قریش کے تمام خاندانوں میں سے بنی ہاشم اور بنو امیہ کو عظمت و شہرت اور دنیاوی وجاہت کے اعتبار سے نمایاں مقام حاصل تھا۔ یہی وجہ تھی کہ قبائلی دور ہونے کی وجہ سے زمانۂ جاہلیت میں کبھی بنو ہاشم سبقت لے جاتے اور کبھی بنو امیہ۔ بنی ہاشم اور بنی امیہ میں مدت تک تولیت کعبہ کی سرداری کے سلسلے میں تنازعہ رہا۔ آخر بااثر لوگوں کی مداخلت سے ان دونوں میں انتظامی مامور تقسیم کردیے گئے ۔اس خاندان کے جد اعلیٰ امیہ بن عبد شمس تھے۔ قریش کا سپہ سالاری کا منصب بنی مخزوم سے اس خاندان میں منتقل ہوگیا۔ زمانۂ جاہلیت میں سپہ سالاری کا عہدہ اس خاندان میں سے حرب بن امیہ اور پھر ابو سفیان کے پاس رہا۔ ابو سفیان نے فتح مکہ کے وقت اسلام قبول کرلیا اور ان کے بیٹے امیر معاویہ کے ذریعے بنو امیہ کی حکومت کی بنیاد پڑی۔خلفائے راشدین کے زمانے میں بنو امیہ نے بڑے کارنامے سرانجام دیے۔ عمر فاروق کے دور میں امیر معاویہ دمشق کے گورنر بنے اور عثمان غنی کے دور میں وہ پورے صوبہ شام کے گورنر بنادیے گئے۔ زیر تبصرہ کتاب" بنو ہاشم اور بنو امیہ کے معاشرتی تعلقات" محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہون نے بنو امیہ اور بنو ہاشم کے معاشرتی تعلقات کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تمہید |
1 |
آغا ز بحث : مو رخین اور اصو ل تا ریخ نگا ری |
1 |
بنو ہا شم و بنو امیہ عہد جاہلیت میں |
11 |
عہد نبو ی میں ہا شمی اور اموی روا بط |
24 |
خلا فت را شدہ میں ہا شمی و اموی تعلقات |
36 |
خلا فت صدیقی |
37 |
خلا فت فا روقی |
40 |
خلا فت عثمانی |
42 |
خلا فت علو ی |
55 |
خلافت اموی میں ہا شمی ۔ اموی تعلقات |
62 |
خلافت معاویہ ؓ |
62 |
خلافت یزید |
72 |
خلافت مر وان ؓ |
84 |
خلافت عبد الملک |
87 |
خلافت ولید اول |
95 |
خلافت سلیمان |
99 |
خلافتعمر ثا نی |
102 |
خلافت یزید ثانی |
106 |
خلافت ہشام |
107 |
خلافت اموی کا دور انحطاط |
113 |
حر ف آخر |
118 |
تعلیقات و حو اشی |
122 |
کتا بیات |
163 |