#4684

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 20851

دروس القرآن جلد اول

  • صفحات: 411
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10275 (PKR)
(ہفتہ 29 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

قرآن مجید اللہ رب العزت کی سچی اور لاریب کتاب ہے جو بے مثل اور بے نظیر ہونے کے ساتھ ساتھ سراپا ہدایت اور حکمت ودانائی سے بھری پڑی ہے اس کی تلاوت باعث ثواب بھی ہے اور قاری کو ایسی لذت بھی دیتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ یہ اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے اتارا ہوا دستور حیات ہے جو اس کو ٹھکرا کر خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لے وہ ظالم وفاسق اور دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہوکر تڑپے گا اور جو شخص قرآنی احکامات کے مطابق عمل کرے وہ جنت کے راستے پر گامزن ہو کر اپنی منزل تک یقیناً پہنچ جائے گا۔ قرآن مجید کو آسان سے آسان انداز میں عوام الناس تک پہنچانے اور انہیں وعظ ونصیحت اور تبلیغ کے لیے کئی ایک طریقے اپنائے گئے اور اس پر بہت سے کتب بھی تالیف کی گئیں مگر زیرِ تبصرہ کتاب  علم وفن کا ایک گہرا سمندر ہے جو بھی اس میں غوطہ زن ہوتا ہے وہ ہیرے‘ جواہرات سے اپنی جھولی بھر کر ہی سطح آب پر نمودار ہوتا ہے۔ اس کی دو جلدیں ہیں پہلی جلد میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی چیدہ چیدہ آیات کی تفہیم وتفسیر ہے اور دوسری جلد میں سورۂ آل عمران اور سورۂ نساء کی منتخب آیات پر دروس مشتمل ہیں جس میں قرآنی آیات کے شان نزول اور  اور ان کی تفسیر ہے۔ تفسیر میں تفسیر بالقرآن اور تفسیر بالحدیث اور صحیح یا حسن درجہ کی احادیث کو بیان کیاگیا ہے۔ بنی اسرائیلی روایت کا ذکر کرنے کے بعد اس کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ یہ اسرائیلی روایت ہے۔ اس کتاب میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘ حوالے میں سورۂ کا نام اور آیت کا نمبر ذکر کیا جاتا ہے اور حدیث کے حوالے میں مصدر کا نام‘ پھر کتاب کا نام اور حدیث نمبر ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب’’ دروس القرآن ‘‘ الشیخ محمد عظیم حاصل پوری  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

7

آداب تلاوت

9

تعارف قرآن بہ زبان قرآن

13

فضائل قرآن بہ زبان قرآن

17

فضائل قرآن بہ زبان حدیث

25

تعوذ

34

فضائل سورۃ الفاتحہ

40

بسم اللہ پڑھو

48

حمدوثناء

58

رب العالمین کون؟

66

رحمن ورحیم

78

حقیقی بادشاہ کون ؟

85

عبادت صرف اللہ کی

94

استعانت

102

صراط مستقیم

110

انعام یافتہ لوگ

119

مغضوب علیہم لوگ

126

گمراہ لوگ

139

سب کہوآمین

145

لاریب کتاب

151

صفات متقین

156

مومن ہی توکامیاب ہیں

164

منافق  کی مثالیں

168

منافق کی بارش کی سی مثال

171

خالق ومالک صرف ایک

176

اللہ کاہمسرنہ بناؤ

179

قرآن جیسی کوئی کتاب نہیں

185

مچھر کی مثال

188

اللہ کےعہداوررشتہ داری کومت توڑو

191

وہ تو ہمیشہ تسبیح وتحمید میں لگے رہتےہیں

194

ابلیس نےسجدہ  نہ کیا

203

نماز باجماعت اورعمل

203

پتھر دل لوگ

205

جنتی کون جہنمی کون؟

209

اچھی بات کہو اور

213

زکوۃ اداکرو

216

ابراہیم ﷤ پرآزمائش اورمقام ابراہیم

220

تم مجھے یادکرو میں تمہیں یادکروں گا

224

میراشکر کروناشکری نہ کرو

228

مصائب میں صبر اورنماز سےمددطلب کرو

232

شہید کو مروہ مت کہو

236

آزمائش  اللہ کی سنت ہے

241

مصیبت  کےوقت ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘کہنا

245

توحید الوہیت

248

غیراللہ تو منہ پھیرلیں گے

252

محبت صرف اللہ سے

255

حلال کماؤ،حلال کھاؤ

259

اپنے دشمن کوسمجھو

263

حرام اشیاء

270

نیکی اوربدی کی پہچان

274

ارکان ایمان

278

رمضان کیوں آیا؟

282

مریض اورمسافر کاروزہ اوررخصتیں

285

روزوں کی قضائی کب اورکیسے

288

اللہ دعاؤں کاقبول کرنےولاہے

290

روزہ توڑنے کاکفارہ

294

اعتکاف

297

ناحق مال مت کھاؤ

300

چاند کےفائدے

303

حج میں قربانی

308

حج وعمرہ

312

حج وعمراورتقوی

315

تکمیل نعمت کےبعد

318

دنیا توقید خانہ ہے

321

کیاتم جنت میں ایسے ہی چلے جاؤگے؟

331

خرچ کی راہیں

335

ضرورت سےزائد خرچ کرو

339

یتیم کےمتعلق اللہ سےڈرو

343

حیض کیاہے

347

زوجہ کےپاس کیسےآئیں؟

352

مسنون طلاق اورخلع

355

رجوع اورحلالہ

360

منگنی احکام ومسائل

364

طلاق کی کراہت وجواز

367

حق مہر اورمطلقہ

371

صدقہ کراس سے پہلے کہ

374

قرآن مجید کی سب سےعظمت والی آیت

377

احسان جتلانا اوریاکاری اعمال برباد کردیتےہیں

380

چھپاکرصدقہ وخیرات کرناافضل ہے

382

کسی سے سوال مت کرو

384

سود خور کی مثال

387

سود نہیں اصل مال میں بھی آسانی دو

391

لین دین لکھ لیاکرو

396

فرشتے اورایمان

401

آخری دوآیات

405

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70855
  • اس ہفتے کے قارئین 104683
  • اس ماہ کے قارئین 1721410
  • کل قارئین111042848
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست