سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔ زیر نظر کتاب’’وہ نبیﷺ ‘‘ادارہ حقوق الناس کے تقابل ادیان و سیرت سیکشن کے انچارچ جناب مولانا خاور رشید بٹ صاحب کی کاوش ہے ۔یہ کتاب سیرت النبیﷺ پر اٹھنے والے غیر مسلم بہن بھائیوں کے بے شمار سوالات ،اعتراضات اور شکوک و شبہات کے محکم اور ٹھوس دلائل فراہم کرتی ہے ۔ صاحب تصنیف نے عبد الوارث گل صاحب ( بانی و چئیرمین ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن) کی خصوصی فرمائش پر یہ کتاب مرتب کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتب و ناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)
سیدہ ہاجرہ علیہا السلام |
20 |
سیدنا اسماعیل علیہ السلام |
32 |
ذبیح کون |
42 |
اولاد اسماعیل |
47 |
قرآن کیسے محفوظ ہوا |
51 |
واقعہ غرانیق حقیقت یا افسانہ |
80 |
پیغمبر اسلام اور دیگر مذاہب |
86 |
سیدنا سلیمان علیہ السلام کا محمدیم |
128 |
محمدﷺ اور عہد جدید |
156 |
ہندوؤں کی کتابوں میں محمدﷺ کی آمد کی بشارت |
169 |
محمدﷺ کا تذکرہ مقدس پارسی لٹریچر میں |
183 |
نبیﷺ کی خانگی زندگی |
184 |
پیغمبر اسلام اور تشدد پسندی |
222 |
عہد نبوی کی جنگیں اور انکے اثرات و نتائج |
256 |
اسلامی اصول جنگ |
264 |
پیغمبر اسلام ﷺ اور یہود مدینہ |
287 |