#5369

مصنف : ڈاکٹر عمران نیازی بٹ

مشاہدات : 10373

دوسری شادی کیجیے

  • صفحات: 297
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7425 (PKR)
(ہفتہ 23 جون 2018ء) ناشر : نا معلوم

شادی انبیائے کرام کی سنت ہے، اللہ کا فرمان ہے : وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً (الرعد: 38) ترجمہ: ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا ۔‘‘ جو مسلمان نبی کی اس سنت سے اعراض کرے وہ مسلمان نہیں ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: النِّكاحُ من سنَّتي، فمن لم يعمَل بسنَّتي فليسَ منِّي (صحيح ابن ماجه:1508) ترجمہ’’ نکاح میرا طریقہ ہے اور جو شخص میرے طریقے پر عمل نہیں کرتا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ۔‘‘ جس نے طاقت رکھتے ہوئے شادی کرلی اس نے سنت پر عمل کیا، جو طاقت رکھنے کے باوجود شادی نہیں کرتا وہ تارک سنت ہے۔ رہا مسئلہ دوسری شادی کاتو یہ بھی مردوں کے لئے مباح ہے۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ کثرت سے شادی کیا کرتے تھے، اسلام نے شادی کی حد متعین کی کہ اگر کوئی شادی کرنا چاہے تو چار تک اس کی حد متعین ہے۔ ایک سے زائد شادیاں بیویوں کے درمیان حقوق کی رعایت اور عدل وانصاف سے مشروط ہے ورنہ ایک ہی شادی پر اکتفا کرے۔قرآن میں اللہ نے پہلے دوشادی کا ہی ذکرکیا ہے پھرتین،پھرچار، ان میں انصاف نہ کرسکنے کی صورت میں ایک کواختیار کرنے کا حکم ملا۔ فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً(النساء:3) ترجمہ: اور عورتوں میں سے جوبھی تمہیں اچھی لگیں تم ان سے نکاح کرلو،دو دو، تین تین، چارچار سے، لیکن اگر تمہیں برابری نہ کرسکنے کا خوف ہوتو ایک ہی کافی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دوسری شادی کیجیے ‘‘ ہومیو ڈاکٹر عمران نیازی بٹ صاحب کی کاوش ہے یہ کتاب انتہائی دلچسپ موضوع پرایک یاد گار تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔حصہ اول ایک سے زائد شادیوں کی اجازت کے حوالے سے غیر مسلموں کے اعتراضات کے جوابات پر مبنی ہے ۔ اس میں ڈاکٹر عمران نے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور منطقی دلائل کے ذریعے مردوں کے لیے ایک سے زائد شادیاں کرنے کے دلائل دئیے ہیں ۔ دوسرے حصے میں شادی شدہ مردوں کے علاوہ طلاق یافتہ اور بیوہ عورتوں کی بھی دوسری شادی کی ضرورت واہمیت پر زور دیتے ہوئے معاشرتی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے دوسری شادی کی اہمیت کو خو ب واضح کیا ہے ۔کتاب کا تیسرا حصہ غیر مسلموں کے لیے اسلام میں چار شادیوں کے قانون کی وضاحت پر مشتمل ہے اس حصے میں مردوں کے لیے چار شادیوں کی اجازت کی بنیادی وجوہات اور اس قانون کی اصل حقیقت سے آگاہی کےلیے تفصیلات بیان کی گئی ہیں ۔ نیز اس کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے اصول وقوانین کی اہمیت واضح کر کے اسلام کو دنیا کا بہترین مذہب اور پوری دنیا کے انسانوں کے لیے بہترین طریقۂ حیات قرار دیاگیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

قانونی ضابطہ ۔۔۔ایک ضروری وضاحت

2

انتساب

5

مختلف ٹی وی چینلزاخبارات اورسائل کےتبصرے

18

اظہارتشکر(آدھےسےزیادہ شدیدمخالفت والےہیں)

26

ابتدائیہ سوئےمسلمانوں کوتحریک وترویج اسلام شہادت کی تمنا

27

مولانامحمدخان چشتی صاحب کی رائے

31

آزادخیال مسلمانوں کی دوسری شادی پراعتراضات

 

کتنی بری بات ہےعیاشی ہےگھربربادی ہے،محض بدنامی ہے

32

آج کل یہ افورڈنہیں کیاجاسکتا

39

پہلی بیوی پراس سےبڑاظلم کیاہوسکتاہے

41

سوکن ایک گالی عورت سوکن برداشت نہیں کرسکتی۔ نسوانی تکبرکاعلاج

41

مردوں نےاپنی عیاشی کےلیے قرآنی اجازت کوڈھال بنارکھاہے

44

کیاسارااسلام دوسری شادی میں ہی دھراہے

44

بچےناراض عزت نہیں کرتےبچوں کوسمجھانےکی طریقے

45

مردوں کابھی ذہنی سکون ختم محبت تقسیم بےوفامرد

46

دونوں بیویوں کی سیاسی جنگ پوری گھرکی تباہی

47

پہلی عورت کےحق پرڈاکہ خاوندکوروکنےکےطریقے

47

دوسری شادی سےمعاشرےپرتباہ کن اثرات

48

پرانےزمانےکی فرسودہ رسم

48

پہلی بیوی نہیں مانتی منانےکےطریقے

49

ہم ان کی برابری نہیں کرسکتےاسےپیروی کہتےہیں

57

ہم اجازت دیں کوئی پاگل ہیں

57

لوگ کیاکہیں گے۔شرم آتی ہے

58

میں اس کےبچےکیوں بالوں بیوہ رونڈےکامسئلہ خطرہ

59

ہمارےادیب کہانی فلم میں کثرت زوجیت کوپرموت نہیں کرتے

51

لاہورکےعالم غلام احمدپرویزکےدوسری شادی پرتندونیزحملے

51

ہم پرثقافتی یلغارٹیلی ویثرن اوراہم

61

عیاشوں کی دوسری شادی بدنامی کی اصل وجہ

62

شریف ترین مردوں اورعورتوں کوآگےآناچاہیےایک عظیم اسلامی ذمہ داری

62

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73348
  • اس ہفتے کے قارئین 107176
  • اس ماہ کے قارئین 1723903
  • کل قارئین111045341
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست