اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔تربیت اولاد پر عربی اردو زبان میں جید اہل علم کی متعددکتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’بچوں کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اس کتاب میں شیخ مولانا محمد ہود ﷾ نے اپنے بچوں کی تربیت کیسے کریں؟ کےطریقے شریعت اسلامیہ سے دلائل کے ساتھ پیش کیے ہیں۔ نیز تربیت اولاد میں آج ذرائغ ابلاغ کیا بھیانک کردار ادا کررہے ہیں اس پر بھی تفصیلاً بحث کی ہے۔ مولانا گلزار احمد کےاس کتاب پر مقدمہ اور شیخ عبد الولی کی تخریج سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
بچوں کی تربیت |
|
نیک اولاد نعمت عظمی ٰ ہے |
20 |
نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے |
21 |
بچپن میں ہی اولاد کی تربیت کریں |
23 |
اولادمیں تذکیرہ نانیث سےمتاثرہونا |
25 |
لڑکے کی نسبت لڑکی کی تربیت میں زیادہ اجر ہے |
30 |
ولادت کےبعد غیر شرعی رسومات |
|
بعد از ولادت والدین کی شرعی ذمہ داریاں |
34 |
بچے کو گھٹی دینے کاعمل |
36 |
رضاعت یعنی دودھ پلانے کے مسائل |
37 |
عقیقہ کےمسائل |
41 |
نومولود کی حجامت بنوانا |
45 |
بچے کانام رکھنے کابیان |
46 |
بچوں کےختنے کروانا |
49 |
بچوں کوکھانے کےآداب سکھانا |
50 |
بو ل چال میں بچوں کی تربیت |
53 |
بچے کو نماز کاحکم دینا |
55 |
بچوں کا تعلیمی مرحلہ اورفضیلت علم |
56 |
بچوں کی تعلیم کاآغاز قرآن کریم سےکریں |
58 |
سکولوں ،کالجوں اوریونیورسٹیوں کی تعلیم وتربیت کےاثرات |
|
ہمارے بچوں کی تفریح طبع اورذرائع ابلاغ |
65 |
ہمارے پارک اورسیرگاہیں |
65 |
اخبارات اورمیگزین |
71 |
آلات موسیقی کےبرے اثرات |
74 |
ٹیلی ویثرن |
75 |
ٹی وی ،ڈش اورکیبل نیٹ وغیرہ کیہماری نسل نو پر اثرات |
78 |
کمپیوٹر |
86 |
ٹیلی فون |
87 |
سوسائٹی کااثر |
89 |
قاتل کون ....؟ایک فکر انگیزتحریر |
94 |
بچوں پر اسلامی وتربیت کےاثرات |
|
حضرت ابراہیم اور یعقوب ؑ کی اولاد کو تعلیم وتربیت |
113 |
حضرت لقمان بیٹے کی تربیت میں |
114 |
اولاد کی عسکری تربیت |
|
مجاہد کی فضیلت |
122 |
میدان جہاد کے اعمال کی فضیلت |
124 |
عبداللہ بن مبارک کی دعوت جہاد |
127 |
اسلام کےدوشاہین معوذ ومعاذ |
129 |
حضرت خنساء ؓ کی اولاد کو تربیت جہاد |
132 |
شہیدکی والد کاتذکرہ |
140 |
حضرت عمیر بن ابی وقاص کاجذبہ جہاد |
132 |
عمرابو دجانہ کی والدہ گرامی |
142 |
تذکرہ |
144 |
بادامی باغ پر یلغار کی تفصیلات معرکے میں شریک مجاہدین کی زبانی |
144 |
شہید کےوالد کاتذکرہ |
147 |