#2043

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

مشاہدات : 21904

یہودیت قرآن کی روشنی میں

  • صفحات: 308
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12320 (PKR)
(اتوار 02 نومبر 2014ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن لاہور

حضرت نوح ﷤ کے بعد حضرت ابراہیم ﷤ پہلے نبی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نےاسلام کی عالمگیر دعوت پھپلانے کےلیے مقرر کیا تھا ۔ انہوں نے پہلے خود عراق سے مصر تک اور شام و فلسطین سے ریگستان عرب کے مختلف گوشوں تک برسوں گشت لگا کر اللہ کی اطاعت وفرمانبرداری کی طرف لوگوں کو دعوت دی ۔حضرت ابراہیم﷤ کی نسل سے دوبڑی شاخیں نکلیں۔ ایک حضرت اسماعیل ﷤ کی اولاد جوعرب میں رہی۔قریش اور عرب کے بعض دوسرے قبائل کاتعلق اسی شاخ سے تھا۔دوسرے حضرت اسحاق ﷤ کی اولاد جن میں حضرت یعقوب، یوسف، موسیٰ،داؤد، سلیمان،یحییٰ ،عیسیٰ﷩ اور بہت سے انبیاء پیدا ہوئے ہوئے۔حضرت یعقوب کا نام چونکہ اسرائیل تھا اسی لیے یہ نسل بنی اسرائیل کے نام سے مشہور ہوئی۔حضرت یعقوب﷤ کےچار بیویوں سے بارہ بیٹے تھے۔حضرت یو سف ﷤ اور ان کے بعد بنی اسرائیل کو مصرمیں بڑا اقتدار نصیب ہوا۔مدت دراز تک یہی اس زمانے کے مہذب دنیا کے سب سے بڑے فرماں روا تھے۔اور ان ہی کاسکہ مصر اوراس کے نواح میں رواں تھا۔اصل دین جو حضرت موسیٰؑ اور اسے پہلے اور بعد کے انبیاء لائے تھے وہ تو اسلام ہی تھا ۔ان انبیاء میں سے کوئی بھی یہودی نہ تھا اورنہ ان کےزمانے میں یہودیت پیدا ہوئی تھی۔یہ مذہب اس نام کے ساتھ بہت بعد کی پیدا وار ہے ۔یہ اس خاندان کی طرف سے منسوب ہے جو حضرت یعقوب﷤ کے چوتھے بیٹے یہودا کی نسل سے تھا ۔حضرت سلیمانؑ کے بعد جب ان کی سلطنت دوٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی تو یہ خاندان اس ریاست کامالک ہوا جو یہودیہ کےنام سے موسوم ہوئی اور بنی اسرائیل کے دوسرے قبیلوں نے اپنی الگ ریاست قائم کرلی جو سامریہ کے نام سے مشہور ہوئی۔ پھر اسیریا نے نہ صرف یہ کہ سامریہ کو برباد کردیا بلکہ ان اسرائیلی قبیلوں کا بھی نام ونشان مٹادیا جو اس ریاست کے بانی تھے ۔ اس کے بعد صرف یہودا اوراس کے ساتھ بنیامین کی نسل ہی باقی رہ گئی جس پر یہود اکی نسل کےغلبے کی وجہ سے یہود کےلفظ کا اطلاق ہونے لگا۔اس نسل کے اندر کاہنوں ،ربیوں اورااحبار نےاپنے اپنے خیالات اور رجحانات کے مطابق عقائد اور رسوم او رمذہبی ضوابط کا جو ڈھانچہ صد ہابرس میں تیار کیا اس کا نام یہودیت ہے ۔اللہ کےرسولوں کی لائی ہوئی ربانی ہدایت کا بہت تھوڑا ہی عنصر اس میں شامل ہے اور اس کا حلیہ بھی اچھا خاصا بگڑ چکا ہے ۔ اسی بناپر قرآن مجید میں اکثر مقامات پر ان کو الذین ھادوا کہہ کر خطاب کیا گیا ہے یعنی اے وہ لوگو جو یہودی بن کر رہ گئے ہو۔قرآنک میں جہاں بنی اسرائیل کو خطاب کیاگیا ہے وہاں بنی اسرائیل کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور جہاں مذہب یہود کےپیروکاروں کوخطاب کیا گیا ہے وہاں الذین ھادوا کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’یہودیت قرآن کی روشنی میں‘‘ ‘‘ مفکرِ اسلام سید ابو الاعلیٰ مودودی  (بانی جماعت اسلامی ) کی تصنیف ہے جسے   مولانا کی مختلف تحریروں کوان کے وسیع لڑیچر میں سے یکجا کر کے ترتیب دیا گیا ہے جو کہ اپنے موضوع پر جامع معلومات کی بنا پر ایک مستقل تصنیف کی حیثیت رکھتی ہے۔ مولانا مودودی کی تحریروں سے اس کتاب کوترتیب دنیے کے فرائض محترم نعیم صدیقی اور مولانا عبد الوکیل علوی ﷾ نے انجام دئیے ۔اللہ تعالیٰ سیدمودودی اور مرتبین کتاب ہذاکی دین اسلام کی اشاعت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب 1

 

نبی اسرائیل حضرت ابراہیم سے حضرت یوسف تک

 

19

فصل 1: تعارفی توضیحات

 

21

حضرت ابراہیم کی نسل کی دوشاخیں

 

بنی اسرائیل کی وجہ تسمیہ

 

نبی اسرائیل کا وسیع و عظیم ماضی

 

یہودیت کی ابتداء اور وجہ تسمیہ

فصل 2: حضرت یوسف کےدورعروج میں بنی اسرائیل کی نو آبادکاری

 

24

مصر میں چروا ہے بادشاہوں کا دورحکومت

 

 

حضرت یوسف کا دور اقتدار

 

 

بائبل کا بیان

 

 

فصل 3: دور یوسف کے بعد کیا گزری ؟

 

28

نبی اسرائیل پر فراعنہ کے مظالم

 

 

بائبل سے ایک ضروری اقتباس

 

 

باب 2

 

 

بعثت موسیٰ ﷤کےبعد

 

31

فصل 1: بعثت موسیٰؑ کے وقت بنی اسرائیل کا حال راز

 

33

دعوت موسی سے اکابر و اشراف کا گریز

 

 

فصل 2: دربار فرعون میں موسیٰ﷤ کے دعوت

 

36

فرعون کا ردعمل

 

 

فصل 3: دور موسیٰ ﷤ میں بنی اسرائیل پر فرعونی مظالم

 

39

فرعون کے عہد میں ان کی غلامانہ حیثیت

 

 

بنی اسرائیل کی رہائی کےلیے موسیٰ کا مطالبہ

 

 

فصل4: مصر سے نبی اسرائیل کا خروج

 

42

فصل 5: خروج کے احوال

 

43

فرعون کا تعاقب

 

 

فرعون کی غرقابی

 

 

ایک ضمنی بحث

 

 

فصل 6: بنی   اسرائیل پر دور غلامی کے اثرات

 

47

فصل 7: عطائے شریعت

 

49

کوہ طور پر حضرت موسیٰؑ کی پہلی طلبی

 

 

الواح پر لکھے ہوئے احکام

 

 

فصل8: گوسالہ پرستی کافتنہ

 

51

گائے بیل کی پرستش کا رواج عام

 

 

کوہ طور سے واپسی اور فتنہ کی تحقیقات

 

 

پیروان سامری کاعذر

 

 

سامری کی فتنہ طرازی اور اس کی سزا

 

 

گوسالہ پرستی پر نبی اسرائیل کا معافی مانگنا

 

 

شرک کےمجرمین کو سزا

 

 

فتنہ کی بیخ کنی کے بعد تنظیم نو

 

 

فصل 9: بیابان سینا میں اللہ تعالیٰ کے احسانات

 

58

تین بڑے احسانات

 

 

من سلوی کانزول

 

 

مزید تفصیل

 

 

فصل10: خدائی احسانات کےجواب میں بنی ا سرائیل کا ٹیڑھا رویہ

 

62

بےصبر ہوکر شہر غذائیں مانگتے ہیں

 

 

ایک نبی کی فتح اور بنی اسرائیل کی کردار

 

 

گائے ذبح کرنے کاحکم اور ان کی حیلہ جوئی

 

 

قتل کی ایک واقعہ

 

 

بیت المقدس میں داخلےکاحکم

 

 

نبی اسرائیل کی دوں ہمتی

 

 

فصل 11:بنی اسرائیل کو حضرت موسیٰ﷤ کی آخری وصیتیں

 

69

بائبل کی آپ کی روایت شدہ تقریر

 

 

باب 3

 

 

یہود کا بگاڑاور اس کے نتائج

 

72

فصل 1: یہود کا اخلاقی تنزل اور سیاسی پراگندگی

 

74

تفرقہ و تصادم اور اس کے نتائج

 

 

یہودی حکومت کا قیام اور تباہی بائبل میں یہودیون کے اخلاقی تنزل کا ریکارڈ

 

 

ہوسیع نبی کا بیان یسیعیاہ نبی کا بیان

 

 

میکاہ نبی بیان

 

 

متذکرہ بیانات کا ماحصل

 

 

انبیاء کی مساعی اصلاح

 

 

فصل 2: انبیاء کی مسلسل تنبیہات

 

80

تنبیہہ جو بار بار کی جاتی رہی

 

 

حضرت داؤد ﷤کی زبان سے اولین تنبیہہ

 

 

پہلے فساد کےظہور پرتباہی کے خبر حضرت یسیعیاہ ہوں دیتے ہیں

 

 

آخری لمحے پر یرمیاہ نبی کی آواز

 

 

حزقی ایل نبی کا یہود سے خطاب

 

 

دوسرے فساد کے متعلق حضرت عیسیٰ کا انتباہ

 

 

فصل 3: یہود کے ایمانی اور ا خلاقی بگاڑ پر قرآن کی مزید توضیحات

 

87

یہودی علماء اور درویشوں کی پستیاں

 

 

یہود میں کثرت سوال کی بیماری

 

 

علم کتاب اللہ کو مقید کرنے کا جرم

 

 

کلام الہٰی میں تحریف کلمات میں تین صورتیں

 

 

کلام اللہ میں الٹ پھیر

 

 

یہود توراۃ کا تحفظ نہ کر سکے

 

 

عقیدہ آخرت میں خرابی

 

 

اخروی نجات کے متعلق زعم اجاہ داری

 

 

ان کا ایک گروہ آخرت کا منکر تھا

 

 

بدعملی کے باوجود اخروی کا مرانی عقیدہ

 

 

آخرت میں ہمیں سزا ہوگی بھی تو معمولی ہو گی

 

 

عوام علم سے محروم اور مفروضات میں لگن تھے

 

 

خدا کی جہیتی مخلوق

 

 

غیر یہودیوں سے جوسلوک چاہیں کریں

 

 

یہودیوں کا اچھا عنصر

 

 

ضابطہ سب میں نقب زنی

 

 

قتل انبیاء کا جرم

 

 

یہود کی طرف سے قتل انبیاء کا اقرار

 

 

باب4

 

 

جنگ کےمتعلق یہودیوں کے نظریات

 

107

فصل1: ان کے مذہب کی رو سے ان کا مقصد جنگ اور قوانین جنگ

 

109

مقصد جنگ

 

 

حدود جنگ

 

 

باب 5

 

 

حضرت موسیٰ﷤ سے حضرت داؤد ﷤تک

 

117

فصل 1: یہود کا مطالبہ بادشاہت اوراس کے نتائج

 

119

سموئیل نبی سے بادشاہ کے تقرر کا تقاضا

 

 

سموئیل نبی کا انتباہ

 

 

خدا کی طرف سے بادشاہ مقرر کر دیا گیا

 

 

قرآن کا بیان

 

 

تابوت سکینہ

 

 

واقعہ نہر میں ان کی بے صبری کی مثال

 

 

اسرائیلیوں کا جالوت پر غالب آنا

 

 

حضرت داؤد ؑکی بہادری

 

 

فصل2: غلبہ فلسطین سے جملہ بخت نصر تک (اس دور کا مجموعی جائزہ )

 

129

فلسطین میں یہودیت کاابتدائی دور

 

 

ہدایت کو فراموش کر دیا گیا

 

 

پہلا خمیازہ

 

 

دوسرا خمیازہ

 

 

یہودی سلطنت دوٹکڑوں میں بٹ گئی

 

 

ریاست سامریہ پر کیا گزری ؟

 

 

یہود پر بخت نصر کا تباہ کن حملہ

 

 

فصل 3: حضرت الیاسؑ کی اصلاحی اور انتباہی مساعی

 

131

نبی اسرائیل کے جلیل القدر نبی

 

 

بائبل میں حضرت الیاس ؑ کا تذکرہ

 

 

حضرت الیاس ؑ کی دعوت اورانتباہ اورمعجزات

 

 

حضرت الیاس ؑ کو ملک بدر کر دیا گیا

 

 

یہودیہ میں حضرت الیاس ؑکی دعوتی مہم

 

 

حضرت الیاس کی پیشن گوئی پوری ہو کر رہی

 

 

یہودیوں کا دیوتا ’’بعل‘‘

 

 

فصل4: دور داؤدؑ اور سلیمانی ؑ میں یہود کا عروج

 

137

حضرت داؤد ؑکےدور میں فولادی صنعت

 

 

لوہے کے استعمال کا دور جدید تحقیقات کی روشنی میں

 

 

حضرت سلیمان ؑ کا دورنبوت و حکومت

 

 

ہوائی تسخیر و بحری بیڑہ

 

 

حضرت سلیمان کے لیے تسخیر جنات

 

 

جدید زمانے کا ایک مغالطہ

 

 

ملکہ سبا کا ایمان لانا

 

 

عہد عتیق میں متذکرہ قصے کا ایک خلاصہ

 

 

قرآن اور عہد نامہ عتیق کے بیان میں مماثلت

 

 

فصل 5: یہودی بابل کی اسیری کے زمانے میں

 

144

قصہ ہاروت و ماروت

 

 

دوسروں کی بیویاں ہتھیانے کا فتنہ

 

 

فصل 6: بابل کی اسیری سےنجات کے بعد حضرت عیسیٰؑ تک کادور

 

148

یہود کوایک اور مہلت اصلاح دی گئی

 

 

نقشہ و احوال پلٹ گیا

 

 

ہیکل سلیمانی دوبارہ تعمیر کیا گیا

 

 

حضرت عزیر ؑکا زمانہ تجدید اصلاح

 

 

یونانیون کا فلسطین پر قبضہ

 

 

یہودی مذہب و تہذیب کی بیخ کنی کی مہم

 

 

مکابی تحریک اور اس کی کامیابی

 

 

مکابی تحریک کا زوال اور رومی دور اقتدار

 

 

باب 6

 

 

حضرت یحییٰؑ اور حضرت عیسیٰ کادور اور یہود کا دوسرا فساد عظیم

 

153

فصل 1: یہودیوں کی اصلاح کے لیے حضرت یحییٰ کی مساعی

 

155

حضرت زکریا کو بیٹے کی بشارت

 

 

بیانان میں پکارنے والے کی آواز

 

 

یوحنا بپتسمہ دینےوالا

 

 

ان کی تعلیمات

 

 

یہودی فرماں روا کے ہاتھون حضرت یحییٰؑ کا قتل

 

 

فصل2: حضرت عیسیٰ کی مساعی اصلاح اور یہودی کامعاندانہ رویہ

 

158

حضرت عیسیٰؑ کی معجزانہ پیدائش کی بشارت

 

 

حضرت مریم کہیں دور چلی جاتی ہیں

 

 

حضرت مریم کی پریشانی

 

 

حضرت عیسیٰ کی ولادت کےبعد حضرت مریم کی ہدایت

 

 

حضرت مریم ؑ اپنی قوم کے سامنے

 

 

گہوارے میں حضرت عیسیٰؑ کا قوم کو جواب دینا

 

 

حضرت عیسیٰؑ یہودویں کے لیے رسول اور نمونہ مقرر کیے گئے

 

 

حضرت عیسیٰؑ کی دعوت

 

 

دین موسیٰ کےمصداق تہے

 

 

یہود پر حضرت عیسیٰ کی تنقید

 

 

شریعت سے یہود کے انحراف کی ایک مثال

 

 

یہود نے دعوت عیسیٰ کو رد کر دیا

 

 

یہودیوں کا زعم باطل کہ مسیح ؑ کو صلیب دی گئی

 

 

حضرت عیسیٰؑ کی دعوت اور یہودکی گمراہی

 

 

یہودی حضرت عیسیٰؑ کا انکار کیوں کرتے ہیں ؟

 

 

فصل3: یہودیوں کادوسرا فساد عظیم

 

172

فلسطینی ریاست کی تقسیم

 

 

دوسرا فساد عظیم اور اس کی پاداش

 

 

باب7

 

 

اپنے ابنیاء کے متعلق یہود کی تہمتیں اور غلط بیانیاں

 

175

فصل 1:انبیاء پر یہودیون کے لگائے ہوئے داغ اور قرآن

 

177

فصل2: حضرت لوط﷤

 

180

فصل 3: حضرت اسماعیل ﷤

 

182

قرآن حضرت اسماعیل ؑ کی ذبیح قرار دیتا ہے

 

 

بائبل کی تضاد بیانی

 

 

اسلامی روایات میں اختلافات کی حقیقت

 

 

حضرت اسماعیل کے ذبیح ہونے کے ولائل

 

 

حضرت عمر بن عبد العزیز کی ایک مجلسی بحث

 

 

فصل 4: حضرت یعقوب ﷤

 

189

فصل 5: حضرت یوسف﷤

 

191

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101589
  • اس ہفتے کے قارئین 314344
  • اس ماہ کے قارئین 101589
  • کل قارئین113993589
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست