#4510.01

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 12729

دروس المساجد جلد۔2

  • صفحات: 424
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19080 (PKR)
(پیر 12 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

امت مسلمہ صرف ’کلمہ گو‘ جماعت نہیں بلکہ داعی الی الخیر بھی ہے۔ یہ اس کے دینی فرائض میں داخل ہے کہ بنی نوع انسان کی دنیا کی سرافرازی اور آخرت کی سرخروئی کے لیے جو بھی بھلے کام نظر آئیں، بنی آدم کو اس کا درس اور اس کی مخالف سمت چلنے سے ان کو روکے۔ اس فریضہ سے کوئی مسلمان بھی مستثنیٰ نہیں۔ مسلم معاشرے کے ہرفرد کا فرض ہے کہ کلمہ حق کہے، نیکی اور بھلائی کی حمایت کرے اور معاشرے یا مملکت میں جہاں بھی غلط اور ناروا کام ہوتے نظر آئیں ان کو روکنے میں اپنی ممکن حد تک پوری کوشش صرف کردے۔ ایمان باللہ کے بعد دینی ذمہ داریوں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیناسب سے بڑی ذمہ داری ہے امر بالمعروف کا مطلب ہے نیکی کا حکم دینا اور نہی عن المنکر کا مطلب ہے برائی سے روکنا یہ بات تو ہر آدمی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکی اور نیک لوگوں کو پسند فرماتےہیں۔ برائی اور برے لوگوں کو ناپسند فرماتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ نیک لوگ زیاد ہ ہوں او ر نیکی کا   غلبہ رہے۔ برے لوگ کم ہوں اور برائی مغلوب رہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو محض خود نیک بن کر رہنے اور برائی سے بچنے کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اسی عظیم مقصد کی خاطر اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام ﷩ کو مبعوث فرمایا اورانبیاء کرام کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد امت محمدیہ کے حکمرانوں ،علماء وفضلاء کو خصوصا اورامت کے دیگر افراد کو عموماً اس کا مکلف ٹھہرایا ہے۔ قرآن وحدیث میں اس فریضہ کواس قد ر اہمیت دی گئی ہے کہ تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں پر اپنے اپنے دائرہ کار اور اپنی اپنی استطاعت کےمطابق امر بالمعروف اور نہی عن المنکرپر عمل کرنا واجب ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ایک ایت کریمہ میں حکمرانوں کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کامکلف ٹھہرایا ہے۔ نیز ان حکمرانوں سےمدد کا وعدہ فرمایا ہے جو حکومت کی قوت اور طاقت سے نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔ لیکن عصر حاضر کے حکمران برائی کو روکنے اور نیکی کا حکم دینے کا فریضہ صحیح طرح سے ادا نہیں کرر ہے سوائے سعودی عرب کے اس لیے معاشرے کے ہرفر داور علماء کو اپنی استطاعت کے مطابق اپنے دورس و خطبات کے ذریعے اس اہم فریضہ کوجاری وساری رکھنا چاہیے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دورس المساجد‘‘ مولانا محمد عظیم حاصلپوری﷾ کے روزانہ جامع مسجد تاج عقب جامعہ محمد یہ جی ٹی، گوجرانوالہ میں نماز عصر کے بعد دئیے گئے دروس کا مجموعہ ہے۔ مولانا موصوف کا یہ درس جامعیت، سادگی، آسان الفاظ کے استعمال تحقیق و تخریج کے لحاظ سے اس قدر اثر پذیر اور دلنشیں ہوتا کہ ہر سننے والے کے دل میں اتر جاتا ۔سامعین کی خواہش اور اصرارپر مولانا نے ان دروس کوبڑی محنت سے تحریری صورت میں مرتب کیا اور مکتبہ اسلامیہ، لاہور نے اسے حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے۔ واعظین، خطباء حضرات کے لیے یہ کتاب بیش قیمت نادر تحفہ ہے اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام دعوتی، تحقیقی وتصنیفی اور تدریسی کاو شوں کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اپنے آپ کو پاک رکھو

7

قضائے حاجت کےآداب

13

مسواک اللہ اورفرشتوں کےقرب کاذریعہ

18

صفیں ملاؤ اللہ تمہارے دل ملائے گا

24

نماز باجماعت کی اہمیت وفضیلت

29

نماز فجر اورعصر کی محافظت کرو

44

فرشتوں کی موافقت کاطریقہ

52

ہمیشہ ذکر الہی میں مشغول رہو

55

ایمان کیا ہے ؟

65

ارکان ایمان

70

فرشتوں پر ایمان

76

آسمانی کتابوں پر ایمان

83

حضرت آدم ﷤ کےصحیفے

85

حضرت ادریس ﷤ کاصحیفہ

85

حضرت نوح ﷤ کاصحیفہ

85

صحف ابراہیم وموسی ﷤

86

تورات

86

انجیل

88

قرآن

90

رسولوں پر ایمان

93

آخرت کےدن پر ایمان

101

اللہ کی تقدیر پر ایمان لاؤ

109

جنات وشیاطین کےانسان پر حملے

113

جنات وشیاطین سےبچاؤ کےطریقے

124

ایمان کی شاخیں

134

جنت صرف مومن کےلیے

140

اتباع صرف سنت نبوی ﷺ کی

145

صاحب بدعت کاانجام

149

مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یادرکھو

155

میت کےلیے دعاخلوص سےکرو

158

صدقہ جاریہ والے اعمال

169

صاحب قرآن اللہ کےخاص لوگ

176

قرآن کی کوہان

182

سورہ ملک پڑھنے کافائدہ

191

روزہ اورقرآن کاشفارش

195

اے اللہ ہم سے آسان حساب لینا

199

روزقیامت میزان میں وزنی چیز

205

پل صراط کیا ہے

215

گستاخ صحابہ ﷢ پر فرشتوں کی لعنت

222

یہ دنیا مچھر سے بھی حقیر

229

بیٹی کی پرورش اورجنت

237

دوجنتی آنکھیں

243

راستے کےحقوق

250

محبت صرف اللہ کےلیے

256

آنکھ اللہ کی نعمت

263

جہنم سےآزادی کاایک طریقہ

273

ہرپررحم وکرم کرو

280

رزق میں برکت کاایک ذریعہ

287

اسلام اورقناعت بہت بڑی نعمت

303

نگاہیں نیچی رکھو

308

جنت کے آٹھ دروازے کیسے کھلتے ہیں

313

آداب مجلس

319

شہید کےانعامات

326

شام پر اللہ کی رحمت

337

نصیحت رسول اللہ ﷺ

343

مال اورعزت میں اضافہ مگر کیسے

347

تین جنت کی ضمانت پانےوالے

352

فضائل مکہ

363

فضائل مدینہ

369

نبی کریم ﷺ کاحلیہ مبارکہ

376

خصوصیات رسول اللہ ﷺ

383

جامع الکلم

388

رسول اللہ ﷺ کس کی سفارش کریں گے

398

اہل بیت کون

406

فضائل حسن وحسین ؓ

412

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51119
  • اس ہفتے کے قارئین 238195
  • اس ماہ کے قارئین 812242
  • کل قارئین110133680
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست