قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہدایت ہے جس کا مطالعہ نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ بعض غیر مسلموں نے بھی کیا ہے۔اگرچہ ان کے اپنے مخصوص مقاصد تھے جس کے تحت انہوں نے یہ کام کیا۔زیر تبصرہ کتاب " دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم " پروفیسر از تسو کی کتاب "قرآن کریم کی اخلاقی اصطلاحات کا معنویاتی مطالعہ" کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1959ء میں کائیو یونیورسٹی جاپان سے شائع ہوئی تھی اور اس پر انہیں 1960ء میں اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی ڈگری ملی تھی۔بعد میں انہوں نے اس پر نظر ثانی کی اور 1966ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن میکگل یونیورسٹی،مانٹریال کینیڈا سے شائع کیا۔قرآن مجید کا معنویاتی مطالعہ کیسے کیا جائے ،اس موضوع پر یہ ایک بے حد وقیع کتاب ہے۔1981ء میں اس کتاب کا فارسی میں بھی ترجمہ ہوا ۔کتاب کی اہمیت کے پیش نظر خیال ہوا کہ اسے اردو قارئین تک بھی پہنچنا چاہئے۔چنانچہ ڈاکٹر محمد خالد مسعود نے اس کا اردو ترجمہ کر دیا اور ادارہ ثقافت اسلامیہ نے اسے شائع کر کے قارئین کی نذر کردیا ہے۔اس کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے غیر مسلم مستشرقین ایسے ہیں جنہوں نے قرآن مجید کا مطالعہ کر کے اس کے مختلف موضوعات پر قلم آزمائی بھی کی ہے۔یہ کتاب قرآن مجید کے معنویاتی مطالعہ کے حوالے سے ایک مفید کتاب ہے ،فلسفہ کے طالب علم کے لئے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
حرف مترجم |
|
7 |
دیباچہ مصنف |
|
23 |
معنویاتی تجزیے کے اصول و قواعد |
|
29 |
مقدمہ |
|
29 |
باب اول کتاب کا موضوع اور دائرہ کار |
|
51 |
باب دوم معنویاتی تجزیے کے اصول و قواعد |
|
63 |
قبائلی ضابطوں سے اسلامی اخلاقیات تک |
|
97 |
باب سوم دنیوی زندگی کا قنوطی تصور |
|
97 |
باب چہارم قبائلی حمیت و عصبیت |
|
115 |
باب پنجم قدیم عرب اقدار اور اسلام |
|
147 |
باب ششم بنیادی اخلاقی تضادات |
|
201 |
بنیادی تصورات کا تجزیہ |
|
223 |
باب ہفتم کفر کے تصور کا تجزیہ |
|
223 |
باب ہشتم کفر کا معنویاتی دائرہ |
|
303 |
باب نہم مذہبی منافقت |
|
347 |
باب دہم مومن |
|
359 |
باب یاز دہم اچھا اور برا |
|
395 |
نتائج بحث |
|
487 |
اشاریہ |
|
493 |