکام

    (منگل 13 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6789 Book صفحات: 68
    انسان کی زندگی اس دنیا کی ہویا آخرت کی دونوں کےآغاز میں عجیب وغریب مماثلت پائی جاتی ہے ۔اگردنیا   کے سفر کا نقظۂ آغاز 9 ماہ تہ بہ تہ اندھیرے  ہیں تو آخرت کےسفر کا نقطۂ آغازبھی قبر کے تہ بہ تہ اندھیرے ہیں ۔اگر دینا میں  قدم رکھتے ہی انسان کو غسل دیا جاتا ہے تو آخرت کے سفر میں  قبر میں قدم رکھنے سے پہلے غسل  کا اہتمام کیاجاتا ہے۔دنیا کے سفر کےمرحلہ میں اگر انسان کے کانوں میں اذان واقامت  کے ذریعہ اس کی روح کو تسکین پہنچائی جاتی ہے  تو آخرت کے اس مرحلہ میں صلاۃ جنازہ اور مغفرت کی دعاؤں سے انسان کی روح کومسرت پہنچائی جاتی ہے ۔بحر حال  انسان کی فلاح  اسی میں  ہے کہ  دنیا کاسفر ہویا آخرت کا تمام مراحل کو قرآن وسنت کی ہدایات کےمطابق سرانجام  دیا جائے ۔ زیر نظر کتابچہ’’ میت کےغسل ، کفن اوردفن کےاحکام‘‘ محترم جناب محمد اسماعیل ساجد صاحب کی کاوش ہے مرتب موصوف نے اس کتابچہ میں  بیمار پرسی، حالت نزع ،غسل وکفن ، مسنون جنازہ ، دعائیں، تعزیت، ایصال ثواب اور زیارت  قبور کے مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں...
  • 53 #6280

    مصنف : علامہ سید مظہر سعید کاظمی

    مشاہدات : 2433

    ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی کی کتاب حدود آرڈیننس پر تبصرہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (جمعہ 12 فروری 2021ء) ناشر : مکتبہ مہریہ کاظمیہ ملتان
    #6280 Book صفحات: 228
    شریعت میں حدود اللہ سے مراد وہ خاص سزائیں ہیں جو مخصوص  معاصی وذنوب او غلطیوں پر ان کے ارتکاب کرنے والوں کو دی جاتی ہیں تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں اورمعاشرہ امن وسکون کا منظر پیش کرسکے۔ اللہ تعالیٰ کی  قائم کردہ حددو سے  تجاوز کرنے والے کو اللہ تعالیٰ نے   اپنے  آپ پر ظلم کرنے والا قرار دیا ہے اور ان کے لیے   عذاب مہین کی  وعید  سنائی ہے ۔اسلام کایہ نظام  جرم وسزا عہد رسالت اورعہد خلافت راشدہ میں بڑی کامیابی سے قائم رہا  جس  کے بڑے فوائد وبرکات تھے ۔عصر حاضر کے بعض سیکولرذہنیت کےحاملین نے  اسلامی  حدود کو وحشیانہ اور ظالمانہ سزائیں کہا  ہے ۔ (نعوذ باللہ   من ذالک) اور بعض اسلام دشمنوں نےیہ کہا کہ اسلام کانظام جرم وسزا عہد رسالت وخلافت راشدہ کےبعد  کبھی کسی ملک میں کامیبابی سے نہیں  چل سکا۔معترضین کے اعتراضات  کےجوابات اور حدود اللہ کی وضاحت وتوضیح اور اثبات سے متعلق اہل علم نے  بیسوں کتب تصنیف کی ہیں ۔علامہ سید مظہر سعید کاظمی  نے زیر نظر کتاب میں   ڈاکٹر محمد...
  • 54 #5666

    مصنف : سید سابق مصری

    مشاہدات : 7944

    کتاب الزواج المعروف خاندانی نظام ( فقہ السنہ)

    (جمعرات 10 جنوری 2019ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #5666 Book صفحات: 402
    خاندانی نظام کےسلسلے میں جو اصول شریعتِ اسلامیہ  نے متعارف کرائے ہیں  ان پر عمل پیرا ہو کرایک کامیاب زندگی گزاری جاسکتی ہےکیونکہ ان کی اساس حقوق کی ادائیگی اور احساسِ ذمہ داری ہے ۔اور اسلام  ایک مکمل  ضابطۂ حیات  ہے   پور ی انسانیت کے لیے  اسلامی تعلیمات کے  مطابق  زندگی  بسر کرنے کی  مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے  انسانی  زندگی میں  پیش   آنے  والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات  کے   لیے  نبی ﷺ کی  ذاتِ مبارکہ  اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے  ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو  نبی کریم ﷺ کے بتائے  ہوئے طریقے  کے مطابق سرانجام  دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں  مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں   گھیرے  ہوئے  ہیں  بالخصوص   برصغیر پاک وہند میں  شادی  بیاہ کے  موقع پر  بہت سے رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں    اور ان  رسومات میں بہت&nbs...
  • 55 #5582

    مصنف : حماد اللہ وحید

    مشاہدات : 4423

    کتاب النفقات اور اسلامی ممالک میں رائج الوقت قوانین

    (پیر 27 اگست 2018ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی
    #5582 Book صفحات: 202
    نفقہ کا لفظی معنیٰ خرچ کرنے کےہیں لغت میں اس شئی کو کہتے ہیں  جو انسان اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتا ہے ۔ اصطلاح فقہ میں ایک شخص کا دوسرے کی محنت کے عوض ضروریات زندگی فراہم کرنے کو نفقہ کہتے ہیں۔ چنانچہ شوہر کو شریعت نے یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنی زوجہ کو اپنے پاس روکے رکھے جس کا معاوضہ نفقہ کی صورت میں ادا کرنا  واجب ہے ۔ اس کا وجوب کتاب اللہ  سے ثابت ہے ۔ ارشاد ربانی ہے :وَ عَلی الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَ كِسوَتهُنَّ بِالمَعْرُوفِ” صاحب اولاد کا فرض ہے کہ ماؤں کی روٹی اور کپڑے کا مناسب طریقہ سے انتظام کرے۔‘‘اسی طرح  دوسری جگہ ارشاد فرمایا:اَلرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَی النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّـهُ بَعْضَهُمْ عَلَی بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ’’ مرد عورتوں کے حاکم اور نگراں ہیں ان فضیلتوں کی بنا پر جو خد انے بعض کو بعض پر دی ہیں اور اس بنا پر کہ انہوں نے عورتوں پر اپنا مال خرچ کیا ہے۔‘‘ نفقہ میں  خوراک ، لباس ، مسکن  اور دیگر اشیاء ضرورت وغیرہ شامل   ہیں ۔ کتب فقہ میں اس کے تفصیلی احکا...
  • 56 #5581

    مصنف : ڈاکٹر مفتی عمران الحق کلیانوی

    مشاہدات : 6740

    کتاب الکفالہ و النفقات اسلام کا نظام کفالت ایک تحقیقی جائزہ

    (اتوار 26 اگست 2018ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #5581 Book صفحات: 434
    کفالت یا تکفیل کے لغوی معنی ذمہ داری ، ضمانت، پرورش  کرنا او رکسی پر خرچ کرنے کے ہیں شرعاً کفالت اس کو کہتے ہیں کہ اصیل سےہٹا کر کفیل کے ذمہ کو ئی کام ڈال دینا۔مکفول کی کفالت کیوں کہ کفیل کے ذمہ  ہوتی ہےاس لیے نان نفقہ پر اسی کفالت کا اطلاق کیا جاتا ہے  کیوں کہ کفیل اپنے زیر کفالت افراد کو کھانے پینے ، رہنے سہنے اور دیگر اخراجات میں  اپنے ساتھ ملا لیتا ہے اور ان کی پرورش اور خبر گیری کرتا ہے۔تو یہ کافل یا کفیل کہلاتا ہے اورجن کی یہ کفالت کرتا ہے  وہ مکفول  کہلاتے ہیں  او ریہ عمل  کفالت کہلاتا ہے۔ نفقہ کا لفظی معنیٰ خرچ کرنے کےہیں لغت میں اس شئی کو کہتے ہیں  جو انسان اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتا ہے ۔کفالت نفقات کے ہم معنی بھی  ہے کیونکہ  عام طور پر فقہاء نے کفالت کے باب کو باب النفقات ہی کے نام  سے موسوم کیا ہے ۔ قرآن مجید میں  کہیں  ماں باپ پر اولاد کی کفالت واجب فرمائی کہیں اولادپر ماں باپ کی  کفالت کہیں یتیم کی کفالت ،کہیں فقراء ومساکین کی ، مسافرین ومجاہدین کی کفالت ، کہیں معذورین کی کفالت ، کہیں حکمران کے ذمہ...
  • 57 #2139

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 8350

    کسی دوسرے کا بچہ گود لینا

    (منگل 02 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2139 Book صفحات: 43
    اللہ تعالیٰ نےدنیاکی  ہر نعمت ہر انسان کوعطا نہیں کی بلکہ اس نے فرق رکھا ہے  اور یہ فرق بھی اس کی تخلیق کا کمال ہے کسی کو اس نے صحت  قابلِ رشک عطا کی  کسی کو علم دوسروں کے مقابلے میں زیادہ دیا،کسی کودولت کم دی کسی کوزیادہ دی ،کسی کو  بولنے کی صلاحیت غیرمعمولی عطا کی ، کسی کو کسی ہنر میں طاق بنایا، کسی کودین  کی رغبت وشوق دوسروں کی نسبت زیادہ  دیا کسی کو بیٹے دئیے، کسی کو بیٹیاں ، کسی کو بیٹے بیٹیاں، کسی کو اولاد  زیادہ دی ، کسی کوکم اور کسی کو دی ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے اندر اولاد کی محبت اور خواہش رکھ دی  ہے ۔ زندگی کی گہما گہمی اور رونق اولاد ہی کےذریعے قائم ہے ۔ یہ اولاد ہی ہےجس کےلیے  انسان  نکاح کرتا ہے ،گھر بساتا ہے اور سامانِ زندگی حاصل کرتا ہے لیکن اولاد کے  حصول میں انسان بے بس اور بے اختیار ہے  ۔ اللہ تعالیٰ نےاس نعمت کی عطا  کا مکمل اختیار اپنےہاتھ میں رکھا۔اس اولاد سےمحروم والدین کوجان لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ  نے جس کےلیے  جومناسب جانا وہی اسے  دیا۔ لہذا  اولاد کی محرومی ک...
  • 58 #4639

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 3369

    ہدایت محمدی

    (پیر 26 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، دہلی
    #4639 Book صفحات: 48
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔لیکن بعد میں آنے والوں نے اسلام کی روشن تعلیمات کو چھوڑ کر اپنے علما کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کر دیا اور بہت ساری ایسی باتیں تحریر کر دیں جو قرآن وحدیث کے صریح مخالف ہیں۔انہی کتابوں میں سے ایک فقہ حنفی کی معروف ترین کتاب ہدایہ ہے، جس میں متعدد مسائل قرآن وحدیث کے خلاف بیان کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "ہدایت محمد...
< 1 2 3 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36866
  • اس ہفتے کے قارئین 36866
  • اس ماہ کے قارئین 1384715
  • کل قارئین101546553
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست