#4133

مصنف : مفتی احسان اللہ شائق

مشاہدات : 9214

ڈیجیٹل تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام

  • صفحات: 256
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11520 (PKR)
(ہفتہ 17 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی

اسلام نے تصویر کو حرام قرار دیاہے، اور اس کی حرمت کے حوالے سے قطعی نصوص صحیح بخاری ومسلم ودیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں۔ ان نصوص میں محض تصویر کی حرمت کا ذکر نہیں بلکہ تصویر کشی سے پیدا ہونے والے ایک ایک ناسور کا ذکر ہے جس میں وضاحت سے بیان کیا گیاہے کہ اگر امت اس گھناؤنے جرم میں مبتلا ہوگئی یہ ایک کینسر ہے جو معاشرے کی رگ رگ میں پھیل جائے گا اور بالآخر لا علاج ہوجائے گا ۔ شرعی نصوص میں تصویر کشی کی جو قباحتیں بیان ہوئی ہیں ان میں چند ایک ملاحظہ ہوں ۔تصویر بنانے والوں کو سب سے سخت ترین عذاب دیا جائے گا، تصویر بنانے والےاللہ تعالیٰ کی صفت خلق میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تصاویر بنانے والوں کو روز قیامت حکم ہوگا کہ جو بنایا ہے اس میں روح ڈالو لیکن وہ ایسا نہ کرسکیں گے۔ رسول اللہ ﷺ تصاویر سے سخت نفرت کرتے تھے اس گھر میں داخل نہ ہوتے جہاں تصاویر پائی جاتیں۔ امام بخاری ومسلم اور اصحاب سنن نے سیدہ عائشہ ؓ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصاویر تھیں ، جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور گھر میں داخل نہ ہوئے ، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں میں نے ان کے چہرے پر ناگواری کے آثار محسوس کرلئے ۔ تو کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ’’ میں اللہ اور اس کے رسول کے حضور توبہ کرتی ہوں میں نے کیا گناہ کیاہے ؟ آپ نے فرمایا : اس تکیہ کا کیا ماجرا ہے ؟ میں کہنے لگی :’’ میں نے اسے آپ کیلئے خریدا ہے تاکہ آپ اس پر بیٹھیں اور ٹیک لگائیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا’’ یہ تصویریں بنانے والوں کو قیامت کے روز عذاب دیا جائے گا، اور انہیں کہا جائے گا : اسے زندہ کرو جو تم نے پیدا کیا اور بنایا ہے، اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوتی ہیں ‘‘۔(بخاری ومسلم )تصویروں کو مٹانے اور توڑنے کیلئے رسول اللہ ﷺ نےقاصد روانہ کئے ‘‘ سیدنا علی نے ابی ھیاج الاسدی سے کہا کیا میں تمہیں اس مشن پر روانہ نہ کروں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے روانہ کیا تھا ۔ کہ کسی تصویر کو نہ چھوڑنا کہ اسے مٹادینا اور کسی قبر کو جو زمین سے بلند ہو اسے زمین کے برابر کردینا ۔‘‘ ( صحیح مسلم )انسانی وجود کے رونگٹے کھڑے کردینے والی وعید پر مشتمل ان نصوص کے باوجود جب انسان عجیب وغریب تأویلات کے ذریعے تصویر کو جائز قرار دے اور معاشرے میں اس کے رواج کا باعث بنےتو یہ کتنی ہی لا پرواہی کی بات ہے ۔اسلام شخصیت پرستی اور بت پرستی سے منع کرتا ہے،جو شرک کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ شرک کی ابتداء اسی امر سے ہوئی کہ لوگوں نے شیطان کے بہکاوے میں آکر پہلے تو اپنے نیک اور بزرگ لوگوں کی تصویریں بنائیں،پھر انہیں مجسمے کی شکل دی اور پھر ان کی پوجا پاٹ شروع کر دی۔مغرب کی بے دین حیوانی تہذیب میں بت سازی ،تصویر سازی اور فوٹو گرافی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، اور بد قسمتی سے مسلمان سیاست دانوں کی سیاست بھی مصورین اور فوٹو گرافروں کے گھیرے اور نرغے میں آ چکی ہے۔نبی کریم ﷺ کی اسلامی تحریک اورسیاست نہ صرف تصویر سے خالی تھی بلکہ تصویروں اور مجسموں کو مٹانا آپ ﷺ کے لائحہ عمل میں شامل تھا۔اگر دعوت وجہاد اور سیاست وحکومت میں تصویروں کی کوئی اہمیت ہوتی تو حرمین میں نبی کریم ﷺ کی تصویروں کے بینر لٹکا دئے جاتے،اور سیرت کی کتب میں   اس کا تذکرہ موجود ہوتا۔ فوٹو گرافی تو عہد نبویﷺ اور عہد صحابہ میں موجود نہیں تھی، البتہ تصویر سازی کے ماہرین ہر جگہ دستیاب تھے۔اگر تصویر بنانا جائز ہوتا تو صحابہ کرام ضرور نبی کریم ﷺکی تصاویر بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے۔ دورِ حاضر میں مسلمانوں میں بے دینی، فحاشی وعریانی پھیلانے کی جس قدر کوششیں ہور ہی ہیں شاید ہی اس سے پہلے ہوئی ہوں۔ بدعات اور خلاف شرع رسومات سے مسلمانوں کے عقیدے و نظریات کو بگاڑنے اسلامی تعلیمات سے دور کرنے اور کفر کی دہلیز پر پہنچانے کی سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔ فحاشی وعریانی پھیلانے میں گانا بجانا، موسیقی، تصاویر چاہے ویڈیو کی شکل میں ہو یا پرنٹ تصاویر ہوں سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام ‘‘ کی مولانا مفتی احسان اللہ شائق کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب میں تصاویر کا استعمال شرعاً کہاں جائز ہے اور کہاں جائز نہیں اور کون سی تصاویر مطلقاً حرام ہیں اور کون سے مختلف فیہ ہیں۔ ڈیجیٹل کیمرہ کی تصاویر اور ہاتھ کی بنی ہوئی تصاویر میں کچھ فرق ہے یا دونوں کاایک ہی حکم ہے اس بارے میں علماء کرام کے مختلف آراء، نیز تصاویر کے استعمال کے مختلف مواقع کے بارے میں علماء کی مختلف آراء اور فتاویٰ پیش کیے ہیں۔ نیز ٹی وی پر دینی پروگرام پیش کرنا اور سی ڈی کی تصویر سےمتعلق فقہاء کے فتاویٰ جات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

15

تصاویر کی ابتداء کیسے ہوئی

18

تصویربت پرستی کاآلہ ہے

19

بڑاظالم کون ہے؟

21

تصویر دارپردہ لٹکانے کی ممانعت

22

رحمت کےفرشتے داخل نہیں ہوتے

23

تصویر سازی کوروزگار بنانےکی ممانعت

24

حضور ﷺکاتصویر والےمقام سےپرہیزکرنا

25

تصویر کشی کی حرمت

25

تصویر کی لعنت عام ہوگئی ہے

28

محاسبہ کریں

29

تصویر سےاجتناب کےبرکات وسعت رزق کاواقعہ

30

یادگار تصویریں کو آگ لگادی

31

ایران کی سیرقربان

32

اشکال وجواب

33

زندگی بھر نفلی حج کےلیےنہیں گئے

35

مولانا عبدالکریم بیرشریف کاایک اورواقعہ

36

ولیمہ کی دعوت ٹھکرادی

36

ناشتہ کی دعوت اورتصویر سےاجتناب

38

تصویر والی چیزوں کااستعمال

39

شادی کی محفل مجلس وعظ میں بدل گئی

41

تصویر سےنفرت کاواقعہ

42

حضرت اقدس مفتی رشید احمد لدھیانوی ﷫ کاواقعہ

44

فوٹو گرافی کی اجرت کاحکم

46

تصویر دارسائیکل پر سوار ہونا

47

تصویر کی حرمت کامنکر فاسق ہے

47

فوٹو کو آئینہ پر قیاس کرناغلط ہے

48

نبی اکر م ﷺ کی تصویر گستاخی ہے

48

گستاخان رسو ل کاانجام بد

49

ہاتھ پر تصویر گدوانا

60

تصویر پر سجدہ کرنےکاحکم

61

تصویروالی جگہ میں نماز پڑھنے کاحکم

61

تصویر والالباس

61

تصویر والی بنیان

62

مکان میں براق کی تصویر رکھنا

62

یادگارتصویریں

65

پاسپورٹ کی ضرورت سے تصویر کھنچوانا

66

بچوں کو فوٹوکےذریعہ تعلیم دینا

67

جاندار کی تصویر بطور مارکہ استعمال کرنےکاحکم

67

بزرگوں کی تصویر رکھنا

68

شیرکی کھال میں گھاس بھر کر شیربنانا

69

باتصویر اخبار کاحکم

70

باتصویر رسائل کی خریدار

70

کرنسی نوٹ پر تصویر چھاپنا

70

مسجدمیں تصویر اتارنا

71

خانہ کعبہ اورااطواف کرتے لوگوں کی تصویر فریم کرنا

71

محترم شخصیتوں کی تصاویر آوایزاں کرنا

72

آرٹ ورائنگ کی شرعی حیثیت

72

جاندار کی شکلوں ولے کھلونے

73

مجسمہ فروشی کاحکم

74

شناختی کارڈ میں عورتوں کی تصویر کاحکم

75

صرف دانت اورآنکھ کی تصویر اتارنا

76

اڈنٹی کارڈ بنوانا جائز نہیں

76

کاسمیٹکس کی دکان کاحکم

78

حج کی فلم دیکھنا حرام ہے

79

چڑیا والی گھڑی  کاحکم

80

میت کی تصویر اتارنے کاحکم

80

خواتین کی تصویر دیکھنا اورآویزاں کرناحرام ہے

81

مخطوبہ عورت کی تصویر کاحکم

82

منگیتر کی تصویر رکھنے کاحکم

82

سنیما بینی کےنقصانات

83

دیوی دیوتاؤں کی تصویر کو فریم کرناکیسا ہے

84

گھر میں ٹیلی ویثرن اورویڈیورکھنا اوراس کو دیکھنا

85

گناہ سے بچنے کےلیے ٹی وی فروخت کرنا

84

ویڈیو فلم اورکیسٹ کی بیع

85

فوٹو گرافی کےآلات توڑنے کاحکم

97

ویڈیو گیم کاشرعی حکم

98

سی ڈی کی تصویر کاحکم

99

تصویر کےلغوی معنی واصطلاحی معنی

101

سائنس کےماہرین کی تحقیق

103

جناب تفسیر احمد کی تحقیق

106

اکابر علماء کےفتاوی

108

تصویر اورفوٹو میں فرق کرنےوالوں کےدلائل کےجوابات

111

فوٹو کو آئینہ پر قیاس کرنا درست نہیں

113

دارالافتاءدارلعلوم کراچی کافتوی

123

دل خوش کرنےکی غرض سےتصویر دیکھنا حرام ہے

127

تصویر کھنچوانے والے کی اقتداء کاحکم

128

تاش اروشطر نج کھیلنے کاحکم

129

کتا پالنا عظیم گناہ ہے

130

کیرم بورڈ کھیلنے  کاحکم

132

سی ڈی میں کسی عالم کی تقریر سننا ممنوع ہے

133

جامعۃ الرشید کافتوی

134

تصاویر والے عید کارڈ

136

مولنا کمال الدین المستر شدصاحب کی رائے

137

میڈیا کی تضلیل سےبچنے کاعذر وحیلہ

139

سی ڈی ٹی وی کمپیوٹر اورانٹر نیٹ کےمتعلق

144

ٹی وی پر علماء کرام کاآنا مثبت ومنفی پہلو

148

جامعہ دارلعلوم کراچی کاموقف

161

کارٹون کاحکم

163

عورتوں کی ویڈیو کیسٹ کاحکم

163

بغیر سرکےتصویر کاحکم

164

موبائل کی تصویر کاحکم

164

خواتین کادرس

15

انٹر نیٹ کلب کاحکم

166

نظموں میں لفظ اللہ اس طرح پڑھنا کہ ڈھول اورجھنکار کی آواز محسوس ہو

167

موبائل ٹون میں موسیقی جائز نہیں

169

جدید دور کےنوجوان

170

موبائل فون میں ٹون کی جگہ تلاوت ،نعت ،اذان یاکوئی ذکر استعمال کرنےکی ممانعت

174

خاتمہ بالخیر

175

گانا بجانا قرآن وحدیث کی  روشنی میں

178

کلمات تبرک

179

عرض مولف

180

گانے بجانے کی حرمت پر آیات قرآنیہ

183

شان نزول

184

گانا سننا اورسنانا شیطانی آواز ہے

186

گانا بجانا بہیود ہ کام ہے

186

گانے بجانے کی حرمت پر احادیث مبارکہ

187

گانے سےلذت حاصل کرنا حرام ہے

187

گانے کاآلات توڑنا

188

ڈھول طبلہ بجانےکی ممانعت

188

گانا دل میں نفاق پیداکرتاہے

188

گانا بجانےاورسننے پرسخت وعیدیں

189

گانے سننے والوں کےچہرے مسخ ہوجائیں گے

189

گانے کافروغ قیامت کی نشانی ہے

190

گانا بجانے والے کی نماز قبول نہیں ہوگی

191

گانا سننے والوں کےکانوں میں سیسہ ڈالا جائےگا

192

حضور ﷺ کاگانے کی آواز سن کر کانوں میں انگلی ڈال لینا

192

گانا گانے کی اجرت حرام ہے

193

گانے کےسامان کی تجارت کی ممانعت

193

حضور ﷺ کاگانا گانے کو پیشہ بنانے کی اجازت سےانکار

194

گانا موسیقی کو مٹانا بعثت نبوی کےمقاصد میں شامل ہے

195

دوملعون آوازیں

195

گانے سے پرہیز کرنےوالوں کےلیے بشارت

195

موسیقی کےبارے میں اشکال وجواب

196

اجماع ائمہ اربعہ رحمہم اللہ

198

گانے بجانے سےمتعلق مسائل سینما دیکھنا سخت گناہ ہے

202

سینما مالک کی دعوت کاحکم

203

ویڈیو کیسٹ کی تجارت

203

ویڈیو فلم بنانے کاپیشہ

204

گاڑی میں گانابجانا

205

وعظ ونصیحت فائدہ سےخالی نہیں

206

عبرت آموز واقعہ

208

گانے سننے سےاجتناب کااہم واقعہ

210

گانابجانے کےذریعہ ایذاءرسانی کاواقعہ

212

ٹی وی ،وی سی آر

213

ٹی وی میں پروگرام دیکھنا بڑا گناہ ہے

213

ٹی وی میں اسلامی نشریات سننا بھی حرام ہے

215

ٹی وی میں حج کے پروگرام اسی طرح رمضان میں حرم شریف کی تروایح دیکھنا

216

ٹی وی والے گھر میں داخل ہونے  کاحکم

217

ٹی وی والے ہوٹل میں کھانا کھانے کاحکم

219

دکان میں ٹی وی رکھنے کاعذر لنگ

219

توکل کی ہدایت

220

بےحساب رزق  کاانتظام

221

ٹی وی ،وی سی آر وغیرہ کی مرمت کاپیشہ

222

فائدہ مندمشورہ

222

ناجائز ملازمت چھوڑنے کاآسان نسخہ

223

بچوں کےبہانے سے ٹی وی خریدنا

225

اپنے ماتحتوں کو جہنم کی آگ سےبچائیے

226

بچوں کی تربیت کےسلسلہ میں ایک مشورہ

230

خبروں کےلیے ٹی وی خریدنا

231

ریڈیو میں خبروں سے پہلے ساز سننا ممنوع ہے

231

شادی بیاہ کی تقریب میں گانا بجانا

232

خوش آوازی کےساتھ بغیر مزامیر کےمفید اشعار کاپڑھنا ممنوع نہیں

233

اشعار نعتیہ کاحکم

233

گانوں کی طرز میں نظم پڑھنا گناہ ہے

234

گانے سننے کوجائز قراردینے کی ناپاک جسارت

237

فحش لٹریچر ناول یافحش اشعا اوراہل باطل

245

مسجد میں گھنٹہ والی گھڑی رکھنا

245

قوالی سننے کاحکم

246

عروس منانے کاحکم

247

الحاق

249

غلبہ شہوت سے اپنی ماں پر جھپٹ پڑا

249

آنکھوں دیکھا عبرتناک عذاب

250

ٹی وی کےفضائی اثرات

251

دنیا میں عذاب عظیم

251

عذاب قبر

252

ٹی وی کو تباہ کردہ اس سےقبل کہ

253

ٹیلی ویثرن بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتاہے

253

ٹی وی سےعذاب قبر

253

بیٹیوں سے بدکاری

254

ٹی وی دیکھتے ہوئے موت آگئی

254

اللہ تعالی کی طرف سے تنبیہ

255

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46623
  • اس ہفتے کے قارئین 46623
  • اس ماہ کے قارئین 2118540
  • کل قارئین113725868
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست