#1086

مصنف : سید نذیر حسین محدث دہلوی

مشاہدات : 36768

فتاوی نذیریہ - جلد1

  • صفحات: 742
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22260 (PKR)
(بدھ 20 جون 2012ء) ناشر : اہلحدیث اکادمی کشمیری بازار لاہور

برصغیر میں علمائے اہل حدیث کی تجدیدی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے عقائد، عبادات، معیشت، معاشرت، سیاست اور اخلاق غرض ہر موضوع پر قرآن و حدیث کی تعلیمات امت تک پہنچانے میں بہت سی سعی کیں اور روز مرہ کے مسائل کا حل نہایت معتدل انداز میں پیش کیا۔ زیر نظر ’فتاویٰ نذیریہ‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس میں شیخ العرب والعجم مولانا سید نذیر حسین دہلوی اور ان کے تلامذہ کرام کے لکھے گئے فتاویٰ جات کو پیش کیا گیا ہے۔ ان فتاویٰ جات کو جمع کرنے میں مولانا شمس الحق عظیم آبادی اور مولانا عبدالرحمان مبارکپوری ؒ کی بھر پور محنت اور لگن شامل ہے۔ جو فتاویٰ جات عربی یا فارسی میں تھے ان کا ترجمہ حاشیہ میں رقم کر دیا گیا ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست مضامین استفتاء ہائے مجموعہ فتاویٰ نذیریہ، جلد اوّل

 

 

کتاب الایمان والعقا ئد

 

 

یہ عقیدہ کہ پہلے اللہ نے رسول اللہ ﷺ کا نور اپنے نور سے جُدا کیا او راس کا نام محمدؐ رکھا پھر اس نور کو حکم کیا کہ مخلوقات کو پیدا کر چنانچہ اس نور سے تمام مخلوقات پیدا ہوئے۔ غلط  اور خطا ہے۔

 

1

متعلق استوا علی العرش

 

2

قرب و معیت و احاطہ جو صفات باری تعالیٰ ہیں آیا یہ بالذات ہیں یا بالعلم ہیں۔

 

4

زید کا یہ قول کہ کنجیاں رزق مخلوقات کی اللہ نے رسول اللہ ﷺ کو تفویض کردی ہیں جس کو  جتنا چاہیں دیں بالکل غلط ہے او ریہ بات بھی بالکل غلط ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی روح مبارک سب گھروں اور مقاموں میں گشت کرتی ہے۔

 

5

کوئی شخص حالت نزع میں قبل غرغرہ کے مضمون  شہادتین کو بزبان انگریزی ادا کرکے مرگیا تو اس کا خاتمہ ایمان کے ساتھ جاننا چاہیے۔

 

7

جو شخص اپنے آپ کو عیسیٰ موعود کہتا ہے او روہ عیسیٰ کی موت کا قائل ہے وہ بڑا دجال کذاب ہے اورجن لوگوں کی عورتیں ناچ تماشہ تعزیہ وغیرہ دیکھنے جاتی ہیں او ران کے شوہر مانع نہیں ہوتے وہ دیوث ہیں۔

 

7

جو شخص یہ کہتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورہ زلزال کے معنی غلط سمجھے اور عیسیٰ یوسف نجار کے بیٹے تھے او رحضرت عیسیٰ کا انتقال ہوگیا کشمیر میں قبر ہے۔ الخ، وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج خارج ہے اس کی اقتدا سراسر ضلالت و موجب نار ہے۔

 

9

جو شخص ہمارے نبیﷺ سے ذرہ بھی بغض رکھے او رانکے خاتم النبیین ہونیکا منکر ہو وہ کافر ہے۔

 

10

درباب مخترعات قادیانی

 

12

جو شخص امتی ہوکر انبیاء کرام سے اپنی برتری بیان کرے وہ کیسا ہے

 

17

جو شخص ادیان باطلہ کی صراحتہً تصویب کرے او ران کے معابد میں شامل ہو وہ بالاتفاق کافر ہے۔

 

18

یہ عقیدہ رکھنا کیسا  ہے کہ کوئی بشر کچھ نہیں کرسکتا جو کرتا ہے خدا ہی کرتا ہے۔

 

19

کسی نے بطور استفہام انکاری یوں کہا کہ کیا حکماء خدا کے خالہ زاد بھائی ہیں تو وہ عاصی ہوا یا نہیں اور سہواً کلمہ کفر کسی کی زبان سے نکل گیا اس کا کیا حکم ہے؟

 

20

متعلق شوم و نحوست انسان

 

22

درابطال تناسخ

 

24

کسی بزرگ کی قبر پر جاکر یہ التجا کرنی جائز نہیں کہ یا حضرت اللہ سے دعا کریں کہ مجھ کو اولاد  عطا کرے۔

 

29

مذاق العارفین ترجمہ احیاء العلوم کی ایک عبارت کی توضیح و تشریح او رازلی ابدی کے معنی کی تحقیق اور سائل کے ایک شبہ کا دفعیہ

 

29

اس مسئلہ کی تحقیق کہ ایمان فی نفسہ یا بتفاضل اعمال قابل زیارت نقصان ہے یا نہیں۔

 

31

اولیاء اللہ سے جو عداوت رکھے وہ اللہ تعالیٰ کا دشمن ہے

 

48

حدیث من لم یعرف امام زمانہ مات میتۃ جاھلیۃ وحدیث من مات ولیس فی عنقہ بیعہ کی تفسیر و تحقیق

 

49

مسئلہ اولیاء لایموت قول مہمل ہے کسی جاہل کا قول ہے

 

51

عمرو اپنے اس دعویٰ میں سچا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو یہ قدرت ہے کہ مثل آنحضرتﷺ کے پیدا  کرے مگر موافق اپنے وعدہ کے پیدا نہیں کرے گا۔

 

53

یا شیخ عبدالقادر و خواجہ سلیمان وغیرہ کا ورد کرنا شرک ہے

 

53

نبیﷺ کی مدد چاہنا کہ فلاں کام نبیﷺ کے مدد سے کروں گا جائز ہے یا نہیں۔

 

53

مسئلہ استدلال برجواز ایں از حدیث و آں رادعونا فلیقل یا عباداللہ اعینونی صحیح نیست بچند وجوہ

 

54

یہ عقیدہ رکھنا کہ آنحضرتﷺ عالم برزخ میں تمام لوگوں کے اقوال و احوال و عقائد سے واقف ہیں ضلالت ہے۔

 

57

اولیاء اللہ بچشم ظاہری خدا تعالیٰ را دریں دنیا می بینندیانہ

 

61

حدیث ان اللہ خلق سبع ارضین فی کل ارض آدم کآدمکم و نوح کنوحکم ۔ الخ صحیح ہے او رجو اس کا عقیدہ رکھے وہ مسلم صحیح الاسلام ہے۔

 

65

مولانا محمد اسماعیل شہید مرحوم کی اس عبارت کے متعلق جو انہوں نے تقویۃ الایمان میں لکھا ہے کہ ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا اللہ تعالیٰ کی شان کے آگے چمار سے بھی ذلیل ہے۔

 

68

مولانا اسماعیل شہید کے اس مضموں کے متعلق جس کو انہوں نے حدیث اعبدوا ربکم و اکراموا اخاکم کے تحت میں لکھا ہے اور نیز اس کی بحث کو رسول اللہ ﷺ کوبھائی کہنا کیسا ہے۔

 

83

ارباب کتاب تقویۃ الایمان و نصیحۃ المسلمین

 

103

آنچہ صاحب تذکیر الاخوان از عوارف نقل کردہ کہ لایومن احدکم حتیٰ یکون الناس عندہ کالابعر صحیح است عبارت ہکذا ۔الخ

 

108

یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئاً للہ کا وظیفہ پڑھنا، بغداد کیطرف گیارہ قدم چلنا اور گیارہویں کرنا  کیسا  ہے

 

112

سوائے خدا کے کسی  نبی یا ولی کو علم غیب یا ہر جگہ حاضر ناظر ہونا ثابت ہے یا نہیں اور درصورت نہ ہونے کے جو شخص ثابت کرے اس کے لیے از روئے قرآن و حدیث کیا حکم ہوگا۔

 

118

خدا کے سوا کسی نبی یا ولی سے مشکل کشا جاننا او رحاجت براری کے لیے پکارنا او رمرادیں مانگنا شریعت میں کیا حکم رکھتا ہے۔

 

119

شیخ عبدالقادر جیلانی کی گیارہویں کرنا اس نیت سے کہ پیر صاحب معظم اور مقرب الٰہی ہیں۔ خرچ کرنااس نیت سے کہ وہ ہم  سے راضی رہیں او ربے اس نیت کے ایصال ثواب کرنے کے لیے ماہ و تاریخ مقرر کرنا کیسا ہے۔

 

120

متعلق وظیفہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیاً للہ و یابھیکھ و یارسول اللہ

 

120

اگر کوئی شخص یارسول اللہ ، یا علی۔ یا۔ یا بھیکھ بار بار  کہے کہ ہوسکتا ہےکہ ان کو اپنے علم طبعی جزئی کے لحاظ سے میرے حال کی خبر ہوتی او ریہ بھی ہوسکتا ہے کہ خبر نہ ہوتی ہو او رعلم ذاتی کلی خداوند تعالیٰ ہی کے لیے  جانتا ہو تو اس گمان پر ایسے الفاظ کہنا جائز ہے یا نہیں اور یا کسی اور طریقہ سے بھی ایسے الفاظ کہنا کیسا ہے۔

 

129

شیخ عبدالقادر جیلانی کے روحوں کو فرشتہ سے چھیننے او ران کے ایک مرید کا قبر میں فرشتوں کو یہ کہنا کہ میں خدا کونہیں جانتا شیخ عبدالقادر جیلانی کو جانتا ہوں او ران کے ایک عورت کو اولاد دلوانے اور قیامت میں شیخ عبدالقادر کے تین کولیاں بھرنے کے متعلق۔

 

136

پروردگار عالم کو حاکم دنیاوی سے تشبیہ دینا کیسا ہے

 

139

قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت آنحضرتﷺ کا مردے کے پاس تشریف لانا ثابت ہے یا نہیں درصورت یہ کہ نہ  جو شخص یہ اعتقاد رکھے کیسا ہے۔

 

146

مغرب کی نماز کے بعد عراق کی طرف منہ کرکے گیارہ قدم چلنا او ریہ کہنا کہ یہ شیخ عبدالقادرجیلانی کی تعلیم ہے یا فعل کرنے والا کیسا ہے۔

 

146

درباب ضرب الاقدام و نحو العراق

 

149

درباب خلق قرآن

 

152

یارسول اللہ گفتن برغیر مزار شریف

 

159

اللہ کے سوا کسی کو علم غیب نہیں

 

161

تارک صلوٰۃ کے متعلق

 

162

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89467
  • اس ہفتے کے قارئین 302222
  • اس ماہ کے قارئین 89467
  • کل قارئین113981467
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست