#2972

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 10448

عصر حاضر اور اسلام کا نظام قانون

  • صفحات: 286
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7150 (PKR)
(منگل 20 اکتوبر 2015ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن لاہور

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے  اپنے اپنے اصول وضع کئے  ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " عصر حاضر اور اسلام کا نظام قانون " محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں فقہ اسلامی،علم اصول فقہ،فقہ اسلامی کے امتیازی خصائص،اہم فقہی علوم اور مضامین ایک تعارف،تدوین فقہ اور مناہج فقہاء،اسلامی قانون کے بنیادی تصورات،مقاصد شریعت اور اجتہاد،اسلام کا دستوری اور انتظامی قانون،اسلام کا قانون جرم وسزا،اسلام کا قانون تجارت ومالیات،مسلمانوں کا بے مثال فقہی ذخیرہ ایک جائزہ،اور فقہ اسلامی دور جدید میں جیسے عنوانات جمع  ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور پاکستاب میں اسلامی قانون کا نفاذ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

3

حصہ اول نظری مباحث

 

3

باب اول مصطلحات اور خلط مبحث

 

3

باب دوم اسلامی قانون کے مآخذ

 

23

باب سوم اسلامی قانون ایک تاریخی تجزیہ

 

57

حصہ دوم عصری مباحث

 

77

باب چہارم اسلام اور قانون سازی

 

77

باب پنجم اسلامی قانون اور عدالتیں

 

112

باب ششم اسلامی قانون کی تعلیم

 

129

باب ہفتم عصر حاضر کے مسلم معاشرے میں اسلامی قانون کی تنفیذ

 

137

باب ہشتم پاکستان میں قانون کی اسلامائزیشن اور تطبیق

 

150

ضمیمہ جات

 

249

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94225
  • اس ہفتے کے قارئین 306980
  • اس ماہ کے قارئین 94225
  • کل قارئین113986225
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست