#6033

مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

مشاہدات : 10209

شیعہ مذہب کی حقیقت

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2850 (PKR)
(بدھ 26 فروری 2020ء) ناشر : ادارہ دعوۃ الاسلام، مؤناتھ بھنجن، پو پی

نظامِ قدرت کی یہ عجیب نیرنگی اور حکمت ومصلحت ہےکہ یہاں ہر طرف اور ہر شے کے ساتھ اس کی ضد اور مقابل بھی پوری طرح سے کارفرما اور سر گرم نظر آتا ہے۔حق وباطل،خیر وشر،نوروظلمت،اور شب وروز کی طرح متضاد اشیاء کے بے شمار سلسلے کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور تضادات کا یہ سلسلہ مذاہب ،ادیان اور افکار واقدار تک پھیلا ہوا ہے،اور ان میں بھی حق وباطل کا معرکہ برپا ہے۔تاریخِ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس  سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست شیعیت اور رافضیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریکیں ہیں ۔شیعہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ان کےعقائد اسلامی عقائد سے بالکل مختلف و متضاد ہیں ، اس فرقہ کی تین قسمیں ہیں غالیہ،زیدیہ، رافضہ اور ہر ایک کے مختلف فرقے ہیں ۔شیعہ فرق کے باطل    عقائد، افکار   ونظریات  کو ہر دور  میں علمائے حق نے آشکار کیا ہے ۔  ماضی قریب میں  فرق ضالہ کے ردّ میں شہید  ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر﷫ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی تقریر ی وتحریری، دعوتی  وتبلیغی  اور تنظیمی  خدمات کو  قبول فرمائے اوران کی  مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  عطا کرے۔ زیر نظر  کتاب’’شیعہ مذہب کی حقیقیت‘‘ شیعہ کے عقائد ونظریات سےمتعلق   علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی کچھ تحریروں کی تلخیص ہے ۔اس میں  صرف کتبِ شیعہ  کی مندرجات  ہی کودلیل میں پیش کیا گیا ہے  اور ہر نص وعبارت کا حوالہ شیعہ  ہی کی مستند ومعتبر کتابوں سے دیا گیا ہے ۔محترم جناب مولانا حافظ عبد اللطیف اثری﷾ نے تلخیص وترتیب کا فریضہ انجام دیا ہے۔مرتب  موصوف نے  موضوع سے متعلق کچھ مفید باتوں کو یکجا کردیا ہے۔البتہ کچھ حوالہ جات عربی ،عبارات اور توضیحات کا ا ضافہ کیا  ہے ۔ نیز موجود حالات  کےتناظر میں جن باتوں کی ضرورت نہیں تھی اسے حذف کردیا  ہے۔اللہ تعالیٰ   مرتب وناشر کی  جہود کو قبول فرمائے  (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

 

 

حرف مرتب

5

شیعیت کا آغاز

7

اسلامی عقائد کی دیوار میں سب سے پہلےنقب لگانے والا

7

حضرت عثمان ؓ کی شہادت میں کس کا ہاتھ تھا؟

12

عبد اللہ بن سبا کون تھا؟

17

عبد اللہ بن سبا کا مفسدانہ رول

18

عقیدہ ولایت ووصایت

19

تعطیل شریعت

22

شیعہ مذہب میں جمعہ فرض نہیں ہے

22

مسئلہ بداء کامفہوم

23

عقیدہ رجعت

25

شیعہ قوم اور بارہ امام

25

ائمہ اور علم غیب

25

غلو و مبالغہ آرائی

26

غیب کا علم صرف اللہ کو ہے

27

شیعہ کے نزدیک حضرت علی اللہ سے ہم کلام ہوئے ہیں

30

صحابہ و خلفاء راشدین کےخلاف طعن و تشنیع

3

ازواج مطہرات کےخلاف دریدہ دہنی

38

صحابہ کرام کی عمومی تکفیر

40

صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ ( قرآن و سنت کی روشنی میں )

42

کذب ونفاق۔ شیعہ مذہب کی بنیاد

54

تقیہ ۔ دین و شریعت ہے

59

شیعہ کے نزدیک ائمہ کوحلال وحرام کااختیار ہے

66

تقیہ کاعقیدہ کیوں اختیار کیاگیا ؟

70

اس عقیدہ کووضع کرنے کی دیگر ضرورتیں

76

شیعہ کےدلائل  اور تردید

77

شیعہ رواۃ

84

شیعہ حضرت علی کی نظر میں

88

دیگر ائمہ کی طرف سے شیعہ کی مذمت

92

کتب شیعہ میں مدح صحابہ

92

خلفاء راشدین کی خلافت کا اعتراف

96

قرآن مجید کی تحریف

101

تحریف سے متعلق شیعہ روایات کی تعداد

102

عقیدہ امامت

103

متعہ

105

کیامتعہ ہر عورت سے ہو سکتا ہے

106

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1675
  • اس ہفتے کے قارئین 50687
  • اس ماہ کے قارئین 2122604
  • کل قارئین113729932
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست