#2034

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5782

دیور اور بہنوئی

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1920 (PKR)
(اتوار 19 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

دیور اور بہنوئی یہ دونوں رشتے بھی بڑے عجیب ہیں۔ایک رشتہ بہن کا خاوند ہے تو دوسرا خاوند کا بھائی ہے۔خاوند اور بہن دونوں ہی انتہائی قریبی رشتے ہیں۔اس لئے دیور اور بہنوئی کی اہمیت بھی مسلم ہے۔موجودہ معاشرے میں ان سے تعلقات کی نوعیت جو بھی ہو دونوں میں ایک قدرِ مشترک ضرور ہے کہ سالی کا بہنوئی سے اور دیور کا بھابھی سے ہنسی ،مذاق اور بے تکلفی اور بعض اوقات تو یہ مذاق بے ہودگی اور بے حیائی تک جا پہنچتا ہے۔اسلامی معاشرت میں باہمی ادب واحترام اور شائستگی کو اولیت حاصل ہے،اس لئے بیہودہ گفتگو یا غیر شائستہ مذاق کی کسی رشتے کے ساتھ کوئی گنجائش نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " دیور اور بہنوئی"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نےدیور اور بہنوئی کے ساتھ تعلقات کی حدود وقیود اور ان سے شرعی پردے کی اہمیت وضرورت پر گفتگو کی ہے ۔کیونکہ وہ قریبی رشتہ دار ہونے کے باوجود اس عورت کے لئے نامحر م ہی رہتے ہیں ،جن سے پردہ کرنا از حد ضروری اور فرض ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں۔ موصوف تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقصد تحریر

5

بہنوئی

7

بہنوئی محرم یا نا محرم

8

بہنوئی سے پردے کا دلائل

10

بہنوئی پا بھائی کا قیاس

15

کزن بہنوئی

16

رسول اللہﷺ بحثیت بہنوئی

18

بہنوئی کا کردار اسوۂ کامل کی روشنی میں

21

بہنوئی کا احترام

25

بہنوں کے شوہر اور ان کا باہمی رویہ

29

خوش نصیب افراد جن کی بہنیں امہات المومنین بنیں

31

دیور

35

دیور سے پردہ کیوں؟ اور کس طرح

36

دعوت دین اور دیور سے پردہ

40

دیور سے پردہ نہ کرنے کے مضمرات

42

بھائیوں میں خوشگوار تعلقات

43

دیور کی موجودگی میں نشست

45

دیور سے پردہ ترک کرنے کے لیے بیوی مجبور کرنا

46

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96512
  • اس ہفتے کے قارئین 309267
  • اس ماہ کے قارئین 96512
  • کل قارئین113988512
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست