#6767

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 1778

طاؤس ورباب

  • صفحات: 105
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(اتوار 07 اگست 2022ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ فرمانِ رسولﷺ ہے:’’ میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے‘‘ یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے:﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)’’ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہور صحابہوتابعین اور ائمہ مفسرین کے نزدیک لهوالحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز وسامان ہے اس میں آلات ِ موسیقی او رہر وہ چیزجو انسان کو خیر اوربھلائی سے غافل اور اللہ کی عبادت سے دور کردے شامل ہے ۔ زیر نطر کتاب’’طاؤس ورباب‘‘معروف مصلحہ  مصنفہ   ام عبد منیب صاحبہ(مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے  ۔موصوفہ ہے اس کتاب میں آسان فہم انداز میں قرآن وسنت کی روشنی میں   رقص وموسیقی   کےمتعلق اسلامی تعلیمات پیش کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کی  دعوتی وتصنیفی جہود کو  قبول فرمائے اور اسے  عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

ساز،آواز اور الفاظ ۔ازمحمد مسعود عبدہ ٗ

7

آواز اور لہجہ

27

دین اسلام میں آواز کی اہمیت

30

موسیقی

31

عناصر ترکیبی

31

موسیقی کا بنیادی وصف

33

موسیقی یا خوش آوازی؟

35

عید اور دف

37

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال اور دف

37

دف اور تقریب نکاح

39

کیا ڈھولک دف ہے؟

40

جہاداور شعر خوانی

40

اثنائے سفرحدی خوانی

42

غیرمحرموں میں حسنِ صوت سے اجتناب

42

تقریبات اور تالی بجانا

44

٭قرآن وحدیث میں امتناعِ موسیقی کے مختلف انداز

46

موسیقی حرام ہے۔

47

آلاتِ موسیقی  کی خریدوفروخت حرام ہے۔

47

موسیقی ممنوع ہے۔

48

موسیقی کا اہتمام کرنے والا ملعون ہے۔

49

موسیقی مشرکین وکفارہ کا وطیرہ ہے ۔

49

موسیقی ناپسندیدہ ہے۔

50

موسیقی شیطان  کا کام ہے

51

موسیقار شیطان کے آلہ کار

52

گانا سننا گناہ ہے۔

52

موسیقی بے ہودہ کام

53

جہاں موسیقی ہو وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے

54

موسیقی شیطان کی آواز ہے ۔

55

موسیقی اور زیورات

55

موسیقی سے انبیاء کو محفوظ رکھا گیا

56

موسیقی عذابِ الٰہی کا باعث

57

اسکول اور گھنٹی

59

٭موسیقی اہل علم کی نظر میں

60

٭موسیقی کے جواز کے دلائل اور ان کا جائزہ

64

موسیقی سکون آور ہے۔

65

موسیقی روح کی غذا ہے۔

67

موسیقی فطری جذبہ ہے اور اسے کچلنا ظلم ہے۔

68

موسیقی بیماروں کو تندرست کردیتی ہے۔

69

ہم موسیقی سے تاثر نہیں  لیتے

69

موسیقی عبادت ہے۔

70

عشق مجازی سےعشق حقیقی تک پہنچنے کا زینہ

70

خاص شرائط کے ساتھ سماع جائز ہے۔

72

موسیقی تبلیغ اسلام کا موثرذریعہ ہے۔

72

داؤد علیہ السلام کوبھی تو لحن دیا گیا تھا۔

73

قرآن کو بھی لحن کے ساتھ پڑھنے کا حکم ہے۔

74

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حدی سنی۔

76

موسیقی کی ترویج میں مسلمانوں کی شاندار خدمات ہیں۔

76

دیدہ دلیری

78

حکومت محرم اور موسیقی

80

٭نقصانات

81

دماغی صلاحیت کا ضیاع

81

وقت کا ضیاع

83

دولت کاضیاع

83

افرادی توانائی کا ضیاع

85

موسیقی جہالت کا فروٖغ

86

جسمانی بیماریوں کا پھیلاؤ

87

خود فریبی

89

بے ہنگم شور سے سکون غارت

89

ایذا رسانی

90

بت پرستانہ انہماک

91

موسیقی شراب اور ڈانس

92

حسن پرستی خود پرستی

93

دھوکہ دہی

93

نظریں لڑانا

94

حیا کے تقاضے پامال

95

بے حیائی کا پھیلاؤ

95

تبرج الجاھلیہ کا ارتکاب

96

غیرت کا جنازہ

97

قوم کی اجتماعی موت

98

موسیقی سے نجات حاصل کرنے کی تدابیر

100

حرفِ دعا

103

ماخذ

104

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84302
  • اس ہفتے کے قارئین 118130
  • اس ماہ کے قارئین 1734857
  • کل قارئین111056295
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست